Search This Blog

Wednesday 16 March 2016

Afshan Afridi Novel Plot Reviews

1. Piyam-e-Eid ki roshan sehr by Afshan Afridi
Cast:  جویر اور ساشا jaweer and sasha
Plot:  ہنستی مسکراتی کھلکھلاتی کہانی۔ گھروں کا وہی ماحول جو ہمارے ہاں پایا جاتا ہے۔ جویر کے مزاج میں ازلی لاپرواہی پائی  جاتی ہے جبکہ ساشا اپنے گھر میں تین بھائیوں کو ڈسپلن کرنے کی عادت سے مجبور جویر کو بھی اسی انداز میں لیتی ہے
جسکا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جویر اس سے خفا ہو جاتا ہے اور ساشا اسکا گھر چھوڑ کر میکے آ جاتی ہے۔  
Description Tag: Marriage romance, Arrogant girl.
mujhey apney roop ki dhoop do by afshan afridi plot review
2 stars
2. Mujhey Apney roop ki dhoop do by afshan afridi    
Cast:  انشراح ہیشم insharah and haisham
Plot: ’’مائی گاڈ تمہیں انسان بنانے میں تو شاید مجھے صدیاں لگ جائیں۔۔۔۔
 یہ تھی انشراح کی بھابھی کی انشراح کے بارے میں رائے۔ اور کچھ غلط بھی نہیں تھی۔ اسے دنیا میں  جینے کے اصول سیکھنے کی شدید ضرورت تھی۔۔۔یہ اصول گو نازمہ بھابھی تو نہ سکھا پائیں مگر ہیشم سلمان اور شیرل نے اسے یہ گر بخوبی سکھائے۔ انشراح ہیشم کے بڑھتے ہوئے التفات  سے پریشان ہو کر شہر ہی  چھوڑ دیتی ہے لیکن ہیشم سلمان بھی اسے ڈھونڈ کر ہی دم لیتا ہے۔
Description Tag: Romantic
Bisat-e-dil bhi ajeeb shay hai by afshan afridi plot review
2 Stars
3. Bisat-e-dil bhi ajab shay hai by afshan afridi
Cast: زرنیشے،  تیمور آفندی zarnishay taimoor afandi
Plot: لکھنے کا انداز عمدہ اور اعلیٰ۔ زرنیشے تیمور کے دشمن کی بیٹی ہے۔ بحالت مجبوری تیمور اس سے نکاح کر لیتا ہے مگر اسے دل سے اپناتا نہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ زرنیشے اسے اپنا سب کچھ مان لیتی ہے لیکن تیمور کے خیالات بالکل تبدیل نہیں ہوتے وہ بھی ایسی صورت میں جب زرنیشے اسی کے گھر میں اسکے گھر والوں کے سامنے تیمور کے دوست کی بہن کی حیثیت سے رہ رہی ہے۔ تیمور کا بھتیجا عزمی زرنیشے کی من موہنی صورت اور سادگی سے متاثر ہو جاتا ہے جس سے تیمور ، زرنیشے سے مزید بدگمان ہو جاتا ہے۔
Description Tags: Nikah romance, Arrogant hero.
rang khushboo badal hawa by afshan afridi plot review
2 stars
4.Rang, Khushboo, badal, hawa by afshan afridi
Cast: نرمین، صبیحہ، ایزد، سمعان narmeen,sabiha,aizad,samaan
Plot: ایزد صبیحہ سے محبت کرتا ہے اور دونوں کا نکاح ہو جاتا ہے۔ ایک فارن ٹور پر ایزد کو نرمین کے والد کی صحت کے پیشِ نظر اس سے بھی نکاح کرنا پڑجاتا ہے۔گو نکاح کی حقیقت ایزد اور نرمین دونوں پہ واضح ہے لیکن صبیحہ اس سارے قصے سے لاعلم ہے اور علم ہونے پہ ایزد کو خطا وار مانتی ہے۔ دوسری طرف ایزد اور نرمین ایک دوسرے کو نہ صرف سمجھنے لگتے ہیں بلکہ ایک دوسرے پہ اعتماد بھی کرنے لگتے ہیں۔
Description tags: Nikah romance, Misunderstandings.
wafain ne beyaqeen hongi plot review by afshan afridi
4 stars
5. Wafain na beyaqeen hon gi by afshan afridi
Cast: ازمیر، ایما azmeer,aima
Plot: خوبصورت لفظوں میں گندھی ایک خوبصورت تحریر۔ ایما اپنے خالہ زاد سجاد سے منسوب ہے جبکہ سجاد کی اس مین دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری طرف ازمیر اسکا چچا زاد اپنی شوخ طبیعت کے باوجود اسکی ذات سے غافل نہیں ہے۔
Description Tags: Romantic, Nice, Light, a must read on a rainy day.
6. Zindagi ke nigar khaney men by afshan afridi
Cast: شاہ زر، میزاب، پشمینہ، آزر shahzar,maizab,pashmina,aazar
Plot:کشمیر کے پسِ منظر میں لکھی گئی ایک خوبصورت کہانی۔ مامون اور میزاب کزن ہیں۔میزاب مامون کے ساتھ کشمیر ، شاہ زر کے گھر جاتی ہے جہاں وہ زخموں سے چور پشمینہ کو دیکھتی ہے۔ نہ صرف وہ بلکہ وہاں لاتعداد ایسے ہی مظلوم بے گناہ اسے ملتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف وادی کشمیر کا حسن اسکا دل موہ لیتا ہے بلکہ شاہ زر بھی۔ لیکن کیا میزاب کی دئائیں پوری ہو سکیں گی وہ بھی تب جبکہ اسکی اپنی ماں اسکے حق میں نہیں ہے۔
Description tags: Romantic.
aik jugno thehr gya plot review by afshan afridi
2 Stars
7. Aik jugno thehr gya by afshan afrdi
Cast: اسامہ شاہ، سلامہ شاہ، زرینہ، ماہزیب usama shah,salama shah,zarina,mahzaib
Plot: جائیداد کو خاندان میں رکھنے کی خاطر اسامہ شاہ کی شادی زرینہ سے کر دی جاتی ہے۔ اسامہ شاہ زرینہ ہی کی بڑی بہن عائیشہ کو پسند کرتا تھا جع کہ اسکے بڑے بھائی سے بیاہ دی جاتی ہے۔ خاندانی رسم و رواج میں ہر کوئی جکڑا ہوا اور اپنی اپنی زندگیوں میں نا خوش ہے۔ ایسے میں ماہ زیب ان لوگوں سے مل کر سخت متنفر ہو جاتی مگر قسمت کی ستم طریفی جائیداد کی وجہ سے ہی اسکی شادی بھی سلامہ شاہ سے کردی جاتی ہے۔ ماہ زیب کی نا پسندیدگی یکطرفہ نہیں بلکہ سلامہ شاہ بھی اسے پسند  نہیں کرتا ہے۔
Description tags: Jageerdar system, Marriage rmance
8. Aik ghar ho aik dareecha ho by afshan afridi
Cast: دریہ ، بسمہ، حسان، سیف ، بسمہ duria,bisma,hasaan,saif
Plot: بہتین انداز میں لکھی گئی بہترین تحریر۔  دریہ اپنے والد کی وفات کے بعد اپنے بھائی سیف اور بہن بسمہ کو اکیلی سپورٹ کر رہی ہے۔ اسکی دوست زیبی  کا شوہر اسے چھوڑ کر جا چکا ہے۔ حالات سے ڈرتے ہوئے زیبی کے لیے کسی پر بھی اعتماد کرنا مشکل ہے لیکن حسان کی مستقل مزاجی بالآخر اسکا دل جیت لیتی ہے۔ دوسری طرف زیبی کی طلاق کے بعد سیف اس سے شادی کا خواہاں ہے۔
Review: A light read. A nice story
Description tags: Romantic, Nice 
9. Agar keh do by afshan afridi
Cast: زونائشہ، قارب zonaisha,qarib
Plot: قارب زونائشہ سے ایک مارننگ واک کے دوران ملتا ہے۔ گو کہ وہ اپنی پوری کوشش کرتا ہے اسے اگنور کرنے کی لیکن زونائشہ اسکی ساری کوششیں ناکام بنا دیتی ہے۔ قارب اپنے والد سے بہت خایف ہے اور اسی وجہ سے کوسوں دور ہے، زونائیشہ اسے زندگی کی طرف کھینچ لاتی ہے۔ ایک ہلکی پھلکی اچھی تحریر۔
Tags: romance, nice, misunderstanding.

No comments:

Post a Comment

Add your Comment