Search This Blog

Friday, 17 June 2016

Urdu eid novels list

10.woh ek larki pagal si novel by sumera shareef
Cast: sikandar, maham سکندر، ماہم
Plot: ماہم اور سکندر کا نکاح ہو چکا ہے لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ ماہم کی خفگی سکندر کے لیے بڑتی جا رہی ہے۔ اسے لگتا ہے کہ سکندر سنیہا میں انٹرسٹڈ ہے اور اس سے صرف زبردستی شادی کر رہا ہے۔ دوسری طرف سکندر کا رویہ بھی ماہم کے لیے تسلی بخش ہونے کی بجائے مزید شک میں ڈالنے ولا ہے۔ وہ پرانی باتوں کو بھلا چکا ہے جبکہ ماہم انہیں بھلا نہیں پا رہی۔ وہ سکندر سے شدی سے انکار کر دیتی ہے۔ تب سکندر فائنلی اسے ساری حقیقت سے آگاہ کرتا ہے۔ ماہم بہت شرمندہ ہوتی ہے لیکن تب تک وہ سکندر کو بہت ہرٹ کرچکی ہوتی ہے جو اسے معاف کرنے پر تیار نہیں۔
Tags:Eid novel, nikah romance novel, romantic novel
Download novel woh ek larki pagal si novel by sumera shareef


9. Tohfa-e-eid by sehrish fatima
Cast:shumail, sunaina, hira , waleed شمائل، سنینا، حرا، ولید
Plot: شمائل اور سنینا دو کزنز ہیں۔ انکے خاندان میں کزنز کی بے تکلفی ایک عام سی بات ہے۔ ایک دوسرے کے گھر آنا جانا، مذاق کرنا، ہاتھ پکڑنا بہت ہی معمولی سی چیزیں ہیں۔ ایسے میں شادی کی ایک تقریب میں سنینا حرا سے ملتی ہے جسکا غیر محرموں پر کہا گیا چھوٹا سا یک بے ضرر جملہ اسے بے چین کر دیتا ہے کہ وہ غیر محرموں  کی وجہ سے سب کے ساتھ ہلہ گلہ نہیں کر رہی اور نا کرنا چاہتی ہے۔ حرا سنینا کو اپنے ہاں آنے کی دعوت دیتی ہے اور پھر ایک معلومات عامہ کی کلاس میں لے کر جاتی ہے جہاں دین کی تبلیغ کی بجائے ہر شخص کو معلومات عامہ سے روشناس کروایا جاتا ہے پھر چاہے ان میں مذہب کے چند حقائق ہی کیوں نا ہوں۔ ان باتوں کا اثر لیتے لیتے سنینا حرا کے رنگ میں رنگ جاتی ہے اور ہیڈ سکارف لینا شروع کر دیتی ہے۔ حرا سے دوستی گہری ہونے پر اسے علم ہوتا ہے کہ اسے کسی ولید نامی کلاس فیلو کا انتظار ہے اور یہ کہ حرا، شمائل، اور ولید نا صرف کلاس فیلو تھے بلکہ دوست بھی تھے۔ شمائل اور حرا کی لڑائی کے بعد یہ دوستی ختم ہو گئی۔ سنینا شمائل سے ساری بات پوچھتی ہے اور عید پر نا صرف حرا کو اسکی دوستی لوٹا دیتی ہے بلکہ ایک اور خوبصورت سا تحفہ بھی دیتی ہے محبت کے پورا ہونے کی صورت میں۔
tags: social, romantic, eid romance
download tohfa e eid from mediafir free pdf by sehrish fatima.

1. Piyam-e-Eid ki roshan sehr by Afshan Afridi
Cast:  جویر اور ساشا
Plot:  ہنستی مسکراتی کھلکھلاتی کہانی۔ گھروں کا وہی ماحول جو ہمارے ہاں پایا جاتا ہے۔ جویر کے مزاج میں ازلی لاپرواہی پائی  جاتی ہے جبکہ ساشا اپنے گھر میں تین بھائیوں کو ڈسپلن کرنے کی عادت سے مجبور جویر کو بھی اسی انداز میں لیتی ہے
جسکا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جویر اس سے خفا ہو جاتا ہے اور ساشا اسکا گھر چھوڑ کر میکے آ جاتی ہے۔  

2.Aangan main utri Eid by ayesha fayaz
Cast:مریم، معیز، ابا اور خاتونِ اول
Plot: مریم کی اماں  یعنی خاتونِ اول اور مریم کی چاچی کی بالکل نہیں بنتی۔ وجہ مریم کی چاچی کے نو بچے ہیں۔ مریم کے ابا کا محبوب مشغلہ ہر وہ کام کرنا ہے جو مریم کی اماں کو پسند ہو۔ اور مریم کا کام اپنے کلاس فیلو معیز کو جاب کے لیے اکسانا ہے۔ ہلکا پھلکا، محبتوں سے گندھا افسانہ یا ناول جو عید کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔
ِ

3. Naveed-e-eid by uneeza sayed
Cast:اسفند، سارا
Plot:اسفند اور سارا کی شادی ہو جاتی ہے۔ سارا کے لیے سسرالی ماحول بالکل اجنبی ہے اور اسفند کی طرف سے بھی کوئی سہارا نہیں ہے۔ وہ نہ ہی اس سے کوئی بات کرتا ہے نا ہی اسکی پرواہ کرتا ہے۔ ایسے میں ایک سال کے صبر آزما انتظار کے بعد بالآخر سارا گھر چھوڑ دیتی ہے لیکن عید کی آمد اسکے لیے ایک نئی زندگی کی نوید لاتی ہے۔


4. Pehlu men hai mere eid ka chand by anum khan
Cast: مطروبہ، عالیان
Plot:مطروبہ اور عالیان ایک دوسرے سے ایک پارک میں ملتے ہیں۔ دونوں اپنے اپنے ٹوٹے دل کو سنبھالنے کے لیے وہاں آتے ہیں اور ایک دوسرے سے دوستی کر لیتے ہیں۔ اپنی ناکام محبت کا بدلہ لینے کے لیے وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ ایسے میں عالیان پر انکشاف ہوتا ہے کہ وہ مطروبہ سے محبت کرتا ہے لیکن اس سے پہلے کہ وہ اپنی مھبت کا عتراف کرتا مطروبہ کا سابقا محبوب اسکی زندگی میں واپس آجاتا ہے۔ عالیان کا دل ایک دفعہ پھر ٹوٹ جاتا ہے لیکن عید کی آمد اسکی زندگی میں مطروبہ کو واپس لے آتی ہے۔

5. Eid sawan aur tum by alia hira
Cast: رباب، صارم ضیا احمد
plot: رباب کامران کے دھوکے کے بعد سے بے حد اداس ہے۔ سڑک کنارے اسے صارم ملتا ہے۔رباب اسے پسندیدگی کی نظر سے دیکھتی ہے تبھی اسکی شادی ضیا احمد سے طے ہو جاتی ہے جسکی پہلی بیوی مر چکی ہے۔ رباب بڑوں کے فیصلے پر سر جھکا دیتی ہے لیکن شادی کی رات انکشاف ہوتا ہے کہ ضیا احمد کا پورا نام صارم ضیا احمد ہے۔ رباب کی عید کی خوشی دوبالا ہو جاتی ہے کہ زندگی کا ساتھی ایک مانوس شخص ہے۔
 


6. Eid ka chand by Alia hiraCast:ثنا، احسن
Plot: ثنا کے لیے ایم ایس سی کرنا اور پھر ٹیچنگ کرنا ایک خوبصورت خواب ہے لیکن جب اسکے خالو کی بگڑتی طبیعت کے باعث اسکی شادی احسن سے ایمرجنسی میں کر دی جاتی ہے تو وہ بہت خفا ہوتی ہے۔ گو احسن قدم قدم پر اسکا ساتھ دیتا ہے لیکن ثنا اس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ بالآخر اسکے رویوں سے تنگ آکر احسن پاکستان سے باہر جانے کا ارادہ باندھ لیتا ہے اور اب منانے کی باری ثنا کی ہے۔
free download eid ka chand mediafireRead online eid ka chand by alia hira

7. Khushboo bhari Eid by Farhana naz malik Cast: واسع، ارفع
Plot: واسع اور ارفع شادی شدہ ہین اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔ واسع کو خوشبوں سے الرجی ہے۔ ہر قسم کی خوشبو سے اسے چھینکوں اور سر درد کی شکایت ہو جاتی ہے۔ اسکی خاطر ارفع نے آٹھ سال ہر قسم کی خوشبو سے گریز کیا لیکن ایک فیملی فنکشن میں اپنی سکن پر ریمارکس سن کر وہ کریموں اور تیل کے پیچھے پڑ جاتی ہے۔ چھاٹا سا مئسلہ تلخ کلامی میں انتہا کو پہنچ جاتا ہے اور ارفع اپنا گھر چھوڑ کر بچے لے کر میکے چلی جاتی ہے۔  عید کے قریب واسع کا ایکسیڈنٹ ہو جاتا ہے اور ارفع کو احساس ہوتا ہے کہ اسکی عید کی خوشبو تو واسع ہے۔

8. Eid-e-man by mawra talha
Cast: سلیمہ، اسلم، گڈی
Plot:سلیمہ اور اسلم کے چھوٹے سے گھر میں عید سے پہلے صرف ایک پریشانی ہے کہ کسی طرح گڈے اس عید پر اپنی من پسند چیزیں خرید سکے۔ انکی یہ خواہش پوری ہونے کا سبب اللہ انکے لیے بنا دیتا ہے اور وہ خوشی خوشی گڈی کی شاپنگ کے لیے نکلنے لگتے ہیں کہ ایک ضرورت مند انکے دروازے پر آجاتا ہے۔ سلیمہ اور اسلم کو احساس ہوتا ہے کہ عید تو من کی خوشی سے مشروط ہے۔ ایک خوبصورت تحریر۔


No comments:

Post a Comment

Add your Comment