Plot: ایک خوبصورت کہانی جسمیں سب اچھا ہے۔ بہترین انداز بیاں۔ ناظمہ ، فارحہ، علی جواد کزنز ہیں۔ فارحہ شروع سے ایک بہترین مقررہ ہے۔اور علی جواد کے ساتھ اسکی کبھی نہیں بنی۔ مدیحہ بھی انکی کزن ہے لیکن انکے ساتھ نہیں رہتی ۔ وہ عبدالقدوس کی اولاد ہے جو سارے زمانے کے نکمے انسان تھے۔ محبت کی شادی کی تو سہی لیکن نبھاہ نہ سکے اور مدیحہ اپنے نانا نانی کے ساتھ رہتی رہی ہے۔ بڑے ہو کر وہ اپنی دادی کے پاس رہنے آتی ہے جہاں اسے چارپائی اور کمرہ شیر کرنے پڑتے ہیں۔دادی ایک پیارا سا محبت بھرا کردار ہیں۔وہ دل بڑا کر کے مدیحہ کو جگہ دیتی ہیں۔ فارحہ کی شادی عمر سے ہو جاتی ہے لیکن عمر کا دوست علی اسے فارحہ کے خلاف بھڑکاتا ہے۔ فارحہ کو جاسوسی سے علم ہوتا ہے کہ علی جواد ہی ہے۔ وہ علی کو دھمکی دیتی ہے کہ عمر سے اسکے تعلقات بحال کروائے ورنہ علی اور ناظمہ کی شادی میں کھڑاک ہوگا۔ علی کو ہار ماننی پڑتی ہے۔ غرض ہر شخص اپنی اپنی جنگ لڑ رہا ہے۔۔۔لیکن سب اچھا ہے۔ جہاں دو سال کے بعد فارحہ اور ناظمہ شادی شدہ ہیں اور مدیحہ کو آج بھی دادی کے خراٹے تنگ کرتے ہیں۔
Tags: funny، family based
Download Sab acha hai afsheen naeem from mediafire.
Read more funny novels like Sab acha hai afsheen naeem.
Read similar novels by writer afsheen naeem.
No comments:
Post a Comment
Add your Comment