1. Karam ki barish by quratulain khuram
Cast:ثانیہ، عامر sania umar
Plot:ثانیہ کی شادی عامر سے ہو جاتی ہے جو اسکا ماموں زاد ہے۔ثانیہ کے والدین کی وفات ہو چکی ہے۔ عامر اور ثانیہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔لیکن شادی کے بعد انہیں احساس ہوتا ہے کہ زندگی کے مسائل دھوپ اور محبت ایک سایہ ہے۔
Tags: Islahi novel
2. Tu nimaz-e-ishq hai by quratulain khuram
Cast:عنادل، ثانیہ، حاشر، مشعل anadil, sania , hashir, mashal
Plot:عنادل اور ثانیہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں لیکن ثانیہ کا نکاح حاشر سے ہو جاتا ہے۔ حاشراور ثانیہ ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں لہذا عنادل بھی مشعل سے شادی کر لیتا ہے۔ حاشر اور ثانیہ بیرون ملک چلے جاتے ہیں وہاں جا کر ثانیہ کو علم ہوتا ہے کہ حاشر نے صرف اسکے گرین کارڈ کے لیے اس سے شادی کی تھی۔ حاشر ثانیہ کو طلاق دے دیتا ہے۔ ثانیہ کی وفات کے بعد عنادل کو ثانیہ کی ڈائیریاں ملتی ہیں جن سے اسے علم ہوتا ہے کہ ثانیہ بھی اسکی محبت میں گرفتار تھی۔
Tags: sad love story
3. Tum shesha-e-jan ho by quratulain khuram
Cast:نبیل، جہاں آرا، رابعہ، افرا nabil, jahan ara, rabia, afra
Plot:رابعہ جہاں آرا کی تین بیٹیوں میں سے ایک ہے اور اپنی خاموش اور صلح جو فطرت کے بعث اکثر نظر انداز ہو جاتی ہے۔اسکی شادی نبیل سے ہو جاتی ہے اور یہ بات وہ بھی شدت سے محسوس کرتا ہے کہ سسرال میں اسے اور اسکی بیوی کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ عمرے پر جانے سے پہلے رابعہ ماں سے ملتی ہے تو وہ اسے مافی مانگتی ہیں کہ انہیں اپنی کوتاہیوں کا احساس ہے۔رابعہ اور نبیل کی وفات کے بعد انکی بیٹی افرا اپنے ننھیال میں پرورش پاتی ہے اور اسے بھرپور توجہ اور محبت دے کر ننھیال والے رابعہ کےساتھ کی گئی غلطیوں کے ازالے کی کوشش کرتے ہیں۔
Tags: Islahi novel
4. Wohi dard meri hayat hai by quratulain khuram
Cast:دعا کنول، شہریار، محسن dua kanwal shehryar muhsin
Plot:شہریار دعا کی دوست ہما کابھائی ہے اور اسے چاہتا ہے لیکن دعا کی شادی محسن سے ہو جاتی ہے۔ محسن اپنی محبت میں بہت پوزیسو ہے۔ڈاکٹر دعا کو بتاتا ہے کہ اسکے ماں بننے کے چانسز بہت کم ہیں۔ دعا ذہنی طور پر شہریار کے میسجز سے دل بہلاتی ہے اور یہ میسجز دعا کو محسن سے دور کر دیتے ہیں۔ محسن دعا کو طلاق دے دیتا ہے اور شہریار گھر والوں کی مرضی کے خلاف جا کر دعا سے شادی کر لیتا ہے۔ ۵ سال تک انکی کوئی اولاد نہیں ہوتی۔ حالات دیکھتے ہوئے دعا شہریار کو دوسری شادی کی اجازت دیتا ہے اور گزرتا وقت ثابت کرتا ہے کہ اسکا فیصلہ بہترین تھا۔
Tags: Islahi novel
5. Ye zehar zehar muhabten by quratulain khuram
Cast:نمرہ، نبیل، اعجاز،حمنہ namra nabil aijaz, hamla
Plot:ایک ہلکی پھلکی تھریر جو بڑھاپے کو ایک بیماری سمجھ کر کام کاج چھوڑ دینے کے نقصانات سے روشناس کرواتی ہے۔
Tags: Islahi novel
6. Zindagi khak na thi by quratulain khuram
Cast:جہانگیر، ماہرخ، الیشہ، الشبہ jahangir mahrukh alisha alishba
Plot:جہانگیر کی شادی ماہرخ سے ہوتی ہے۔ جہانگیر کافی سخت مزاج شوہر ثابت ہوتا ہے۔ دو بیٹیوں علیشہ اور الشبہ کی آمد بھی اسے بدل نہیں پاتی۔ اپنی شکی طبیعت کے ہاتھوں وہ ماہرخ کو طلاق دے دیتا ہے۔ ماہ رخ الیشہ اور الشبہ کو اپنے ساتھ رکھ لیتی ہے۔ علیشہ کا نکاح ماہ رخ کے بھانجے سے ہو جاتا ہے۔ لیکن وہ یہ بات مرنے سے پہلے جہانگیر کو نہیں بتا پاتی۔بیٹیوں کی واپسی کسی حد تک جہانگیر کو بدل دیتی ہے۔ وہ علیشہ کی شادی ہمدان سے کرنے کا خواہاں ہے تبھی وہ علشہ کو اسکے شوہر کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں دیکھ کر بدگمان ہو جاتا ہے لیکن اس بار علیشہ اپنے باپ کو سچ دکھانے اور سمجھانے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔
Tags: Islahi novel
No comments:
Post a Comment
Add your Comment