Search This Blog

Sunday, 27 March 2016

urdu marriage romance novels list

40. Ishq pagal kar deta hai by Maryam Aziz
Cast: wajahat yazdani, muqadas مقدس، وجاہت یزدانی
Plot: وجاہت یزدانی مقدس کو ایک فنکشن میں دیکھ کر پہلی نظر کا اسیر ہو جاتا ہے۔ وہ مقدس کے رشتے کے لیے دو دفعہ اپنے پیرنٹس کو بھیجتا ہے لیکن دونوں دفعہ مقدس کے گھر والے اسکی امارت اور عمر کے فرق کو بنیاد بنا کر انکار کر دیتے ہیں۔ وجاہت ایک تیسرا راستہ اپناتا ہے۔ وہ مقدس کے بھائی کو اغوا کرتا ہے اور مقدس کو دھمکی دیتا ہے کہ اگلی دفعہ اسکا بھائی سلامت گھر نہیں آئے گا۔ لہذا وہ اپنے والد کو اس شادی کے لیے رضامند کرے۔ مقدس مجبورا اپنے والد کو مناتی ہے جس پر وہ اس سے سارے تعلق توڑنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔ مقدس کی دوستیں اسکے کیریکٹر پر سوال اٹھاتی ہیں لیکن مقدس بھائی کی خاطر سارا کچھ برداشت کرتی ہے اور وجاہت سے شادی کر لیتی ہے۔ وجاہت جو کہ مقدس کو پاکر بہت خوش ہوتا ہے ، مقدس کا شدید ردعمل دیکھ کر حیران ہو جاتا ہے۔ شادی کے بعد مقدس پر وجاہت ک ماضی آشکار ہوتا ہے اور یہ بھی کہ وہ ڈرنک کرتا ہے۔ مقدس کی مسلسل ناراضگی سے قجاہت اسکے والد کو جا کر سچ بتا دیتا ہے جو مقدس سے معافی مانگتے ہیں ۔ مقدس کی دوستیں بھی بہت شرمندہ ہوتی ہیں۔ بالآخر وجاہت کی محبت مقدس کو جیت یتی ہے۔
Tags: forced marriage romance
Download Ishq pagal kar deta hai by Maryam Aziz from mediafire free pdf.


39. Teri dastaras-mein-darman by mehwish iftikhar
Cast: ajiya, zawar اجیا، زوار
Plot: اجیا زوار کی کزن ہے۔ اسکی منگنی دانش سے ہو رہی ہوتی ہے جب اچانک وہاں زوار نکاح نامہ لے کر پہنچ جاتا ہے اور کلیم کرتا ہے کہ اجیا اسکی بیوی ہے۔ نکاح نامہ دیکھنے کے بعد اجیا کی بے گناہی کا کوئی یقین نہیں کرتا اور وہ زوار کے ساتھ بھیج دی جاتی ہے۔ اجیا کے پاس کوئی آپشن نہیں بچتا اور وہ اس نقلی نکاح کو اصلی بنانے ر مجبور ہو جاتی ہے۔ نکاح کے بعد زوار انکشاف کرتا ہے کہ وہ اسکا کزن ہے اور یہ کہ اسنے اسکی ماں بازغہ سے بدلہ لینے کے لیے یہ سب کیا ہے۔ اجیا کو اسکی بات کا یقین نہیں آتا۔ اسے لگتا ہے کہ کورٹ میں جائداد کا کیس واپس لینے کے لیے زوار نے یہ نیچ حرکت کی ہے۔ زوار اسے گھر لے جاتا ہے جہاں اجیاکی سوچ کے برعکس ہر شخص اسے غاصب سمجھتا ہے اور ظالم کہتا ہے۔ ایک دن ہنی مون ٹرپ پہ زوار اور اسکے خاندان کی سچائی اسکے سامنے آتی ہے اور وہ اپنے پچھلے رویے پہ نادم ہوتی ہے۔
Tags: forced marriage, marriage romance, revenge based, kidnapping
Download teri dastaras-mein-darman by mehwish iftikhar free from mediafire.

38. Mohabbat Ous Ki Surat  by arifa rubab
Cast:zara, aaqib, mueed hassn, ujala اجالا، معید حسن، عاقب، زارا
Plot: اجالا اور معید کی کہانی۔ دو بہت ہی اچھے اور انڈر سٹینڈنگ انسان۔ دونوں ہی چائے کے رسیا اور کتابوں کے شوقین۔ دونوں ہی اپنے والدین کی کمٹ منٹ  ک بھرم رکھنے کے لیے اپنی اپنی حبت کو چھوڑ کر ایک دوسرے سے شادی کر لیتے ہیں اور نا صرف شادی کر لیتے ہیں بلکہ اس شادی کو پوری ایمانداری اور سچائی سے نبھانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ معید حسن اپنے ماضی سے اجالا کو پہلے دن ہی آگاہ کر دیتے ہیں جبکہ اجالا انہیں عاقب کے بارے میں بتانے میں وقت لیتی ہے۔ لیکن معید کی بہن کے لیے اسکا خلوص اوار محبت معید کا دل جیت لیتی ہے اور پھر جب عاقب انکا اپنا بہترین دوست نکلتا ہے تو وہ اجالا کے بلند کردار کے اور قائل ہو جاتے ہیں۔
Tags: marriage romance, happy ending
Download Mohabbat Ous Ki Surat  by arifa rubab free from mediafire.

37. Main Hari Piya By Rizwana Irshad Ahmad
Cast: Sair, Ahzan, Doonia  سائر ، احزان، دونیہ
Plot: احزان کی والدہ کی وفات پہ ننھے احزان کو اس کے ماموں گود لے لیتے ہیں جہاں اسکی پرورش سائر کے ساتھ ہوتی ہے۔ سائر والدین کی توجہ بٹنے کی بنا پر احزان سے پرخاش کھاتی ہے۔ مگر والدین کی مرضی سے دونوں کی شادی ہو جاتی ہے۔ سائر احزان کو اپنے باپ کے ٹکڑوں پہ پلنے کا طعنہ دیتی ہے جس پہ وہ اسے اپنے آبائی گھر لے جاتا ہے اور پراپرٹی کے کاغزات دکھاتا ہے اور اپنی توجہ اپنی کزن دونیہ کی طرف مرکوز کر دیتا ہے مگر جلد ہی سائر کو عقل آ جاتی ہے۔
Tags: Romantic, Funny, marriage romance
Download Main Hari Piya By Rizwana Irshad Ahmad free from medifire

36. Mohabbat yeh tery rang  by Shazia Rafique
Cast: Lina Waleed, Talal Aramzan لینہ ولید، طلال ارمضان
Plot:لینہ اپنے والدین کے ساتھ مغربی ماحول میں پلی بڑھی ہے مگر اندر سے وہ ایک مشرقی لڑکی ہے جو اپنے شوہر طلال ارمجان پر جان چھڑکتی ہے۔ طلال کسی غلط فہمی کا شکار ہو کر لینہ کے ساتھ بدسلوکی کی انتہا کر دیتا ہے اور اسکی یہ بے رخی لیہ کا نروس بریک ڈاون کر دیتی ہے۔ لینہ کے کومہ میں جانے کو بعد حقیقت کھلتی ہے اور طلال بہت پشیمان ہوتا ہے
Tags: Romantic, Cousins, After Marriage
Download Mohabbat yeh tery rang  by Shazia Rafique free from mediafire

35. koi aisa ahl-e-dil ho by nabila aziz
CAST:shehrzad, maktoom shah، شہرزاد، مکتوم شاہ
PLOT: رشتوں میں گندھی ایک خوبصورت کہانی۔  شہرزاد بچپن سے بڑے ہونے تک مکتوم شاہ سے نفرت کرتی بڑی ہوئی ہے۔ وجہ مکتوم شاہ کی ولادت پر شک کرنا ہے، نا صرف یہ بلکہ وہ مکتوم شاہ پر طنز کرنا اور اس نفرت کا اظہار کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے۔مکتوم شاہ شہرزاد کی باتوں کو کڑوے گھونٹ کی طرح پی جاتا ہے۔لیکن تقدیر ایک دن اسے اسی شہرزاد کی جان بچانے کے لیے مجبور کردیتی ہے۔شہر زاد کا اغوا ہو جاتا ہے، گو شاہ اسے بازیاب تو کروا لیتے ہیں لیکن شاہوں کی عزت کی خاطر اسکا نکاح قرآن سے کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ مکتوم شاہ یہ فیصلہ ماننے سے انکار کر دیتا ہے اور خود کو شادی کے لیے پیش کرت ہے۔ بدلے میں اسے حویلی، زمینوں اور حویلی کی مکینوں سے ہر تعلق چھوڑ کر شہرزاد کو لے کر نکل جانا ہوگا۔ وہ ہر شرط مان کر شہرزاد کو زندہ درگور ہونے سے بچا لیتا ہے جو شرمندگی اور ندامت کے بوجھ طلے دب جتی ہے۔ دونوں ہی اس رشتے کو آگے بڑھانے میں تامل سے کام لیتے ہیں لیکن یہاں بھی ان دونوں کی جگہ فطری تقاضے اور محبت جیت جاتی ہے۔
TAGS: feudal system novel, arrogant hero novel, marriage romance novel
Download novel koi aisa ahl-e-dil ho by nabila aziz free from mediafire.

34. Rooh ka rishta by ana ilyas
Cast: hoorann, hadeed حورین، حدید
Plot:حورعین کو شادی والے دن علم ہوتا ہے کہ حدید اس سے شادی کرنا ہی نہیں چاہتا تھا۔حورعین نہایت غصے کے علم میں اپنی ساس سے صورتحال دریافت کرتی ہے تو اسے علم ہوتا ہے کہ حدید کی اصل محبت اسکی جاب یعنی آرمی ہے۔ اور یہ کہ وہ اپنی جاب کے علاوہ کسی چیز میں انٹرسٹڈ نہیں ہے۔ حورعین اپنی ساس کی بات سن کر حدید کو راہ راست پر لانے کا فیصلہ کر لیتی ہے اور سوچتی ہے کہ وہ جھکے گی نہیں لیکن حدید کو سبق ضرور سکھائے گی۔ حورعین کو زیادہ کوشش نہیں کرنی پڑتی اور جلد ہی حدید اسکا اسیر ہوجاتا ہے۔ وہ حورعین کو اپنے دل کا حال سنانے کے لیے بےتاب ہے لیکن حورعین اسے کوئی موقع نہیں دے رہی۔
Tags: romantic, marriage romance, army novel
Download Rooh ka rishta by ana ilyas from mediafire.

33.gulab rastay badal liye by rahat jabeen
Cast: armghan, hunny ارمغان ہنی
Plot: کہانی کا آغاز ارمغان کی شادی سے ہوتا ہے جو کہ ہنی سے ہو رہی ہے۔ جو نا صرف عمر میں اس سے بہت چھوٹی ہے بلکہ سکول جاتی ہے۔ یہی نہیں ارمغان لائبہ نور کو پسند کرتا تھا جو کہ اسکی یونیورسٹی فیلو اور اب آفس کولیگ تھی۔ارمغان سٹینڈ لینے کے لیے تیار تھا لیکن لائبہ ہی پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ ارمغان اپنا سارا غصہ اور دکھ ہنی پر نکالتا ہے جو کہ دادا اور دادی سے شکایت کرتی ہے۔ شادی کے بعد بھی ارمغان کا رویہ اسکے ساتھ ہنوز ہے دوسری طرف لائبہ اسے چھوڑ کر جاچکی ہے۔ ایک دن دادا اور دادی بھی دونوں بچوں کو چھوڑ کر گائوں چلے جاتے ہیں پیچھے ہنی ارمغان کے رحمو کرم پر رہ جاتی ہے۔ ارمغان اسے بری طرح جھڑک دیتا ہے اور پھر احساس ہوتا ہے کہ وہ ہنی کی آنھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتا۔ تبھی لائبہ واپس آ جاتی ہے اور ارمغان کو بتاتی ہے کہ اس نے ارمغان کے دوست وسیم سے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ اسے بتاتی ہے کہ اس کی والدہ کو اسکے دودھیال والوں نے قبول نہیں کیا اور اب اسکے والد اسکی والدہ کو الزام دیتے ہیں کہ انکی وجہ سے سارے رشتے چھوٹ گئے۔ اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ مستقبل میں ایسے ہی کسی دوراہے پر وہ دونوں بھی کھڑ ہوں۔ ہیپی اینڈنگ۔
Tags: marriage romance, age difference
Free download gulab rastay badal liye by rahat jabeen from mediafire.


32. Mohabbat jeet ki soorat by Khalida Nisar
Cast: reha, shahan شاہان، ریحا
Plot: شاہان اور یحا کا نکاح بچپن میں ہی کر دیا گیا تھا جب وہ چار سال کے تھے۔ بڑے ہونے کے بعد وہ دونوں ہی اس شدی سے انکاری ہیں۔ شاہان اپنے والد سے ایک لڑکی نمو سے شادی کی بات کرتا ہے لیکن اسکے والد اسے بتاتے ہیں کہ پہلے ریحا کا مستقبل ط کرے اور یہ کہ وہ آجکل کسی لڑکے کے ساتھ نظر آ ری ہے۔ یہ سن کر شاہان کا دماغ کھولتا ہے وہ نا صرف اس لڑکے کو دھمکاتا ہے بلکہ ریحا کی رخصتی کی بات بھی کرتا ہے۔ ریحا کی والدہ اس رشتے سے انکاری ہیں۔ ایک دن شاہان ریحا کو زبردستی اٹھا کر لے آتا ہے اور اسے انی خاندانی حویلی میں رکھتا ہے۔ ریحا کے پاس کمپرومائیز کے علاوہ کوئی چرہ نہیں بچتا۔
Tags: nikah romance, marriage romance
download free pdf Mohabbat jeet ki soorat by Khalida Nisar from mediafire.


31. Ziddi muhabbat by silah sheikh
Cast: azlan shah, hamdia shah, aayat, raham shah,اذلان شاہ، حمدیہ شاہ، آیت، راحم شاہ
Plot: آیت اذلان کی بہن ہے جبکہ راحم اور حمدیہ کزنز ہیں۔ حمدیہ شاہ ایک اینکر ہے اور حویلیوں میں ہونے والے مظالم کو ایکسپوز کرتی ہے۔ اسمیں وہ اذلان کو بھی نشانہ بناتی ہے۔ اذلان شاہ اسے کڈنیپ کر لیتا ہے اور نکاح کر لیتا ہے اور پھر اسے بلیک میل کرتا ہے کہ وہ اسکی بے گناہی میڈیا پر ثابت کرے۔ راحم کو جب اذلان کی حرکتوں کا علم ہوتا ہے تو وہ آیت کو کڈنیپ کر کے اس سے نکاح کر لیتا ہے تاکہ اذلان کو اپنے کیے کا احساس ہو سکے۔ ہیپی اینڈنگ۔
Tags: romantic, haveli romance, feudal system, forced marriage, nikah romance

30. Harf-e-sada ko inayat hua eijaz ka rang by uneeza sayed 

Cast: جہاں افروز، عالیہ چغتائی، سعد ابراہیم
Plot: اپنے دوستوں کے کہنے پہ سعد ابراہیم ایک رات جہاں افروز کے ساتھ گزارتا ہے۔ عالیہ چغتائی جہاں افروز کی دوست ہے۔ وہ سعد کو مجبور کرتی ہے کہ اپنی زیادتی کے ازالے کے لیے جہاں افروز سے شادی کر لے۔ شادی کرنے کے بعد سعد جہاں افروز کو کچھ عرصے کے لیے ملک سے باہر شفٹ کر دیتا ہے۔ جہاں افروز کو وہاں بوبی مل جاتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کو بھی بھول جاتی ہے۔ بوبی کے بہکاوے میں آکر وہ سعد سے طلاق لے لیتی ہے ۔ سعد عالیہ چغتائی سے شادی کا فیصلہ کر لیتا ہے۔
download

2. Nam Dobey huey taron ka by uneeza sayed  

Cast: اسفند، سارا، زوبی
Plot: زوبی بچپن سے اپنی دادی اماں کے زیرِ سایہ پلی بڑھی ہے۔ بڑے ہونے پہ جب وہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ رہنے واپس آتی ہے تو خود کو بے حد مس فٹ پاتی ہے۔ نئے دور کے کھلے ڈلے طور طریقوں والے بہن بھائی اسے دبو اور دقیانوسی قرار دیتے ہیں۔ ایسے میں گھر کے بڑوں کی غیر موجودگی کے باعث اسکی بہن سارا آپی اسکی شادی اسفند سے کروا دیتی ہیں جو کہ سارا کو پسند کرتے ہیں۔ سارا کا خیال ہے کہ شادی محبت کو ختم کر دیتی ہے۔ زوبی جلد ہی اسفند اور سارا کے تعلق کو جان جاتی ہے۔ لیکن اسکا صبر اور وفاداری اسفند کو جیت لیتی ہے جو اسکی خاطر سارا سے جھگڑ پرتے ہیں۔
download

 3. Mujhe chahat tumhari hai by sabas gul 
Cast: رابیل اور عیسی علوی
Plot:  مرکزی کردار رابیل اورعیسیٰ علوی ہیں۔ رابیل کے والد غربت سے مجبور ہو کے اپنی باقی بیٹیوں کے مستقبل محفوظ کرنے کی خاطر رابیل کو کو عیسیٰ علوی سے بیاہ دیتے ہیں جو بوڑھا ہونے کا ڈرامہ کرتا ہے۔

4. Hum jo motbir thehrey
Cast:یاور، آبدار
Plot:آبدار بچپن سے ہی بچوں کے ساتھ کھیلنے کھودنے کی شوقین تھی اور لڑکوں کی طرف سے ازلی لاپرواہ تھی۔ اسکی لاپرواہی ہی اسے باسط کے بدلتے تیور نہیں دیکھنے دیتی اور باسط گھر والوں کے سامنے سارا الزام آبدار پر رکھ کر خود بری ہو جاتا ہے۔آبدار کی شادی یاور سے کر دی جاتی ہے جو گل پری سے محبت کرتا ہے اور اس نے یہ شادی صرف اور صرف غالب کے بچوں کی لیے کی ہے تاکہ انہیں ایک ماں کا پیار مل سکے پھر چاہے وہ چچی کے ذریعے ہی ملے۔ آبدار کے گھر والے یاور کی نگاہ میں اسکا کردار مشکوک کرنے مین کوئی کسر نہین چھوڑتے۔

5. Ab inkar ka mausam nahi
Cast:نریم، طارق
Plot:نریم میڈیکل کالج کی سٹوڈنٹ ہے۔ ایک بس میں سفر کے دوران وہ کنڈکٹر کی بے عزتی کرتی ہے کہ اس نے گانے کتنے فضول چلائے ہوئے ہیں۔ کنڈکٹر طارق ہے جو صرف باپ سے ناراض ہو کر شہر آیا ہوا تھا۔ وہ نریم کی گری ہوئی فائل سے اسکا ایڈریس جان کر اسے ایک رات کے لیے اغوا کر کے اپنے بے عزتی کا بدلہ لیتا ہے۔ نریم کی بدنامی کے بعد اسکی ڈیوٹی ایک گاوٗں میں لگ جاتی ہے۔ جہاں حویلی میں طارق ملتا ہے اور بالآخر اس سے شادی کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔جبکہ حریم اس سے ابھی بھی نفرت کرتی ہے۔

6. Wohi rasta wohi manzil
Cast:نادیہ، حبہ، دراب
Plot:نادیہ کی شادی اسکی مرضی کے خلاف ہوتی ہے جس پر حبہ بہت شور کرتی ہے۔ ایک غلط فہمی میں وہ دراب کو ڈرائیور سمجھ بیٹھتی ہے۔قسمت سے اسکی شادی بھی دراب سے حالات کی بناو پر ہو جاتی ہے۔ دراب جو کہ ایک کمپنی کا مالک ہے حبہ کو انسانیت سکھانے کے لیے ایکتنگ کیے چلا جاتا ہے۔

7. Sultanat-e-dil by maryam aziz
Cast:ابراہیم، ملائکہ
Plot:ابراہیم ملائکہ کا کزن ہے جو سارا بچپن ملک سے باہر گزار کر واپس اۤیا ہے۔ اسکا پروپوزل اۤنے پر ملائکہ اسے صاف  لفظوں میں بتا دیتی ہے کہ وہ کسی اور سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ ابراہیم اسکی کسی بات پر کان نہیں دھرتا اور اسے سدھارنے کا تہیہ کر لیتا ہے۔

8. Sahilon ki hawa by Iqra sagheer ahmad
Cast:عمر دراز، ایرج
Plot:ایرج اپنی بھابھی کے رویے سے نالاں ہے لیکن شادی کر کے وہ اپنے تایا کے گھر جاتی ہے جہاں اسکی تائی اور نندیں کسی صورت اسے اور عمر کو قریب نہین اۤنے دینا چاہتی ہیں۔ ایرج کی بھابھی اور عمر کی والدہ کی سازشون کی بنا پر عمر دن بدن ایرج سے مزید بدگمان ہوئے چلے جا رہا ہے۔

9. Muhabbat aisa naghma hai by Iqra sagheer ahmad
Cast:عمر، مائدہ
Plot:مائدہ اپنے منگیتر کے مرنے کے بعد عمر دراز کی زندگی میں اۤ تی ہے جو چاندنی کے پیچھے خوار ہو رہا ہے۔

10. Mere hamdam mere damsaar by Iqra sagheer ahmad
Cast:وریشا، باسط
Plot:عاقب کی وفات کے بعد وریشا کی شادی باسط سے ہو جاتی ہے جو خود تو منزہ کی واپسی کا منتظر ہے لیکن وریشا کا عاقب کے لیے اداس رہنا اس سے برداشت نہیں ہو پاتا۔

11. Baharon ke sang sang by Iqra sagheer ahmad
Cast: دائم ، لائبہ
Plot: دائم ایک مضبوط کردار کا نوجوان ہے لیکن اسکا کردار لائبہ کے ساتھ گزرے چند پلوں کی وجہ سے مشکوک ہو جاتا ہے۔ کوئی راستہ نا پا کر وہ خود کشی کی دھمکی دے کر لائبہ سے نکاح کرتا ہے۔ لائبہ اسکے چچا کی کھوئی ہوئی بیٹی ہے جسے اسکے خاندان میں کوئی بھی قبول کرنے پر تیار نہیں جبکہ لائبہ بھی اسکے لیے ایک کے بعد ایک مشکل کھڑی کیے جا رہی ہے۔

12. Teri ulfat men sanam by Iqra sagheer ahmad
Cast:مشعل حسن، شاہویز
Plot:،شعل حسن ایک خودسر اور مغرور لڑکی ہے جبکہ دوسری طرف شاہویز اس سے بھی زیادہ اکھڑ مزاج ہے۔ دونوں کو بحالت مجبوری رشتے میں بندھنا پڑتا ہے جبکہ دونوں ہی نا خوش ہیں۔

13. Chand gagan aur chandan by Iqra sagheer ahmad
Cast:ورشا، صارم اۤفریدی
Plot:ورشا اور صارم یونی فیلوز ہیں۔ صارم ورشا کو پسند کرتا ہے لیکن ورشا اسکی پذیرائی نہیں کرتی۔ دونوں ایک دوسرے کے خاندانی پس منظر سے ناواقف ہیں۔ ورشا کا بھائی شمشیر خان صارم اۤفریدی کے بھائی کو قتل کردیتا ہے بدلے میں ورشا کی شادی جرگے کے مطابق صارم سے ہو جاتی ہے۔

 14. Pora dukh aur adha chand by Iffat Sehar Pasha
Cast:احمر اور سبین
Plot:احمر اور سبین ایک دوسرے سے ہر وقت لڑتے رہتے ہیں۔ احمر باہر جانے سے پہلے سبین سے نکاح کر لیتا ہے۔ ایسے میں چار سال کے بعد سبین کی طرف سے طلاق کا مطالبہ اسے پاگل کر دیتا ہے، وہ غصے میں رخصتی کروا لیتا ہے ۔ لیکن سبین اسے کسی طرح اصل بات بتانے پر آمادہ نہیں ہے، جو کہ ایک حادثہ ہے۔
download

15.  Mujhay Kundan Kar Do by Iffet Seher Pasha
Cast:حدید اور پارس
Plot:حدید اور پارس ایک دوسرے سے منسوب ہیں۔ حدید کی رومانٹک فطرت پر پارس اکثر اس سے تلخ ہو جاتی ہے۔ اسی بات کو ایشو بنا کر حدید شادی کے بعد بھی اس سے سرد رویہ روا رکھے ہوئے ہے۔پارس کو بالآخر بھابھی کی مدد لینی پڑتی ہے جو ایک ڈرامہ کر کے حدید کو اسکے رویے کی بد صورتی کا احساس دلا پاتی ہیں۔
download

16. Khoob guzray gi jo by iffat sehar pasha
Cast:تابش، پرنیہ
Plot: تابش کے ابو کی وفات کے بعد انکے گھر کے حالات کافی تنگ ہو جاتے ہیں۔ وہ اپنی ماں کو کئی بار اپنے ماموں کی بے اعتنائی پہ چپکے چپکے روتے ہوئے دیکھ چکا ہوتا ہے۔ ایسے میں جب بڑا ہونے پر اسکی ماں اسکی شادی ماموں زاد پرنیہ سے کرواتی ہیں تو وہ ساری زندگی کے بدلے اسی سے لیتا ہے۔
download

17. Chalo dil ko abad karain by Effat sehar tahir
Cast: شاہ میر،نیلاش
Plot: شاہ میر اپنی آن کو رباب سے شادی کے لیے رضامند کرتا ہے لیکن شادی سے ایک دن پہلے رباب کی خود پاسندی دیکھ کر اسے رشتہ توڑ دیتا ہے۔ واپسی پہ اسکی گاڑی سے نیلاش ٹکراتی ہے جو سوتیلی ماں کے ڈر سے بھاگ رہی ہوتی ہے۔ شاہ میر اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور اسکے سامنے شرط رکھتا ہے کہ وہ اس سے چند ماہ کے لیے شادی کر لے۔ نیلاش مجبورا اسکی بات مان لیتی ہے لیکن آن اور شاہ میر کی بہنوں کی محبتوں کے آگے خود کو بے بس پاتی ہے۔
download

 18. Baharain Lout Ain Hain by Effat Sehar Tahir
Cast: اعیان،مشعل،تنزین،عبید
Plot: اعیان اور تنزین بچپن کے کزن اور دوست ہیں۔ اویان تنزین سے چند ماہ چھوٹا ہے۔ اعیان کی مشعل اور تنزین کی عبید سے منگنی ہو جاتی ہے۔دونوں بہت خوش ہیں لیکن عبید کی حرکتوں کی وجہ سے اعیان کا اس سے جھگڑا ہو جاتا ہے اور دونوں منگنیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ گھر والے ان دونوں کی شادی کر دیتے ہیں۔ گو اعیان تو تنزین کا ستاھ پا کر خوش ہے لیکن تنزین منگنی ٹوٹنے اور خاندان میں ہونے والی بدنامی کا ذمہ دار اعیان کق مانتی ہے۔
download

19. Tum say muhabbat hay by durresaman 
Cast: زوایار، محب، مریم
Plot:محب مریم کو ایک پارک میں دیکھتا ہے اور اسکے عشق میں مبتلا ہو کر اس سے شادی کا فیصلہ کرلیتا ہے۔ مریم زوایار کے دیے دھوکے کے بعد محب کی محبت کو دل سے قبول کرتی ہے لیکن زوایار اسکے حال میں پھر آ کھڑا ہوتا ہے۔ وہ ایک بار پھر مریم کے ساتھ کا متمنی ہے لیکن مریم اس سے ملنا نہیں چاہتی۔ وہ ڈر کی وجہ سے محب سے بھی سب کچھ چھپاتی ہے، محب جو جوایار کی حقیقت سے کچھ حد تک باخبر ہے مریم سے بدگمان ہو جاتا ہے اور اسکا رویہ انتہائی تلخ ہو جاتا ہے۔
download

20. Khawab lamhey by durresaman
Cast: حیا ،علی
Plot: حیا کی شادی کیپٹن فہد سے ہوتی ہے، جو شادی کے کچھ عرصہ کے بعد شہید ہو جاتے ہیں۔ انکی شہادت کے بعد گھر والوں کے مجبور کرنے پر اسکی شادی دوبارہ فہد کے چھوٹے بھائی علی سے ہو جاتی ہے۔ علی کی وہ پہلی محبت ہے جسے وہ پیار سے علن بلاتا ہے لیکن حیا کے لیے یہ رشتہ صرف سمجھوتہ ہے۔
download

 21. Chalo kuch diye jalain by durresaman 
Cast: عینا ، آذان
Plot:یونیورسٹی میں آذان کو عینا سے پہلی نظر کی محبت ہو جاتی ہے۔ آذان کی ایکس گرل فرینڈ عینا کو بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن آذان عینا سے متنفر ہونے کی بجائے اس سے شادی کر لیتا ہے۔ عینا حقیقت سے لاعلم ہے اور سمجھتی ہے کہ آذان ہی اسکی رسوائی کا ذمہ دار ہے۔ وہ اسے شوہر کے روپ میں قبول کرنے سے انکار کر دیتی ہے۔
download


22.  Ab merey ho kar raho by durresaman. 
Cast: سید درید بخت، عمائمہ
Plot: ایک غلط فہمی کے بعد درید بخت کو عمائمہ میں دلچسپی محسوس ہوتی ہے۔ عمائمہ اسے نہایت ہی گھٹیا انسان سمجھتی ہے۔ درید بخت کی زیادتی کے نتیجے میں عمائمہ کی شادی ٹوٹ جاتی ہے۔عمائمہ کے والد کی عزت کی بحالی کے لیے سید درید بخت اس سے شادی کرلیتا ہے اور شادی کے بعد اپنے اچھے رویے سے پوری کوشش کرتا ہے عمائمہ کا متنفر دل جیتنے کی۔
download


 23. Marhaley rah-e-zeest ke by beena aaliya 

Cast:حسن، حسین، فاطمہ
Plot:فاطمہ بچپن سے حسن کی منگیتر ہے لیکن حسن اس سے شادی سے انکار کر دیتے ہیں کہ انکی ہم آہنگی نہ ہو پائے گی۔ گھر کی روایات کی خاطر فاطمہ کی شادی حسن کے چھوٹے بھائی حسین سے کر دی جاتی ہے جو کہ فاطمہ سے عمر میں سات سال چھوٹا ہے۔ فاطمہ کے دل میں ہنوز حسن کی محبت ہے جبکہ حسین اسے ایک نظر دیکھتے ہی اسکا اسیر ہو جاتا ہے۔
download

24.  Aansuon ki hina by beena aaliya 

Cast:ارحم، ربیعہ، عامر۔
Plot:عامر کو بلڈ کینسر ہے، اسکی بیماری کے بارے میں جاننے کے بعد اسکی منگیتر حرا شادی سے انکار کر دیتی ہے۔ ربیعہ جو کہ عامر کی کزن ہے اور ارحم کی منگیتر ہے ، ارحم سے منگنی توڑ کر عامر سے شادی کر لیتی ہے۔ شادی کے ایک سال کے بعد ہی عامر کی وفات ہو جاتی ہے۔ ارھم جو کہ اب تک ربیعہ کا طلبگار ہے اس سے شادی کی درخواست کرتا ہے لیکن ربیعہ صرف اپنی بیٹی اور عامر کی یادوں کے سہارے جینے کا فیصلہ کر لیتی ہے۔
download

 25. Zindagi zindagi mere ghar aa by beena aaliya 

Cast: جلال الدین ، علی ، نین تارہ
Plot:نین تارہ جلال الدین کی شادی زبردستی کروا دیتی ہے لیکن شادی کروانے کے بعد اسے بھلا نہیں پاتی۔ اسی دوران اسے ایک پلیر علی نظر آتا ہے جسکی آنکھیں جلالدین سے ملتی ہیں۔ نین تارہ اس سے دو ماہ کے وعدے پر شادی کے لیے مجبور کر دیتی ہے جبکہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے۔ اسی دو ماہ کے عرصے میں نین تارہ امید سے ہو جاتی ہے جبکہ علی اسے طلاق دینے کا وعدہ بھولا نہیں ہے۔
download

 26. Aik jugno thehr gya by afshan afrdi
Cast: اسامہ شاہ، سلامہ شاہ، زرینہ، ماہزیب
Plot: جائیداد کو خاندان میں رکھنے کی خاطر اسامہ شاہ کی شادی زرینہ سے کر دی جاتی ہے۔ اسامہ شاہ زرینہ ہی کی بڑی بہن عائیشہ کو پسند کرتا تھا جع کہ اسکے بڑے بھائی سے بیاہ دی جاتی ہے۔ خاندانی رسم و رواج میں ہر کوئی جکڑا ہوا اور اپنی اپنی زندگیوں میں نا خوش ہے۔ ایسے میں ماہ زیب ان لوگوں سے مل کر سخت متنفر ہو جاتی مگر قسمت کی ستم طریفی جائیداد کی وجہ سے ہی اسکی شادی بھی سلامہ شاہ سے کردی جاتی ہے۔ ماہ زیب کی نا پسندیدگی یکطرفہ نہیں بلکہ سلامہ شاہ بھی اسے پسند  نہیں کرتا ہے۔

27. Piyam-e-Eid ki roshan sehr by Afshan Afridi
Cast:  جویر اور ساشا
Plot:  ہنستی مسکراتی کھلکھلاتی کہانی۔ گھروں کا وہی ماحول جو ہمارے ہاں پایا جاتا ہے۔ جویر کے مزاج میں ازلی لاپرواہی پائی  جاتی ہے جبکہ ساشا اپنے گھر میں تین بھائیوں کو ڈسپلن کرنے کی عادت سے مجبور جویر کو بھی اسی انداز میں لیتی ہے
جسکا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جویر اس سے خفا ہو جاتا ہے اور ساشا اسکا گھر چھوڑ کر میکے آ جاتی ہے۔  

28. Terey naam ki shohrat by shazia chaudary
Cast: نرمین،عمر دراز خان پیر زادہ
Plot: عمر دراز، نعمان کا چچا ہے جو کہ نرمین کا ایک سٹوڈنٹ ہے اور جسے نرمین نے سکول سے نکال دیا ہے۔ عمر دراز کی نرمی سے کی گئی درخواستوں کو وہ رد کر دیتی ہے اور نعمان کو سکول میں جگہ نہیں دیتی۔ عمر دراز نرمین کو اغوا کر لیتا ہے اور اپنے فارم ہاوس پر رکھتا ہے گو کہ وہ نرمین کو آزاد کر دیتا ہے لیکن نرمین کی دادی کی طبیعت بے حد خراب ہو جاتی ہے، مدد کے لیے نرمین کو عمر دراز کی طرف ہی بڑھنا پڑتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اسکی شہرت پر عمر دراز کے حوالے سے بہت اثر پڑتا ہے اور بالآخر تھک ہار کر اسے اسکی پناہوں میں ہی واپس آنا پڑتا ہے۔

29. Eid ka chand by Alia hiraCast:ثنا، احسن
Plot: ثنا کے لیے ایم ایس سی کرنا اور پھر ٹیچنگ کرنا ایک خوبصورت خواب ہے لیکن جب اسکے خالو کی بگڑتی طبیعت کے باعث اسکی شادی احسن سے ایمرجنسی میں کر دی جاتی ہے تو وہ بہت خفا ہوتی ہے۔ گو احسن قدم قدم پر اسکا ساتھ دیتا ہے لیکن ثنا اس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ بالآخر اسکے رویوں سے تنگ آکر احسن پاکستان سے باہر جانے کا ارادہ باندھ لیتا ہے اور اب منانے کی باری ثنا کی ہے۔
free download eid ka chand mediafireRead online eid ka chand by alia hira

30. Khushboo bhari Eid by Farhana naz malik Cast: واسع، ارفع
Plot: واسع اور ارفع شادی شدہ ہین اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔ واسع کو خوشبوں سے الرجی ہے۔ ہر قسم کی خوشبو سے اسے چھینکوں اور سر درد کی شکایت ہو جاتی ہے۔ اسکی خاطر ارفع نے آٹھ سال ہر قسم کی خوشبو سے گریز کیا لیکن ایک فیملی فنکشن میں اپنی سکن پر ریمارکس سن کر وہ کریموں اور تیل کے پیچھے پڑ جاتی ہے۔ چھاٹا سا مئسلہ تلخ کلامی میں انتہا کو پہنچ جاتا ہے اور ارفع اپنا گھر چھوڑ کر بچے لے کر میکے چلی جاتی ہے۔  عید کے قریب واسع کا ایکسیڈنٹ ہو جاتا ہے اور ارفع کو احساس ہوتا ہے کہ اسکی عید کی خوشبو تو واسع ہے۔


No comments:

Post a Comment

Add your Comment