Search This Blog

Saturday, 26 March 2016

Durr-s-saman novel plot pdf read online

1. Harey huey log by durr-e-saman StarStar
Cast:فراز، شہوار، ڈالٹر رضا faraz, shehwar, doctor raza
Plot:شہوار کا تعلق ایک غریب گھر سے ہے۔ اسکی ماں بیٹیوں کی وجہ سے زیرِ عتاب رہتی ہے۔ ایسے میں شہوار کالج میں بے نیازی کا ملبہ اوڑھے صرف پڑھائی پہ توجہ دیتی ہے اور ٹاپ کرتی ہے۔ فرا اسکی بے نیازی کو ختم کرنے کے لیے اسے محبت کے جھانسے میں پھنسا لیتا ہے اور پھر پوری یونیورسٹی کے سامنے اسکا تماشا بناتا ہے۔ شہوار محبت  پر سے یقین کھو دیتی ہے لیکن سالوں بعد ڈاکٹر رضا کا مخلصانہ رویہ اور فراز کی بےبس زندگی اسے مکافاتِ عمل اور اللہ کی رحمت سے روشناس کراتی ہے۔
Tags: nice, lesson to learn
download
2. Kahan kami reh jati hai by durresamanStarStar
Cast: در عدن، ایزر dur adan, aizar
Plot: در عدن چار بہنوں میں سب سے بڑی ہے۔ اسکی ماں انکی بڑھتی عمر اور رشتوں میں تاخیر سے پریشان رہتی ہیں۔ در عدن خدا کی ذات پر بھروسہ رکھتے ہوئے کردار کی مضبوطی کو اپنا وصف بنائے ہوئے ہے اور یہی کردر کی مضبوطی اسکی زندگی میں ایزر کو لے آتی ہے۔
Tags: nice, lesson to learn
download
3.  Ab merey ho kar raho by durresaman. Star
Cast: سید درید بخت، عمائمہ saeed dureed bakht, umaima
Plot: ایک غلط فہمی کے بعد درید بخت کو عمائمہ میں دلچسپی محسوس ہوتی ہے۔ عمائمہ اسے نہایت ہی گھٹیا انسان سمجھتی ہے۔ درید بخت کی زیادتی کے نتیجے میں عمائمہ کی شادی ٹوٹ جاتی ہے۔عمائمہ کے والد کی عزت کی بحالی کے لیے سید درید بخت اس سے شادی کرلیتا ہے اور شادی کے بعد اپنے اچھے رویے سے پوری کوشش کرتا ہے عمائمہ کا متنفر دل جیتنے کی۔
Tags: marriage romance, forced
download

4. Chalo kuch diye jalain by durresaman Star
Cast: عینا ، آذان aina, azan
Plot:یونیورسٹی میں آذان کو عینا سے پہلی نظر کی محبت ہو جاتی ہے۔ آذان کی ایکس گرل فرینڈ عینا کو بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن آذان عینا سے متنفر ہونے کی بجائے اس سے شادی کر لیتا ہے۔ عینا حقیقت سے لاعلم ہے اور سمجھتی ہے کہ آذان ہی اسکی رسوائی کا ذمہ دار ہے۔ وہ اسے شوہر کے روپ میں قبول کرنے سے انکار کر دیتی ہے۔
Tags: marriage romance, romantic
download
5. Ishq dunia talab nahi by durresamanStarStar
Cast:سبرینہ، عفرا، لاریب، ولید sabrina,ifra,laraib,walid
Plot:لاریب اور ولید دونوں بھائی ہیں۔ انکی ماں ہائی کلاس کیگھر میں نہ رہنے والی خاتون ہیں۔ ایسے میں لاریب کو اپنی بی جان کی کئیر ٹیکر سے دلی انسیت ہو جاتی ہے۔ وہ اسکی انداز اور مڈل کلاس گھر بنانے والی خوبیوں سے متاثر ہو کر شادی کا فیصلہ کرلیتا ہے۔ اسکی شادی کے فیصلے میں اسکی ماں بالکل راضی نہیں ہیں۔،ولید اور عفرا ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں لیکن ولید کشمیر جانے کا فیصلہ کر لیتا ہے۔ اسے کشمیر میں شہادت نصیب ہوتی ہے جبکہ عفرا ساری زندگی اسکی محبت میں گزار دیتی ہے۔
Tags: nice
download
6. Khawab lamhey by durresamanStar
Cast: حیا ،علی haya,ali
Plot: حیا کی شادی کیپٹن فہد سے ہوتی ہے، جو شادی کے کچھ عرصہ کے بعد شہید ہو جاتے ہیں۔ انکی شہادت کے بعد گھر والوں کے مجبور کرنے پر اسکی شادی دوبارہ فہد کے چھوٹے بھائی علی سے ہو جاتی ہے۔ علی کی وہ پہلی محبت ہے جسے وہ پیار سے علن بلاتا ہے لیکن حیا کے لیے یہ رشتہ صرف سمجھوتہ ہے۔
Tags: marriage romance, widow
download
7. Men muhabbat aur tum by durresamanStarStar
Cast: ہینیہ، ذویان علی hinia, zoyan ali
Plot: ذویان علی کو بچپن سے ہی اپنے دبتے رنگ کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنا سارا غصہ ہمیشہ ہینیہ پہ نکالتا ہے۔ بڑے ہونے پہ وہ انگلینڈ جانے کا فیصلہ کرلیتا ہے تاکہ ماحول بدل سکے لیکن گھر والے اسکے سامنے ہینیہ سے نکاح کی شرط رکھتے ہیں۔ وہ مان تو جاتا ہے لیکن ہینیہ کو باور کروانا نہیں بھولتا کہ یہ نکاح صرف ایک مجبوری ہے۔ چار سال بعد جب وہ لوٹتا ہے تو ہینیہ کی محبت میں چور ہے لیکن اب ہینیہ اس سے بدگمان ہو چکی ہے۔
Tags: nikah romance
download
8. Muhabbat roth jay to by durresamanStarStarStar
Cast: علی اسید، عروہ، یماز حیدر ali useed,urwa,yamaz haidar
Plot: عروہ بچپن سے دربدر رہی ہے۔ اسے بالآخر راحت کدہ میں گھر ملتا ہے لیکن وہاں اسکو یہ خوف ستائے رکھتا ہے کہ ایک دن یماز حیدر کی دلہن اسے بے دخل کردے گی۔ وہ یماز حیدر کو متاثر کرنے کے لی علی اسید سے نت نئے مشورے مانگ کر عمل کرتی ہے جو ہمیشہ الٹے پڑتے ہیں۔ اسے یماز حیدر تو نہیں لیک علی اسید ضرور مل جاتا ہے۔
Tags: romantic, nice
download
9. Sab chehrey gulab huey by durresamanStar
Cast: ذایان، تیمور، ایمان، میرال zayan,taimoor,aimaan,mairaal
Plot:میرال اور ایمان کی پھوپھو زینت کا قتل غیرت کے نام پر کر دیا گیا تھا۔ میرال چچا زاد تیمور سے منسوب ہے جو کہ نئی نسل کا بگڑا ہوا نوجوان ہے۔ تیمور حویلی آکر میرال سے ملتا ہے تو اس سے محبت کر بیٹھتا ہے جبکہ میرال کے لیے وہ ایمان کا منگیتر ہے۔ ایمان اپنے یونیورسٹی فیلو ذایان سے کورٹ میرج کر لیتی ہے۔ بات کھلے پر اسکے باپ کو فالج ہو جاتا ہے اور ذایان سب کے سامنے بتاتا ہے کہ وہ زینت کا بیٹا ہے۔ وہ اعلان کرتا ہے کہ ایمان اسکے نام پہ ساری زندگی حویلی میں بیٹھی رہے گی۔ گھر والوں کے دبائو میں آکر تیمور اور میرال شادی کر لیتے ہیں، لیکن میرال اس سے نفرت کرتی ہے، جبکہ تیمور اس کو اپنی محبت کا یقین دلانے میں ناکام ہے۔
Tags: Feudalism, haveli roance, arrogant hero
download
10. Tum say muhabbat hay by durresaman StarStar
Cast: زوایار، محب، مریم zwayar, muhib, mariyam
Plot:محب مریم کو ایک پارک میں دیکھتا ہے اور اسکے عشق میں مبتلا ہو کر اس سے شادی کا فیصلہ کرلیتا ہے۔ مریم زوایار کے دیے دھوکے کے بعد محب کی محبت کو دل سے قبول کرتی ہے لیکن زوایار اسکے حال میں پھر آ کھڑا ہوتا ہے۔ وہ ایک بار پھر مریم کے ساتھ کا متمنی ہے لیکن مریم اس سے ملنا نہیں چاہتی۔ وہ ڈر کی وجہ سے محب سے بھی سب کچھ چھپاتی ہے، محب جو جوایار کی حقیقت سے کچھ حد تک باخبر ہے مریم سے بدگمان ہو جاتا ہے اور اسکا رویہ انتہائی تلخ ہو جاتا ہے۔
Tags: marriage romance, lesson to learn, nice
download

No comments:

Post a Comment

Add your Comment