Search This Blog

Monday 11 April 2016

Rahat jabeen novel plot pdf


1. Ae waqt gawahi de by rahat jabeen
Cast:زارا، رضوان،شہریار،مرتضی، مریم zara, rizwan, shehryaar, murtaza, mariyam
Plot:دو نسلوں پر پھیلی ہوئی کہانی۔ زارا کے تایا ابا اسکے ماموں کو قتل کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں لیکن خود اس منصوبے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ زارا کے ماموں فرار ہو جاتے ہیں ۔برسوں بعد جب وہ زارا اور اسکی ماں کو ملتے ہیں تو زارا سچ کی لڑائی کے لیے اٹھ کھڑی ہوتی ہے وہ بھی تب جبکہ اسکا نکاح تایا زاد رضوان سے ہو چکا ہے۔ مرتضی عظمی کو پسند کرتا ہے لیکن عظمی دنیا اور ماں باپ کی باتوں اور طعنوں سے ڈرتی ہے۔ سوہنی کی زندگی بہت برے حالات کا شکار ہے لیکن اسکا ماما اسے حویلی کی دلہن بنانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔
Tags: haveli novel, university romance,


2. Ghalt fehmi by rahat jabeen
Cast:نبیل، ثانیہ nabil sania
Plot:ثانیہ چھت پر نبیل سے بات کر رہی ہوتی ہے جب وہ پڑوسیوں کے گھر ذیشان کو چھت پھلانگ کر جاتا دیکھتی ہے۔ وہ یہ بات پڑوسیوں کے ہونے والے سسرال میں بھی کر دیتی ہے جس سے اس بچی کا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے اور اسے بعد میں علم ہوتا ہے کہ بات درحقیقت کچھ اور تھی اور چھت پر اس لڑکی کو اسکے دادا نے بھیجا تھا۔
Tags: islahi novel


3. Sirf thora sa intizaar by rahat jabeen
Cast:ماہا، سونیا، حمنہ، ثانیہ، رباب maha sonia hamla sania rubab
Plot:ماہا اپنے گھر کے حالت دیکھ دیکھ کر اپنے مستقبل سے مایوس ہے اور ایک انتہائی فیصلہ کر لتی ہے۔ برسوں بعد جب وہ گھر آتی ہے تو اسے صرف سونیا ملتی ہے جو اسے بتاتی ہے کہ حمنہ کی شادی خالہ قدسیہ کے بیٹے سے ہو گئی ہے۔ ثانیہ کی بینک کولیگ آصف کے ساتھ، رباب اور احمر اب خوش ہیں اور خود سونیا کی شادی بھی اپنے کزن سے ہونے والی ہے۔ ماہا وہاں بیٹھ کر سودوزیاں کا حساب کرتی ہے اور جانتی ہے کہ اسکے حصے میں صرف خسارے ہی آئے ہیں۔
Tags: islahi novel


4. Surkh gulabon ke mausam by raat jabeen
Cast:سلمان احمد صدیقی، سمانہ sulman ahmad sadiqi samana
Plot:سلمان نے سمانہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سرخ گلابوں کے موسم میں لوٹے گا لیکن انتظار کی طوالت سمانہ کے دل سے ہر جذبہ ختم کر دیتی ہے۔ سلمان واپس آتا ہے تو سمانہ کی بجائے اسکی بہن میں انٹرسٹد ہے اور پھر ایک دن اچانک ایک اور سلمان آ جاتا ہے اور انہیں بتاتا ہے کہ وہ اصلی سلمان ہے پہلے والا سلمان اسکا بھائی تھا۔ اور سمانہ کو یاد کرواتا ہے کہ دیکھو میں سرخ گلابوں کے موسم میں آ گیا ہوں۔ سمانہ مسکرا دیتی ہے۔
Tags: love story


5. Zard mausam by rahat jabeen
Cast:ایم، ڈاکٹر شہروز، شاہ میر aiman, doctor shehroz, shah mir
Plot:ڈاکٹر شہروز کے پاس ایک شخص اپنی بیوی کو علاج کے لیے لاتا ہے کہ وہ شاید پاگل ہو رہی ہے۔ اس لڑکی کا نام ایمن ہے۔ اسکے باپ کی وفات کے بعد سوتیلی ماں کے ناروا سلوک نے اسے ذہنی ابتری تک پہنچا دیا ہوتا ہے۔ وہ اپنے نانا کے گھر ایک شخص سے ملتی ہے جو بزدل نکلتا ہے اور اسے دھوکا دیتا ہے۔بہت سارے نقصانات کے بعد بالآخر ایمی کو بھی منزل مل ہی جاتی ہے اور وہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرانے کا عہد کرتی ہے۔
Tags: islahi novel


6. Gulab rastay badal liye by rahat jabeen
Cast: armghan, hunny ارمغان ہنی
Plot: کہانی کا آغاز ارمغان کی شادی سے ہوتا ہے جو کہ ہنی سے ہو رہی ہے۔ جو نا صرف عمر میں اس سے بہت چھوٹی ہے بلکہ سکول جاتی ہے۔ یہی نہیں ارمغان لائبہ نور کو پسند کرتا تھا جو کہ اسکی یونیورسٹی فیلو اور اب آفس کولیگ تھی۔ارمغان سٹینڈ لینے کے لیے تیار تھا لیکن لائبہ ہی پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ ارمغان اپنا سارا غصہ اور دکھ ہنی پر نکالتا ہے جو کہ دادا اور دادی سے شکایت کرتی ہے۔ شادی کے بعد بھی ارمغان کا رویہ اسکے ساتھ ہنوز ہے دوسری طرف لائبہ اسے چھوڑ کر جاچکی ہے۔ ایک دن دادا اور دادی بھی دونوں بچوں کو چھوڑ کر گائوں چلے جاتے ہیں پیچھے ہنی ارمغان کے رحمو کرم پر رہ جاتی ہے۔ ارمغان اسے بری طرح جھڑک دیتا ہے اور پھر احساس ہوتا ہے کہ وہ ہنی کی آنھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتا۔ تبھی لائبہ واپس آ جاتی ہے اور ارمغان کو بتاتی ہے کہ اس نے ارمغان کے دوست وسیم سے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ اسے بتاتی ہے کہ اس کی والدہ کو اسکے دودھیال والوں نے قبول نہیں کیا اور اب اسکے والد اسکی والدہ کو الزام دیتے ہیں کہ انکی وجہ سے سارے رشتے چھوٹ گئے۔ اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ مستقبل میں ایسے ہی کسی دوراہے پر وہ دونوں بھی کھڑ ہوں۔ ہیپی اینڈنگ۔
Tags: marriage romance, age difference
Free download gulab rastay badal liye by rahat jabeen from mediafire.

No comments:

Post a Comment

Add your Comment