Search This Blog

Monday 14 March 2016

Sabas Gul novel plot reviews

1. Muhabbat dil ka sajda hai by sabas gul   
Cast: رابیل اور علی ، ذوالنون اور کرن  rabeel and ali,zolnon and kiran
Plot: نوشین بیگم تیمور حسن سے اپنی شادی نہ ہونے کا بدلہ تیمور کی بیٹی رابیل سے لیتی ہیں تیمور بد قسمتی سے ان کی بہن افشین کے شوہر بھی ہیں۔ وہ رابیل کو  بری طرح زچ کرتی ہیں جس پہ ان کے شوہر اور رابیل کے تایا وہاب احمد اس کا نکاح اپنے  بھانجےعلی کے ساتھ کروا دیتے ہیں۔ دوسری طرف کرن اپنے کلاس فیلو زوالنون وہاب کو پسند کرتی ہے جو بلآخر سرخرو ٹھہرتی ہے۔
Description tag: Nikah romance.
2. Yeh jo ishq hai by sabas gul
Cast: عروہ جمشید اور احسن ریاض urwa jamshaid and ahsan riaz
Plot:​عروہ اپنے والد کی وفات کے بعد اپنی ماں کے ہمراہ اپنے ماموں کے گھر آ جاتی ہے اور ان کی مدد کی خاطر احسن ریاض کی کمپنی میں نوکری کر لیتی ہے۔ ماں اور مامی اسے اپنے فایؑدے کے لیےؑ احسن کو استعمال کرنے پہ اکساتی ہیں جس پہ وہ دلبرداشتہ ہو کے گھر چھوڑ جاتی ہے مگر عین وقت پہ احسن اسے روک لیتا ہے۔
Description Tag: Poor girl rich guy, Office romance.
3. Dil ki chah by sabas gul
Cast: حسن شاہ اور مشام ظفر hasan shah and masham zafar
Plot: سدا کی نرم دل مشام ظفر رزلٹ ڈے پر ایک چھوٹےبچے کو اداس پا کےاس کی دلجو ئی کی خاطر اس کارزلٹ لیتی ہے ۔ موہد کا باپ حسن شاہ اس سے بازپرس کرتا ہے تو وہ اسے اس کی کوتاہی کا احساس دلاتی ہےجو بیوی کے چھوڑ جانے کے بعد بزنس میں مصروف ہو کے بیٹے سی غافل ہو رہا تھا۔ وہ مشام کے خیالات سے متاثر ہو کے اسے اپنی زندگی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
Review: ha....good writing.
Description tag:  Widower romance.
4. Muhabbat man deti hai  
Cast: مرکزی کردار سونیا اور سیف الرحمٰن sonia and saif ur rehman
Plot: سونیا کے والد کاروبار میں نقصان اور دھوکے کے بعد فرض کی ادایؑگی کی خاطر سونیا کو اپنے بھتیجے سیف سے بیاہ دیتے ہیں اور سیف اور سونیا ایک دوسرے کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی کی ابتدا کرتے ہیں۔
Description tags: Misunderstandings, Nikah romance

5. Muhabbat Eid hoti hai by sabas gul
Cast: ایمن اور شوار shwar and aiman
Plot:  ایمن کے والد اپنی بیوی کے اصرار پہ شادی کے بعد دیار غیر میں شفٹ ہو گئے تھے۔ ایمن بہن کی حادثاتی موت کے بعد پاکستان آتی ہے جہاں اس کا تایازاد شوار اسے مشرقیت سکھانے پہ کمربستہ ہے۔ وہ اس کے روئیے سے ہرٹ ہوتی ہے  مگر یہ جاننے کے بعد کہ وہ دکھوں کا پہاڑ عبور کر کہ آئی ہے شوار اس سے معاذرت کرتا ہے۔ بالآخر گھر والے ایمن کو شوار سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔
Description Tags: Misunderstandings, Arrogant hero
6. Jab tak hai jan by sabas gul
Cast: محمد علی اور زینب Muhammad ali and zainab
Plot: محمد علی نوکری نہ ملنے کے باعث ٹیکسی ڈرائیور بن جاتا ہے اور زینب کو دو دفعہ غنڈوں سے بچاتا ہے۔ زینب اس کے سابقہ استاد کی بیٹی ہے یہ انکشاف اسے خوش کر دیتا ہے اور وہ اسے اپنے زندگی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
Description tags: Romantic Story.
7. Hayal flah by Sabas gul
Cast: not specific
Plot:  ٹی وی جو ہر گھر میں باعث زحمت بنتا جا رہا ہے با عث رحمت بھی ہو سکتا ہے اگر ہم اپنے عمل میں میانہ روی اختیار کریں۔
Description Tags: Lesson to learn
8. Muhabbat rang badalti hai by sabas gul
Cast: تیمور اور عا ئشہ taimoor and ayesha
Plot: مزاح سے بھرپور تحریر جس میں تیمور اور اس کے دادا میں دوستوں کی سی بے تکلفی ہی جنہوں نے بہو اور بیٹے کے مرنے ک بعد تن تنہا پوتے کی پرورش کی ۔ عائشہ تیمور کے آفس میں جاب انٹرویو کے لیے آتی ہے جہاں تیمور کا دوست اس کو خوب بیوقوف بناتا ہے البتہ صوفی دادا اس کی معصومیت سے متاثر ہو کے اسے تیمور کی زندگی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں
Description Tags: Office romance, Arrogant hero, Misunderstandings.
9. Main muhabbat aur tum 
Cast: انیس اور ثنا anees and sana
Plot:  ثنا کے والد اس کا رشتہ اپنے بھتیجے خرم سے طے کر دیتے ہیں جبکہ انیس کی والدہ اپنے بیٹے ک لیئے ثنا کی طلبگار ہیں۔ انیس کوئی حل نہ پا کرثنا کو اغوا کرا لیتا ہے ۔ ثنا جب لٹی پٹی گھر پہنچتی ہے تو بدنامی سے بچنے کے لئے اس کے والدین اسے انیس سے بیاہ دیتے ہیں۔ وہ انیس کے ساتھ خوش ہے مگر انیس کی سچائی جان کر صدمے کا شکار ہو جاتی ہے مگر محبت کی خاطر درگزر کر دیتی ہے
Description tags: Forced romance.
10. Tum Aisi sharart mat karna
Cast: صائم رحمٰن اور کرن saim rehman and kiran
Plot: نعیم اپنی بہن کرن کی شادی ایک امیر بوڑھے سے طے کر دیتے ہیں۔ کرن بھائی اور بھابھی سے نالاں ہے جنہوں نے صرف پیسے کی خاطر اسے بیچ دیا۔ صائم کے گھر اسے اس کے نظرباز دوستوں کا سامنا ہے جس پہ وہ صائم سے شکایت کرتی ہے تو وہ بتاتا ہے کہ یہ سب ایک ڈرامہ تھا اس کو پرکھنے کی خاطر۔ صائم رحمٰن دراصل ایک جوان شخص ہے یہ انکشاف کرن کو ششدر کر دیتا ہے۔
Description tags: Unwanted marriage, Nikah romance.
11. Mujhe chahat tumhari hai by sabas gul 
Cast: رابیل اور عیسی علوی rabeel and isa alwi
Plot:  مرکزی کردار رابیل اورعیسیٰ علوی ہیں۔ رابیل کے والد غربت سے مجبور ہو کے اپنی باقی بیٹیوں کے مستقبل محفوظ کرنے کی خاطر رابیل کو کو عیسیٰ علوی سے بیاہ دیتے ہیں جو بوڑھا ہونے کا ڈرامہ کرتا ہے۔
Description tags: Unwanted marriage, Nikah romance.

No comments:

Post a Comment

Add your Comment