Search This Blog

Sunday 10 April 2016

Nabila ibrar raja novel plot pdf

1.Aaine ke rubaro
Cast:حرمین، طارق آفریدی harmeen, tariq afridi
Plot:حرمین اپنے باپ کی وفات کے بعد تایا کے پاس گائوں میں رہ رہی ہے۔ جہاں اسکے تایا اسکی شادی یاسر سے کرنے کا پلان بناتے ہیں۔ یاسر ذہنی بیمار ہے۔ حرمین بچاوٗ کے لیے طارق سے شادی کر لیتی ہے جو بظاہر تو تایا کا ملازم ہے لیکن درحقیقت دشمن قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور بدلہ لینے کی غرض سے وہاں رہ رہا ہے۔ حالات خراب ہو نے پر وہ حرمین کو لے کر اپنے قبیلے میں چلا جا تا ہے جبکہ حرمین کے تایا کسی صورت اس شادی کو برقرار رکھنے پر راضی نہیں ہیں۔
Tag:Nikah romance



2.Ab dil ko bhi samjhana hai
Cast:جرار، راحل   jarar, rahil
Plot:راحل اور جرار کا نکاح ہو چکا ہے۔ جرار کے ساتھ راحل کی ماں کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ راحل کے والد پر سیاسی تبدیلیوں کے باعث برا وقت آتا ہے۔ وہ چند ماہ کے لیے راحل کو گاوں بھیج دیتے ہیں۔ جہاں راحل عائیشہ چچی سے ملتی ہے، ان پر جن آتے ہیں۔ دوسری طرف جرار راحل سے بدلہ لینے کے لیے رضوانہ کو استعمال کرتا ہے جو جرار کو بے انتہا چاہتی ہے۔ سارے حالات دیکھتے ہوئے راحل واپس آتے وقت ھرار سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے جبکہ عائیشہ چچی کے جن کی حقیقت بھی سبکو بتا دیتی ہے۔
Tag: Nikah romance, sad

3.Ab inkar ka mausam nahi
Cast:نریم، طارق nareem, tariq
Plot:نریم میڈیکل کالج کی سٹوڈنٹ ہے۔ ایک بس میں سفر کے دوران وہ کنڈکٹر کی بے عزتی کرتی ہے کہ اس نے گانے کتنے فضول چلائے ہوئے ہیں۔ کنڈکٹر طارق ہے جو صرف باپ سے ناراض ہو کر شہر آیا ہوا تھا۔ وہ نریم کی گری ہوئی فائل سے اسکا ایڈریس جان کر اسے ایک رات کے لیے اغوا کر کے اپنے بے عزتی کا بدلہ لیتا ہے۔ نریم کی بدنامی کے بعد اسکی ڈیوٹی ایک گاوٗں میں لگ جاتی ہے۔ جہاں حویلی میں طارق ملتا ہے اور بالآخر اس سے شادی کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔جبکہ حریم اس سے ابھی بھی نفرت کرتی ہے۔
Tag: marriage romance

4.Ajab musafar dasht they
Cast:سلیمان، علیزہ، تیمور، انوشہ sulaiman, ayeza, anosha, taimoor
Plot:انوشہ علیزہ کی ماں اور بیوہ ہے۔ تیمور اسے دیکھنے کے بعد شادی کی خواہش کا اظہار کرتا ہے۔ انوشہ کی بھابھی مہوش یہ شادی تو نہیں رکوا سکتی ہیں لیکن وہ انوشی کی بیٹی علیزہ کو اپنے پاس رکھ لیتی ہیں۔ انوشہ اور تیمور علیزہ کے جوان ہونے کے بعد وطن واپس لوٹتے ہیں۔ علیزہ کے دل سے گزرے وقت کی تلخی نہیں نکل پاتی۔ اسکا نکاح تیمور اپنے بھانجے سلیمان سے کر دیتے ہیں۔ سلیمان مہوش کی بہو رانیہ کا ڈائیورس کیس لڑ رہا ہے اور اسکے کافی قریب آ جاتا یے۔جبکہ علیزہ ابھی بھی ان سب سے کافی بدگمان ہے۔ سبحان رانیہ کو قتل کر کے خود کشی کر لیتا ہے جبکہ گھر والے علیزہ اور سلیمان کی شادی کا فائینل فنکشن رکھ دیتے ہیں۔
Tag: Nikah romance,

5.Behta hua lamha
Cast: نورالصبح، راحیل noor ul subah, raheel
Plot:راحیل ایک میوزیشن ہے۔ وہ نورالصبح سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن نور کے والد اور وہ دونوں اسے پسند نہیں کرتے۔ نور کے والد آوٹ آف سٹی جاتے ہیں جس پر نور کی والدہ چالاکی سے اسکا نکاح راحیل سے کروا دیتی ہیں۔ نور کے والد واپس آ کر رخصتی کر دیتے ہیں لیکن وہ نور سے سخت خفا ہیں۔ نور راحیل سے لاتعلقی اختیار کر لیتی ہے اور تب تک اسے برقرار رکھنے کا اعلان کرتی ہے جب تک اس والد راضی نہ ہوں۔
Tag:Nikah romance

6.Do inch ki choori
Cast:شہاب، لائبہ، گل shahab laiba gul
Plot:لائبہ شہاب سے ٹیلی فون پر رابطہ رکھے ہوئے ہے اور اسے اپنا اسیر بنا لیتی ہے۔ شہاب اس سے ملنا چاہتا ہے لیکن لائیبہ اسے پہلی نظر میں دیکھنے کے بعد سامنے نہیں آتی ۔ یوں یہ ٹیلی فونک رابطہ ختم ہو جاتا ہے۔شہاب شادی کے لیے بھولی بھالی گل کو منتخب کرتا ہے لیکن درحقیقت گل ہی لائیبہ ہے اور شادی کی رات یہ عقدہ شہاب پر کھلتا ہے۔
Tag: Tit for tat

7.Hum jo motbir thehrey
Cast:یاور، آبدار yawar abdaar
Plot:آبدار بچپن سے ہی بچوں کے ساتھ کھیلنے کھودنے کی شوقین تھی اور لڑکوں کی طرف سے ازلی لاپرواہ تھی۔ اسکی لاپرواہی ہی اسے باسط کے بدلتے تیور نہیں دیکھنے دیتی اور باسط گھر والوں کے سامنے سارا الزام آبدار پر رکھ کر خود بری ہو جاتا ہے۔آبدار کی شادی یاور سے کر دی جاتی ہے جو گل پری سے محبت کرتا ہے اور اس نے یہ شادی صرف اور صرف غالب کے بچوں کی لیے کی ہے تاکہ انہیں ایک ماں کا پیار مل سکے پھر چاہے وہ چچی کے ذریعے ہی ملے۔ آبدار کے گھر والے یاور کی نگاہ میں اسکا کردار مشکوک کرنے مین کوئی کسر نہین چھوڑتے۔
Tag: marriage romance

No comments:

Post a Comment

Add your Comment