Search This Blog

Sunday, 27 March 2016

Effat sehar tahir/pasha novel plot pdf


1.  Baharain Lout Ain Hain by Effat Sehar TahirStarStar
Cast: اعیان،مشعل،تنزین،عبید ayan,mashal,tanzeen,ubaid
Plot: اعیان اور تنزین بچپن کے کزن اور دوست ہیں۔ اویان تنزین سے چند ماہ چھوٹا ہے۔ اعیان کی مشعل اور تنزین کی عبید سے منگنی ہو جاتی ہے۔دونوں بہت خوش ہیں لیکن عبید کی حرکتوں کی وجہ سے اعیان کا اس سے جھگڑا ہو جاتا ہے اور دونوں منگنیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ گھر والے ان دونوں کی شادی کر دیتے ہیں۔ گو اعیان تو تنزین کا ستاھ پا کر خوش ہے لیکن تنزین منگنی ٹوٹنے اور خاندان میں ہونے والی بدنامی کا ذمہ دار اعیان کق مانتی ہے۔
Tags:marriage romance , romantic
download
2.  Chalo dil ko abad karain by Effat sehar tahirStarStar
Cast: شاہ میر،نیلاش shah meer, nelash
Plot: شاہ میر اپنی آن کو رباب سے شادی کے لیے رضامند کرتا ہے لیکن شادی سے ایک دن پہلے رباب کی خود پاسندی دیکھ کر اسے رشتہ توڑ دیتا ہے۔ واپسی پہ اسکی گاڑی سے نیلاش ٹکراتی ہے جو سوتیلی ماں کے ڈر سے بھاگ رہی ہوتی ہے۔ شاہ میر اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور اسکے سامنے شرط رکھتا ہے کہ وہ اس سے چند ماہ کے لیے شادی کر لے۔ نیلاش مجبورا اسکی بات مان لیتی ہے لیکن آن اور شاہ میر کی بہنوں کی محبتوں کے آگے خود کو بے بس پاتی ہے۔
Tags: mariage romance, romantic
download
3.  Dhanak ke rang by Effat Sehar PashaStarStar
Cast: ازمیر بٹ اور اسکی منگیتر azmeer butt and his fiance
Plot:قصہ ازمیر بٹ کی منگیتر کا۔ وہ عادت سے مجبور بےو قو فیوں کے ریکارڈ توڑنے میں مصروف ہے اور اسکی کمینی کزنز عین موقع پر ہمیشہ کی طرح اسے اکیلا چھوڑ دیتی ہیں۔
Tags:nice, funny
download
4.  Dil dariya samandron dhoongy by Effat sehar tahirStar
Cast:ارقم اور ربدا arqam and rbda
Plot: ارقم ایک جرنلسٹ ہے۔ ربدا اسکی کزن ہے جو کہ اسکے اور بابا کے ساتھ رہتی ہے۔ ارقم نہایت ہی اکھڑ مزاج اور کم گو ہے۔ بابا کے کہنے پر وہ ربدا سے شادی تو کر لیتا ہے لیکن اسکا خشک مزاج ربدا کو ہر وقت ملول رکھتا ہے۔ ایک دن واپسی پر اسکا ایکسیڈنٹ ہو جاتا ہے جبکہ ربدا گھر پر اسکا انتظار کر رہی ہے۔
Tags: romantic, sad, arrogant hero
download
5.  Ek larki kuch dewani si by Effat sehar tahirStarStarStar
Cast: رازی اور عنبر razi and ambar
Plot:عنبر بن مان کی بیٹی ہے۔ اسکے مزاج میں بچپنا کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ وہ اپنے سامنے والے گھر میں رہتے لڑکوں سےخاصی بے تکلف ہے۔ رازی انکا بڑا بھائی ہے، اسکے بارہا سمجھانے پر بھی وہ ٹیڑھی ہی رہتی ہے تو وہ اسکے سامنے پیپسی پی کر ڈرنک کرنے کی ایکٹنگ کرتا ہے تاکہ وہ لڑکوں سے محتاط رہے۔ عنبر ڈر جاتی ہے اور دوبارہ انکے گھر نہیں آتی۔ رازی کی دادی اسے رازی کے لیے مانگ لیتی ہیں۔ عنبر رازی کو فون کر کے انکار کرنے کا کہتی ہے جبکہ رازی اسکی باتوں سے محظوظ ہوتا ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
Tags: romantic, caring hero
download
6.  Jo phool rah ki dhool the by iffat Sehar PashaStar
Cast:زینیہ اسجد zinia and asjad
Plot: اسجد سے زینیہ کی منگنی ہو جاتی ہے اور وہ دونوں بہت خوش ہیں، لیکن زینیہ کی اماں جان خاندانی غصہ نکالنے کے لیے وہ منگنی توڑ کر ایک ماہ کے اندر اندر شادی کی ڈیٹ فکس کر دیتی ہیں۔ اسجد زینیہ سے سٹینڈ لینے کا کہتا ہے لیکن وہ سدا کی ڈرپوک کچھ نہیں کر پاتی اور یوں شادی کا دن آ پہنچتا ہے جس دن خوب ہنگامہ ہوتا ہے۔
Tags: romantic
download
7.  Khawab sarab by Effat Sehar PashaStarStar
Cast: اذعان، مثال،احسن azan,misal,ahsan
Plot:اذعان انتہائی گیر ابالی اور کھلنڈرا سا نوجوان ہے۔ اسکی شوخ طبیعت سے عاجز آکر مثال احسن کی طرف متوجہ ہو جاتی ہے جو بظاہر تو ڈیسنٹ اور مہذب دکھائی دیتا ہے لیکن درحقیقت انتہائی تنگ نظر اور گرا ہوا انسان ہے۔ مثال کو جب اسکی حقیقت کا علم ہوتا ہے تو وہ کسی سے نظر ملانے کی ہمت نہیں پاتی۔
Tags: romantic, nice, caring hero
download
8.  Khoob guzray gi jo by iffat sehar pashaStarStar
Cast:تابش، پرنیہ tabish,parnia
Plot: تابش کے ابو کی وفات کے بعد انکے گھر کے حالات کافی تنگ ہو جاتے ہیں۔ وہ اپنی ماں کو کئی بار اپنے ماموں کی بے اعتنائی پہ چپکے چپکے روتے ہوئے دیکھ چکا ہوتا ہے۔ ایسے میں جب بڑا ہونے پر اسکی ماں اسکی شادی ماموں زاد پرنیہ سے کرواتی ہیں تو وہ ساری زندگی کے بدلے اسی سے لیتا ہے۔
Tags: marriage romance
download
9.  Lo humne jeewan haar dia by Iffat sehar tahirStar
Cast:احمر، نیما اور  مہرو ahmar,neema,mehro
Plot:احمر نیما کو پاگل بناتا ہے جبکہ وہ احمر کو پاگل بناتی ہے۔ اینڈ پہ احمر کے سامنے مہرو کی موت کا ڈرامہ کیا جاتا ہے جس سے وہ بہت اپ سیٹ ہو جاتا ہے۔ لیکن مہرو کو زندہ پا کر وہ اشتعال میں آ جاتا ہے۔
Tags: romantic
download
10.  Muhabat jeet hoti hai by Effat sehar pashaStarStarStar
Cast:ندا، عاقب، صبا طلحہ nida,aaqib,saba,talha
Plot:طلحہ شادی کے لیے لاپرواہ سی صبا کو چھوڑ کر ندا کا انتخاب کرتے ہیں۔ وہ انکے حکم کے تابع گھر والوں کا دل جیتنے کی کوشش میں ان سے دور ہوتی چلی جاتی ہے۔ سالوں بعد جب طلحہ عاقب اور صبا سے ملتے ہیں تو صبا کا سگھڑاپا دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔انہیں احساس ہوتا ہے کہ محبت ہی ہر رشتے کی خوبصورتی ہے۔ْ
Tags: lesson to learn, nice
download
11.  Mujhay Kundan Kar Do by Iffet Seher PashaStarStarStar
Cast:حدید اور پارس hudeed,parsa
Plot:حدید اور پارس ایک دوسرے سے منسوب ہیں۔ حدید کی رومانٹک فطرت پر پارس اکثر اس سے تلخ ہو جاتی ہے۔ اسی بات کو ایشو بنا کر حدید شادی کے بعد بھی اس سے سرد رویہ روا رکھے ہوئے ہے۔پارس کو بالآخر بھابھی کی مدد لینی پڑتی ہے جو ایک ڈرامہ کر کے حدید کو اسکے رویے کی بد صورتی کا احساس دلا پاتی ہیں۔
Tags: marriage romance, romantic, lesson to learn
download
12.  Mushkilain Mujh per Parin itni by Effat Sehar Pasha  StarStar
Cast:ازمیر بٹ اور اسکی منگیتر azmeer butt
Plot:مئسلہ ازمیر بٹ کے دل ہے جسکا راستہ اسکے پیٹ سے ہو کر گزرتا ہے اور منگیتر صاحبہ کو یہ کام خاصا مشکل لگتا ہے۔
Tags:nice, funny, arrogant hero
download
13.  Pohnchi wahen pe khak by Iffat Sehar PashaStarStar
Cast:ازمیر بٹ اور منگیتر azmeer butt
Plot:ازمیر بٹ کی منگنی اسکی نگیتر کے ساتھ۔
Tags: nice, funny, arrogant hero
download
14.  Pora dukh aur adha chand by Iffat Sehar PashaStarStarStarStar
Cast:احمر اور سبین ahmar and sabeen
Plot:احمر اور سبین ایک دوسرے سے ہر وقت لڑتے رہتے ہیں۔ احمر باہر جانے سے پہلے سبین سے نکاح کر لیتا ہے۔ ایسے میں چار سال کے بعد سبین کی طرف سے طلاق کا مطالبہ اسے پاگل کر دیتا ہے، وہ غصے میں رخصتی کروا لیتا ہے ۔ لیکن سبین اسے کسی طرح اصل بات بتانے پر آمادہ نہیں ہے، جو کہ ایک حادثہ ہے۔
Tags: nikah romance, marriage romance, romantic, lesson to learn, nice
download
15.  Sabz Ruton Ki Jhilmil Main by Effit Seher TahirStarStar
Cast:صبیرہ، عدیم فارقی sabeera,adeem faroqi
Plot:صبیرہ ایک بولڈ لڑکی ہے جو کہ ہر وقت کالج میں ایڈی سے طعنے برداشت کرتی رہتی ہے۔ کالج کی وہ نفرت جلد ہی محبت میں بدل جاتی ہے، لیکن اسکا اختتام انتہائی رنجیدہ ہوتا ہے۔ دونون کو گھر والوں کی مرضی سے شادی کرنی پڑی ہے یہ نہ جانتے ہوئے کہ دونوں کی شادی ایک دوسرے سے ہی ہو رہی ہے۔ یہ گتھی ایڈی یعنی عدیم فاروقی پہلے سلجھا لیتا ہے اور پھر صبیرہ کو پاگل بناتا ہے۔
Tags: romantic, college romance
download
16.  Tum ne iqrar manga hai by Iffat Sehar PashaStar
Cast:نوفل، عائزہ nofil,aaiza
Plot:نوفل عائیزہ کا منگیتر ہے اور اسکے لیے بہت پوزیسو ہے۔ لیکن ایک پارٹی میں عازہ کو اندازہ ہوتا ہے کہ نوفل صرف گھر میں رکھنے کے لیے ایک اچھی بیوی چاہتا ہے۔ اور باہر اپنی گرل فرینڈز لے کر گھومتا ہے۔
Tags: nice, lesson to learn
download
17.  Woh sikandar hay by Effat Sehar PashaStarStarStar
Cast:سکندر، رامین sikandar,rameen
Plot:سکندر اوررامین میں کتے بلی کا بیر ہے۔ سکندر رامین کو پاگل بنا کر اس سے نکاح کر لیتا ہے۔ رامین اسکی گیم سمجھ آنے پر غصے سے پاگل ہو جاتی ہے ایسے میں چچی جن کی نطر اپنے بیٹے کے لیے رامین پر ہے انکشاف کرتی ہیں کہ سکندر ایک لے پالک ہے۔سکندر کی پوری ہستی ہل جاتی ہے اور وہ سب سے خفا ہو جاتا ہے۔
Tags: nikah romance, arrogant hero
download
18. bin mangi dua by iffat sehar
Cast:abiha, mueez, aon, sania ابیہا، معیز، ثانیہ۔ عون
Plot: کہانی بنیادی طور پر بیہا اور معیز کی ہے۔ ابیہا معیز کے والد کی سابقہ منگیتر کی بیٹی ہے جس کے نام سے اسکی ماں کو سخت چڑ ہے۔ بدقسمتی سے ابیہا کا باپ ایک نہایت گرا ہوا بازاری شخص ہے جس سے بچانے کے لی ابیہا کی ماں کو معیز کے والد کے سامنے ہاتھ پھیلانے پڑتے ہیں۔ وہ ایمرجنسی میں اسکا نکاح اپنے بڑے بیٹے معیز سے کر دیتے ہیں اس وعدے کے ساتھ کہ معیز اپنی زندگی کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہو گا۔ لیکن انکی اچانک وفات کے بعد معیز بری طرح پھنس جاتا ہے کہ اسکے نام وصیت میں ابیہا کا حصہ چھوڑا ہوا ہوتا ہے۔ وہ مجبورا ماں کو بتاتا ہے جس پر ماں اپنے مرحوم شوہر اور بیٹے دونوں سے شدید بد گمان ہو جاتی ہے جبکہ دوسری طرف ابیہا ہاسٹل میں مجبوری کی وجہ سے ایک برے گروپ میں پھنس جاتی ہے۔
دوری کہانی ثانیہ اور عون کی ہے جو ایک دسرے سے محبت کرتے ہیں۔ بقول رائٹر یہ دو محبت کرنے والے بےوقوفوں کی کہانی ہے جنکا مئسلہ اپنی انا کی جیت ہے۔ ثانیہ عون کو سابقہ غلطیوں پر معاف کرنے پر تیار نہیں جبکہ عون تھک ہار کر پیش قدمی روک دیتا ہے۔
Tags: Nikah romance, sad story, happy ending, marriage romance
Download bin mangi dua by iffat sehar from mediafire free.



No comments:

Post a Comment

Add your Comment