Characters: اوز گل، حمزہ، وریام کپور، ملیحہ، عشنا خان
oz gul, hamza, ushna khan, wariyam kapoor, maliha
Plot/short story of tum meri ho by ayesha noor muhammad:
اوز گل اور حمزہ کا نکاح ہو چکا ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں۔انکی شادی سے پہلے عشنا کسی بلا کی طرح ان پر نازل ہوتی ہے۔ وہ بارہا حمزہ سے محبت کا اظہار کرتی ہے لیکن حمزہ اسکی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔ بالآخر وہ حمزہ کو کیریکٹر لیس ثابت کرکے ٹریپ کرنا چاہتی ہے لیکن اوز گل کی محبت اور اعتبار کے سامنے اسکی سازش ناکام ہو جاتی ہے۔ وہ اپنے بھائی کو بلاتی ہے جو لاڈلی بہن کی محبت میں حمزہ کا قتل کر دیتا ہے۔ اوز گل کوما میں چلی جاتی ہے اور تین سال کے بعد اسے ہوش آتا ہے۔ وہ حمزہ کو رفتہ رفتہ بھلا دیتی ہے اور چھٹیاں گزارنے اپنے چچا کے پاس شمالی علاقہ جات جاتی ہے۔ وہیں اسکی ملاقات وریام کپور سے ہوتی ہے جو ہوبہو حمزہ کیا ہم شکل ہے۔ اوز گل کو ریسرچ کرنے پر علم ہوتا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے اور اپنی بیوی پریا کے ساتھ رہتا ہے۔
وریام کپور پاکستان سیرو تفریح کے لیے آیا ہوتا ہے۔ وہ اپنی بیوی کے ساتھ رہتا تو ہے لیکن اسکے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں۔ایک حادثے میں اسکی یاداشت کھو چکی ہوتی ہے۔
وریام کپور اتفاقا حمزہ کی ماںسے ملتا ہے جو اسے دیکھ کر ہوش کھو بیٹھتی ہین۔ وہاں وریام کپور کو حمزہ کے بارے میں علم ہو جاتا ہے۔ وہیں پریا بھی آتی ہے جسے دیکھ کر سب شاکڈ رہ جاتے ہیں کہ وہ اصل میں ملیحہ ہے۔ وہ بتاتی ہے کہ حمزہ ہی اصل میں وریام کپور ہے۔ یہاں سے وریام کپور کے ھمزہ بننے کا سفر شروع ہوتا ہے
Plot:کہانی کا آغاز ایک سفر سے ہوتا ہے۔ ندا ہادی کے ساتھ اسکے گھر جا رہی ہے اور ساتھ ہی ڈری ہوئی بھی ہے۔ ندا دراصل ہادی کے ابو کے داست کی بیٹی ہے۔ انکی عالت کے پیش نظر وہ ندا کا خاص خیال رھتے ہیں۔ ندا کی والدہ کا انتقال ندا کی کم عمری میں ہی ہو جاتا ہے۔ہادی کے والد ندا کے والد کے انتقال کے بعد ندا کا نکاح اپنے بیٹے ہادی سے کرد یتے ہیں۔ ندا فون پر اسکی فگتگو سنتی ہے اور علم ہوتا ہے کہ وہ تو سیما میں انٹرسٹڈ ہے۔ وہ بڑے ابا سے درخواست کرتی ہے کہ ہادی کی خواہش پوری کر دی جائے۔ بڑے ابا اور ہادی کا شدید جھگڑا ہوتا ہے جسکے بعد ہادی ندا کو اپنے ساتھ لے آتا ہے۔ آہستہآہستہ ندا کو علم ہوتا ہے کہ ہادی کسی اور میں انٹرسٹڈ نہیں۔ بڑی اماں کی آم دونوں کو غلط فہمیاں دور کرنے اور نامی کورس کے راز کو افشاں کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ cima
Tags: nikah romance,
Download Nayi Rutain Naye Khawab By Bushra Ahmed from mediafire.
27. Tum He Meri Manzil Ho by Asma Qadri
PLOT: سمیعہ اور افنان خالہ زاد ہیں ۔ سمیعہ میٹرک میں تھی جب دونوں کا نکاح کر دیا گیا۔ سمیعہ افنان کی طرف سے پزیرائی کی منطتطر رہتی ہے جبکی افنان ہر وقت اپنے مخصوص اکھڑ انداز میں اس سے لڑتا رہتا ہے۔ آرمی جوائن کرنے کے بعد بھی اس کے مزاج میں کوئی تبدیلے نہیں آتی مگر پھر وقت کا چکر ان دونوں کو ایک کر ہی دیتا ہے۔
TAGS: romantic, Nikah romance, After marriage, Happy Ending, Rude Hero
Download Tum He Meri Manzil Ho by Asma Qadri free from mediafire:
26. bin mangi dua by iffat sehar
Plot: کہانی بنیادی طور پر بیہا اور معیز کی ہے۔ ابیہا معیز کے والد کی سابقہ منگیتر کی بیٹی ہے جس کے نام سے اسکی ماں کو سخت چڑ ہے۔ بدقسمتی سے ابیہا کا باپ ایک نہایت گرا ہوا بازاری شخص ہے جس سے بچانے کے لی ابیہا کی ماں کو معیز کے والد کے سامنے ہاتھ پھیلانے پڑتے ہیں۔ وہ ایمرجنسی میں اسکا نکاح اپنے بڑے بیٹے معیز سے کر دیتے ہیں اس وعدے کے ساتھ کہ معیز اپنی زندگی کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہو گا۔ لیکن انکی اچانک وفات کے بعد معیز بری طرح پھنس جاتا ہے کہ اسکے نام وصیت میں ابیہا کا حصہ چھوڑا ہوا ہوتا ہے۔ وہ مجبورا ماں کو بتاتا ہے جس پر ماں اپنے مرحوم شوہر اور بیٹے دونوں سے شدید بد گمان ہو جاتی ہے جبکہ دوسری طرف ابیہا ہاسٹل میں مجبوری کی وجہ سے ایک برے گروپ میں پھنس جاتی ہے۔
دوری کہانی ثانیہ اور عون کی ہے جو ایک دسرے سے محبت کرتے ہیں۔ بقول رائٹر یہ دو محبت کرنے والے بےوقوفوں کی کہانی ہے جنکا مئسلہ اپنی انا کی جیت ہے۔ ثانیہ عون کو سابقہ غلطیوں پر معاف کرنے پر تیار نہیں جبکہ عون تھک ہار کر پیش قدمی روک دیتا ہے۔
Tags: Nikah romance, sad story, happy ending, marriage romance
Download bin mangi dua by iffat sehar from mediafire free.
25. mah e tamam by amna riaz
Plot: سماہر اور تقی کزنز ہیں۔ سماہر پسند کی شادی عمیر سے کرتی ہے اور نا صرف یہ بلکہ خوش بھی ہے۔ عمیر کی بہن شفا اکلوتی بہن ہونے کے باعث لاڈلی ہے۔ اس سے عمیر اور سماہر کی محبت برداشت نہیں ہوتی اور وہ حیلے بہانوں سے انکے درمیان غلط فہمی کروانے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ چیز سماہر کو اس سے بدظن کر دیتی ہے اور وہ مستقل شفا کے پیچھے پڑ جاتی ہے، بلکہ شفا کو عمیر کے سامنے کیریکٹر لیس ثابت کر دیتی ہے۔ شفا کی عزت بچانے کے لیے تقی بیچ میں کود پڑتا ہے اور اس سے نکاح کر لیتا ہے۔ شفا جو کہ اب بہت بدل چکی ہے تقی کا پیچ اپ اسکی گرل فرینڈ سے کروانے کی کوشش کرتی ہے۔ بالآخر عمیر کو سماہر کی اصلیت پتا چل جاتی ہے لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ تقی اور شفا ایک دوسرے سے خفا ہوتے ہیں اور انکا رشتہ ٹوٹنے والا ہوتا ہے۔ حالانکہ دونوں یک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ عمیر اور تقی کی امی کی کوشش سے دونوں ایک دوسرے سے محبت کو اظہار کر دیتے ہیں اور شفا سماہر کو بھی معاف کر دیتی ہے۔
Tags: romantic, islahi, nikah romance, drama story
Free download mah e tamam by amna riaz .
24.woh ek larki pagal si novel by sumera shareef
Cast: sikandar, maham سکندر، ماہم
Plot: ماہم اور سکندر کا نکاح ہو چکا ہے لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ ماہم کی خفگی سکندر کے لیے بڑتی جا رہی ہے۔ اسے لگتا ہے کہ سکندر سنیہا میں انٹرسٹڈ ہے اور اس سے صرف زبردستی شادی کر رہا ہے۔ دوسری طرف سکندر کا رویہ بھی ماہم کے لیے تسلی بخش ہونے کی بجائے مزید شک میں ڈالنے ولا ہے۔ وہ پرانی باتوں کو بھلا چکا ہے جبکہ ماہم انہیں بھلا نہیں پا رہی۔ وہ سکندر سے شدی سے انکار کر دیتی ہے۔ تب سکندر فائنلی اسے ساری حقیقت سے آگاہ کرتا ہے۔ ماہم بہت شرمندہ ہوتی ہے لیکن تب تک وہ سکندر کو بہت ہرٹ کرچکی ہوتی ہے جو اسے معاف کرنے پر تیار نہیں۔
Tags:Eid novel, nikah romance novel, romantic novel
Download novel woh ek larki pagal si novel by sumera shareef
23. Ehsas-e-gunah by nadia ameen.
Cast: bazla, kuleedan,بازلہ ، کلیدان
Plot: کلیدان ایک اونچے گھر کا بگڑا ہوا نوجوان ہے۔ ایک دن اچانک اسکا اغوا ہو جاتا ہے اور اسے علم ہوتا ہے کہ اسے اغوا کرنے والی ایک لڑکی ہے۔ جو کہ بازلہ ہے۔ بازلہ پچھلے چھہ سال سے اپنا بدلہ پلان کر رہی تھی۔ وہ کلیدان سے سخت نفرت کرتی ہے۔ کلیدان کی پاس دو آپشنز ہیں یا تو مرنے کے لی تیار ہو جائے یا بازلہ سے نکاح کرلے۔ کلیدان بحالت مجبوری بازلہ سے نکاح کر لیتا ہے۔ بازلہ اس پر زندگی تنگ کر دیتی ہے۔ اسے کمرے سے باہر جنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایک دن وہ کلیدان کے پاس اپنا چھہ سال کا بیتا لاتی ہے اور اسے بتاتی ہے کہ یہ نکاح اس نے کلیدان کے بیٹے کو باپ کا نام دینے کے لیے کیا ہے۔ وہ بتاتی ہے کہ کلیدان نے چھہ سال پہلے اسکا ریپ کر کے اسکی زندگی تباہ کر دی تھی اور اب بازلہ صرف اس وقت کا انتظار کر رہی ہے جب انکا بیٹا بڑا ہو کر کلیدان سے حساب مانگے گا۔ کلیدان بازلہ کی ہر بات نہایت سکون سے سنتا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ وہ بھی محبت کھو چکا ہے۔ آہستہ آہستہ کلیدان احساس گناہ کے ہاتھوں نماز اور دین کی طرف آ جاتا ہے۔ وہ اللہ سے معافی مانگتا ہے جبکہ بازلہ کو احساس دلاتا ہے کہ وہ شوہر کے حقوق ادا نا کر کے گناہ گار ہو رہی ہے۔ بازلہ اسکے مسلسل احساس دلانے ر نرم ہو جاتی ہے اور بالآخر اسے کمرے سے باہر اور پھر گھر سے باہر جانے کی اجازت دے دیتی ہے۔ ایک دن کلیدان بازلہ اور اپنے بیٹے کو لے کر گھر آ جاتا ہے اور دونوں کو اپنے سرکل میں متعارف کرواتا ہے۔
Tags: kidnaping novel, nikah romance, forced novel,
Download free Ehsas e gunah by Nadia Amin from mediafire in pdf.
22. raat wo poray chand ki by rabia afzaal khan
Cast: nainan, araiz laghari, نیناں، آریز لغاری
Plot: آریز اپنے والد کے اچانک خرابی طبیعت کے باعث آفس کا کام سنبھال رہا ہے۔ وہاں اسکے آفس میں ایک نازک سی خاموش ی، گھبائی سہمی لڑکی نیناں بھی کام کرتی ہے جسکو جی کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ آریز کو اسکی معصومیت اٹریکٹ کرتی ہے اور وہ نیناں میں دلچسپی لینے لگتا ہے۔ نیناں اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد ہے۔ اسکے والد علیل ہیں ہیں اور والدہ گھر پر انکی تیماداری کرتی ہیں مجبورا نیناں کو بہادر بننا پڑتا ہے جسمیں وہ مسلسل ناکام ہوتی ہے۔ ایک دفعہ اسکی ٹک آریز کی گاڑی سے ہوتی ہے اور وہ اسے بتاتی ہے کہ گھر کا سامان لینے نکلی تھی لیکن دو لڑکوں نے تنگ کرنا شروع کردیا ور وہ گھبرا گئی۔ اسی طرح نیناں کے والد ہسپتال داخل ہوتے ہیں تب بھی آریز اسکی مدد کرتا ہے۔ ایک دن نیناں کے والد کی اچانک وفات ہو جاتی ہے۔ نیناں بہت ٹوٹ جاتی ہے۔ آریز نیناں کی والدہ کی اجازت سے اس سے نکاح کر لیتا ہے اور اسے پنے ساتھ گھر لے آتا ہے جہاں اسکے والد حیدر لغاری تو بہت محبت سے نیناں کا استقبال کرتے ہیں لیکن آری کی پھوپھو ور کزن نیناں کی بہت بے عزتی کرتی ہیں۔ وہیں نیناں کو علم ہوتا ہے کہ آریز کسی لڑکی سے بھی منسوب تھا۔ وہ آریز کو دھوکے باز تصور کر کے چھوڑ کر فورا اپنے گھر آجاتی ہے۔ گو آریز اسے منانے کی بہت کوشش کرتا ہے لیکن نیناں مان کر نہیں دیتی۔
Tags: marriage romance, office romance, valentines day novel, romantic novel
Free download raat wo poray chand ki by rabia afzaal khan from mediafire
21. Ziddi muhabbat by silah sheikh
Cast: azlan shah, hamdia shah, aayat, raham shah,اذلان شاہ، حمدیہ شاہ، آیت، راحم شاہ
Plot: آیت اذلان کی بہن ہے جبکہ راحم اور حمدیہ کزنز ہیں۔ حمدیہ شاہ ایک اینکر ہے اور حویلیوں میں ہونے والے مظالم کو ایکسپوز کرتی ہے۔ اسمیں وہ اذلان کو بھی نشانہ بناتی ہے۔ اذلان شاہ اسے کڈنیپ کر لیتا ہے اور نکاح کر لیتا ہے اور پھر اسے بلیک میل کرتا ہے کہ وہ اسکی بے گناہی میڈیا پر ثابت کرے۔ راحم کو جب اذلان کی حرکتوں کا علم ہوتا ہے تو وہ آیت کو کڈنیپ کر کے اس سے نکاح کر لیتا ہے تاکہ اذلان کو اپنے کیے کا احساس ہو سکے۔ ہیپی اینڈنگ۔
Tags: romantic, haveli romance, feudal system, forced marriage, nikah romance
1. Mujhe chahat tumhari hai by sabas gul
Cast: رابیل اور عیسی علوی
Plot: مرکزی کردار رابیل اورعیسیٰ علوی ہیں۔ رابیل کے والد غربت سے مجبور ہو کے اپنی باقی بیٹیوں کے مستقبل محفوظ کرنے کی خاطر رابیل کو کو عیسیٰ علوی سے بیاہ دیتے ہیں جو بوڑھا ہونے کا ڈرامہ کرتا ہے۔
2. Tum Aisi sharart mat karna
Cast: صائم رحمٰن اور کرن
Plot: نعیم اپنی بہن کرن کی شادی ایک امیر بوڑھے سے طے کر دیتے ہیں۔ کرن بھائی اور بھابھی سے نالاں ہے جنہوں نے صرف پیسے کی خاطر اسے بیچ دیا۔ صائم کے گھر اسے اس کے نظرباز دوستوں کا سامنا ہے جس پہ وہ صائم سے شکایت کرتی ہے تو وہ بتاتا ہے کہ یہ سب ایک ڈرامہ تھا اس کو پرکھنے کی خاطر۔ صائم رحمٰن دراصل ایک جوان شخص ہے یہ انکشاف کرن کو ششدر کر دیتا ہے۔
3. Muhabbat man deti hai
Cast: مرکزی کردار سونیا اور سیف الرحمٰن
Plot: سونیا کے والد کاروبار میں نقصان اور دھوکے کے بعد فرض کی ادایؑگی کی خاطر سونیا کو اپنے بھتیجے سیف سے بیاہ دیتے ہیں اور سیف اور سونیا ایک دوسرے کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی کی ابتدا کرتے ہیں۔
4. Muhabbat dil ka sajda hai by sabas gul
Cast: رابیل اور علی ، ذوالنون اور کرن
Plot: نوشین بیگم تیمور حسن سے اپنی شادی نہ ہونے کا بدلہ تیمور کی بیٹی رابیل سے لیتی ہیں تیمور بد قسمتی سے ان کی بہن افشین کے شوہر بھی ہیں۔ وہ رابیل کو بری طرح زچ کرتی ہیں جس پہ ان کے شوہر اور رابیل کے تایا وہاب احمد اس کا نکاح اپنے بھانجےعلی کے ساتھ کروا دیتے ہیں۔ دوسری طرف کرن اپنے کلاس فیلو زوالنون وہاب کو پسند کرتی ہے جو بلآخر سرخرو ٹھہرتی ہے۔
5. Behta hua lamha
Cast: نورالصبح، راحیل
Plot:راحیل ایک میوزیشن ہے۔ وہ نورالصبح سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن نور کے والد اور وہ دونوں اسے پسند نہیں کرتے۔ نور کے والد آوٹ آف سٹی جاتے ہیں جس پر نور کی والدہ چالاکی سے اسکا نکاح راحیل سے کروا دیتی ہیں۔ نور کے والد واپس آ کر رخصتی کر دیتے ہیں لیکن وہ نور سے سخت خفا ہیں۔ نور راحیل سے لاتعلقی اختیار کر لیتی ہے اور تب تک اسے برقرار رکھنے کا اعلان کرتی ہے جب تک اس والد راضی نہ ہوں۔
6. Ajab musafar dasht they
Cast:سلیمان، علیزہ، تیمور، انوشہ
Plot:انوشہ علیزہ کی ماں اور بیوہ ہے۔ تیمور اسے دیکھنے کے بعد شادی کی خواہش کا اظہار کرتا ہے۔ انوشہ کی بھابھی مہوش یہ شادی تو نہیں رکوا سکتی ہیں لیکن وہ انوشی کی بیٹی علیزہ کو اپنے پاس رکھ لیتی ہیں۔ انوشہ اور تیمور علیزہ کے جوان ہونے کے بعد وطن واپس لوٹتے ہیں۔ علیزہ کے دل سے گزرے وقت کی تلخی نہیں نکل پاتی۔ اسکا نکاح تیمور اپنے بھانجے سلیمان سے کر دیتے ہیں۔ سلیمان مہوش کی بہو رانیہ کا ڈائیورس کیس لڑ رہا ہے اور اسکے کافی قریب آ جاتا یے۔جبکہ علیزہ ابھی بھی ان سب سے کافی بدگمان ہے۔ سبحان رانیہ کو قتل کر کے خود کشی کر لیتا ہے جبکہ گھر والے علیزہ اور سلیمان کی شادی کا فائینل فنکشن رکھ دیتے ہیں۔
7. Ab dil ko bhi samjhana hai
Cast:جرار، راحل
Plot:راحل اور جرار کا نکاح ہو چکا ہے۔ جرار کے ساتھ راحل کی ماں کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ راحل کے والد پر سیاسی تبدیلیوں کے باعث برا وقت آتا ہے۔ وہ چند ماہ کے لیے راحل کو گاوں بھیج دیتے ہیں۔ جہاں راحل عائیشہ چچی سے ملتی ہے، ان پر جن آتے ہیں۔ دوسری طرف جرار راحل سے بدلہ لینے کے لیے رضوانہ کو استعمال کرتا ہے جو جرار کو بے انتہا چاہتی ہے۔ سارے حالات دیکھتے ہوئے راحل واپس آتے وقت ھرار سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے جبکہ عائیشہ چچی کے جن کی حقیقت بھی سبکو بتا دیتی ہے۔
8. Aaine ke rubaro
Cast:حرمین، طارق آفریدی
Plot:حرمین اپنے باپ کی وفات کے بعد تایا کے پاس گائوں میں رہ رہی ہے۔ جہاں اسکے تایا اسکی شادی یاسر سے کرنے کا پلان بناتے ہیں۔ یاسر ذہنی بیمار ہے۔ حرمین بچاوٗ کے لیے طارق سے شادی کر لیتی ہے جو بظاہر تو تایا کا ملازم ہے لیکن درحقیقت دشمن قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور بدلہ لینے کی غرض سے وہاں رہ رہا ہے۔ حالات خراب ہو نے پر وہ حرمین کو لے کر اپنے قبیلے میں چلا جا تا ہے جبکہ حرمین کے تایا کسی صورت اس شادی کو برقرار رکھنے پر راضی نہیں ہیں۔
9. Ham ko hai teri nazar men rehna by maryam aziz
Cast:مرتضی، کرن
Plot:کرن اور مرتضی کا نکاح ایمرجنسی میں کر کی ماں کی ناساز طبیعت کے باعث ہو جاتا ہے۔ نکاح کے بعد بھی مرتضی کرن میں بالکل دلچسپی نہیں دکھاتا جبکہ کرن اسکے بھائیوں علی اور احدسے کافی قریب ہو جا تی ہے۔ ایسے میں چند حادثات مرتضی کو کرن کی طرف پلٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں لیکن کرن اب مرتضی کو کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں ہے۔
10. Dil ke mausam by maryam aziz
Cast:سوہنی، وصی، وکی
Plot:وکی کی ماں کی وفات کے بعد توفیق صاحب نے دوسری شادی کی، وصی اور ایک اور بیٹی انکی دوسری بیوی کی اولاد ہیں۔ وکی شروع سے ہی دودھیال کے زیر اثر رہا ہے اور وصی کی ہر چیز پہ قبضہ کرنا چاہتا ہے۔بڑے ہونے پہ وہ سوہنی سے منگنی کرنے کے بعد ملک سے باہر چلا جاتا ہے۔ حالات کی وجہ سے مجبور ہو کر توفیق صحب سوہنی اور وصی کا نکاح کروا دیتے ہیں۔ وکی کی واپسی پہ توفیق صاحب وصی کو وعدے کے مطابق سوہنی کو طلاق دینے کا کہتے ہیں لیکن کبھی ضد نہ کرنے والا وصی سوہنی کے معاملے میں اڑ جاتا ہے ۔ وہ کسی صورت سوہنی کو طلاق دینے پر اۤمادہ نہیں ہے۔
Cast: سیف وزیر علی، کومل
Plot: امرحہ اپنے باپ کی وفات کے بعد اپنی ماں کو ہر فیصلے کا اختیار دے دیتی ہے۔ اسکی ماں اسکے چچا زاد قزیر سیف علی سے اسکی منگنی توڑ کر شاہ زین سے کردیتی ہیں۔ دعسری طرف سیف نہ صرف راتوں رات امیر ہو جاتا ہے بلکہ شادی سے چند ماہ قبل امرحہ کو اغوا کروا کر اس سے نکاح بھی کروا لیتا ہے۔ اس طرح امرحہ اور اسکی ماں کو مجبور کردیتا ہے کہ وہ شاہ زین سے اسکا رشتہ توڑ کر سیف کے علی اللعلان قایم کردیں۔
13. Diyar e dil by farhat ishtiaq
Cast:ولی، فارہ
Plot: ولی اور فارہ کا نکاح فارہ کے والد مرنے سے پہلے کروا کر گئے ہیں۔ لیکن یہ نکاح فارہ رکھنا نہیں چاہتی۔ وہ ولی کے ساتھ اس شرط پر اسکے گھر دادا کے پاس رہنے کے لیے تیار ہوتی ہے کہ وہ اسے تین ماہ بعد طلاق دے دے گا۔ اس عرصے میں فارہ تو اپنا ارادہ بدل لیتی ہے لیکن ولی کا ارادہ بدلتا دکھائی نہیں دیتا۔
14. Woh sikandar hay by Effat Sehar Pasha
Cast:سکندر، رامین
Plot:سکندر اوررامین میں کتے بلی کا بیر ہے۔ سکندر رامین کو پاگل بنا کر اس سے نکاح کر لیتا ہے۔ رامین اسکی گیم سمجھ آنے پر غصے سے پاگل ہو جاتی ہے ایسے میں چچی جن کی نطر اپنے بیٹے کے لیے رامین پر ہے انکشاف کرتی ہیں کہ سکندر ایک لے پالک ہے۔سکندر کی پوری ہستی ہل جاتی ہے اور وہ سب سے خفا ہو جاتا ہے۔
15. Men muhabbat aur tum by durresaman
Cast: ہینیہ، ذویان علی
Plot: ذویان علی کو بچپن سے ہی اپنے دبتے رنگ کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنا سارا غصہ ہمیشہ ہینیہ پہ نکالتا ہے۔ بڑے ہونے پہ وہ انگلینڈ جانے کا فیصلہ کرلیتا ہے تاکہ ماحول بدل سکے لیکن گھر والے اسکے سامنے ہینیہ سے نکاح کی شرط رکھتے ہیں۔ وہ مان تو جاتا ہے لیکن ہینیہ کو باور کروانا نہیں بھولتا کہ یہ نکاح صرف ایک مجبوری ہے۔ چار سال بعد جب وہ لوٹتا ہے تو ہینیہ کی محبت میں چور ہے لیکن اب ہینیہ اس سے بدگمان ہو چکی ہے۔
18. Kuj Menon maran da shoq wi si novel by Asia Mirza
Cast: طلال،روشانہ، مصطفیٰ، لالہ رخ
Plot: کہانی رشتوں میں اعتماد کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ مرکزی کردار لالہ رخ ایک بچے کی ماں اور طلاق یافتہ عورت ہے۔ اسکے لیے زندگی کا مقصد ختم ہو چکا ہوتا ہے۔ طلال اسکا بھائی اسے زندگی کی طرف لانے اور مصطفیٰ سے اسکی شادی کروانے کی کوشش کرتا ہے اور بالآخر کامیاب ہو جاتا ہے اس شرط پہ کہ وہ بھی روشانہ کو اپنی زندگی میں شامل کرے۔مصطفیٰ اور روشانہ دونوں ہی بد گمانی کا شکار و کر اپنے اپنے رشتوں کو از سر نو سوچنے پہ مجبور ہو جاتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Add your Comment