Search This Blog

Thursday, 21 April 2016

Tanzeela Riaz novel plot pdf

1. Adam ka fasana hai duniya by Tanzeela Riaz
Cast:منال، صفوان، تطہیر
Plot: منال صفوان کی منگیتر ہے۔ صفوان کی والدہ کے کہنے پر وہ ایک لڑکی کو اپنے گھر پناہ دیتی ہے۔ وہ لڑکی پولیس کسٹڈی سے آئی ہے اور اسکا نام تطہیر ہے۔ اس پر قرآن پاک شہید کرنے کا الزام ہے۔صفوان کی والدہ اسکی سوتیلی والدہ ہیں اور تطہیر انکی پہلے شوہر سے اولاد ہے۔ منال نہیں جانتی کہ کسی زمانے میں تطہیر اور صفوان ایک دوسرے کو چاہتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن تطہیر کی ازلی نا شکری اور بے یقینی ایسا نہیں ہونے دیتی۔ تطہیر کا بھائی اسکی شادی ایک آدمی سے کر دیتا ہے جو جلد ہی تطہیر کو طلاق دے دیتا ہے۔گھوم پھر کر منال تطہیر اور صفوان آنے سامنے آتے ہیں اور تطہیر کو احساس ہوتا ہے کہ اللہ کی ناشکری بہت بڑا گناہ ہے۔
Tags: Islahi novel

2. Ihdinas-siratul-mustaqeem by Tanzeela Riaz
Cast: آمنہ، ایزد، حیدر، مریم
Plot:مختلف کہانیوں کا مجموعہ۔ مریم حیدر کی کزن ہے۔ اسے ڈاکٹر بننے کا شوق ہے جبکہ حیدر کی کپڑے سینے کی دکان ہے۔ انٹری ٹیسٹ کلیر نا کر سکنے پر مریم نرسنگ میں ایڈمیشن لے لیتی ہے جہاں سرجن مرتضی کی اس پر بری نظر ہے۔ مریم کو حیدر کی قدرو قیمت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ آمنہ کی منگنی قاسم سے ہو جاتی ہے جو اندین ہے۔ آمنہ کو انڈین فلمیں اور کلچر اپنانے کا بہت شوق ہے۔ اسے اپنے دادا کی باتیں دقیانوسی لگتی ہیں۔ ایسے میں قاسم کی شہادت گجرات فسادات میں اسکی سوچ بدل دیتی ہے۔ مایوسی اور بے یقینی کے دور میں اسکی ملاقات عمر ایزد سے ہوتی ہے جو اسے ہمت اور بہادری کی نئی حدیں سونپتا ہے۔
Tags: Patriotic, Islahi

3. Khawab gharonda toot na jaey by Tanzeela Riaz
Cast: ورشہ، وانیہ، علی، اشعر، ثانیہ
Plot: ورشہ اور وانیہ دوستیں ہیں۔ ایک ہی کالج میں پڑہتی ہیں۔ انے بھائی ایک دوسرے کو بے وقوف بناتے ہیں ایسے میں وہ لڑکیاں ایک دوسرے کے کردار کی حفاظت کرتی ہیں اور ڈھال بن کر کھڑی ہوتی ہیں۔دوسری کہانی اشعر اور ثانیہ کی ہے۔ علی اپنے والد کے کہنے پر ثانیہ سے منگنی کر لیتا ہے۔ پھر ثانیہ کے ابنارمل بھائی کو دیکھ کر منگنی توڑ دیتا ہے اور ہما سے شادی کر لیتا ہے۔ برسوں بعد اسے پتا چلتا ہے کہ اسکا دوست اشعر ثانیہ سے شادی کر رہا ہے تو وہ اشعر کو ثانیہ سے بدظن کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔ ہما پریگننٹ ہوتی ہے تو ڈاکٹر علی کو بتاتا ہے کہ وہ باپ نہیں بن سکتا۔ ایک دفعہ پھر خود غرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی ہما کو چھوڑنے اور ثانیہ سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے لیکن اسکی آنکھیں ثانیہ کھول دیتی ہے۔ اور مستقبل میں علی ہما اور اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہا ہے۔
Tags: Sad, Islahi

4. Min sharre ma khalaq by Tanzeela Riaz
Cast:عفیرہ، عباس
Plot:عفیرہ اور عباس شادی شدہ ہیں۔ دونوں کے دوبچے ہیں دریہ اور ایک بیٹا۔ عفیرہ کا مزاج حد سے زیادہ خاکمانہ اور سخت ہے۔ ایسے میں عباس نورالعزت میں دلچسپی  لینا شروع کر دیتا ہے لیکن اسکی بیٹی دریہ اس سے کہتی ہے کہ بابا مجھ سے سب پیار اس لیے نہیں کرتے کیونکہ مجھے پیار لینا نہین آتا۔ آپکو بھی مما سے پیار لینا نہیں آتا۔ اسکی بات عباس کو دنگ کر دیتی ہے۔ اسکی نظر میں بیٹی کا مستقبل آ جاتا ہے اور وہ تائب ہو جاتا ہے۔
Tags: Islahi

5. Na rasayi se parsayi tak by Tanzeela Riaz
Cast:یشفی،اسفند،حیدر
Plot: معاشرے کی غلطیوں کا احساس دلاتی ہوئی ایک اچھوتی تحریر۔ اسفند اور یشفی کے درمیان بظاہر سب ٹھیک ہے لیکن اسفند کا لاپرواہ انداز یشفی کے دل میں بہت سی محرومیوں کو زندہ کر دیتا ہے۔ ایسے میں حیدر کی آمد اسے نئے سلسلے سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ وہ خلع لینے کا فیصلہ کر لیتی ہے لیکن اسے اندازہ ہوتا ہے کہ خلع لینا ایک جائز قدم ہے لیکن معاشرہ اسے غلط سمجھتا ہے۔
Tags: Islahi, Sad


No comments:

Post a Comment

Add your Comment