Search This Blog

Saturday 23 April 2016

Sumera Sharif Toor novel plot pdf

1.Dhal gai phir hijar ki raat by sumera sharif toor
Cast: حمدہ، عمر
Plot: حمدہ کی عین شادی والے دن بارات واپس لوٹ جاتی ہے۔ اسکے پیچھے ایک اوباش انسان باقر پڑ جاتا ہے اور ہر حال میں اس سے شادی کاخواہاں ہے۔ اسکی ماں حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اسکا نکاح عمر سے کر دیتی ہیں۔ عمر نے حمدہ کو دل کی پوری آمدگی سے اپنایا ہے لیکن حمدہ بہت سے خدشات اور وسوسات کو دل میں جگہ دیے ہوئے ہے۔
Tags: Nikah romance

2. Hum dil se harey hen by sumera sharif toor
Cast:شہباز حیدر، عیشہ، فوزان
Plot: عیشہ شہباز سے بے حد محبت کرتی ہے۔ شہباز حیدر عیشہ کے کزن ہیں اور اس سے تیرہ برس بڑے ہیں۔ انکی پہلی بیوی کی وفات ہو چکی ہے اور انکا ایک بیٹا فوزان بھی ہے۔ عیشہ کی محبت انکے لیے بچپنا ہے جسے وہ نظر انداز کرتے آئے ہیں لیکن عیشہ کے جذبوں کا علم مہوش چچی کو ہو جاتا ہے اور پھر وہ عیشہ اور شہباز کا نکاح کروا کر دم لیتی ہیں۔ شہباز نے گھر والوں کے دباوٗ میں آکر نکاح کر تو لیا ہے لیکن وہ عیشہ کو محبت یا عزت کچھ بھی دینے کو تیار نہیں ہیں۔
Tags: Nikah romance

3. Kisi pathar ki moorat se by sumera sharif toor
Cast: سلامہ شاہ ، ماورا
Plot: ماورا کے والد رہبان شاہ نے سب کی مخالفت کے بعد ماورا کی ماں سے شادی کی تھی لیکن ماورا کی پیداش پر انکا ناتقال ہو جاتا ہے۔ رہبان شاہ کبھی بھی ماورا کو دل سے اپنا نہیں پاتے۔ وہ ماورا کو لے کر حویلی لاتے ہیں تو حویلی والے ماورا کو اپنانے سے انکار کر دیتے ہیں۔ وہ ماورا کو لے کر لندن چلے جاتے ہیں۔ برسوں بعد انکا بھتیجا سلامہ شاہ لندن آتا ہے اور فاصلے پاٹنے کی کوشش کرتا ہے۔ اسی کی کاوشوں سے حویلی والے انہیں اور ماورا کو قبول کر لیتے ہیں۔ سلامہ شاہ ماورا سے شادی کا خواہاں ہے لیکن ماورا کے دل میں اپنے باپ اور ان سب رشتوں کے لیے صرف نفرت ہے جنہوں نے اسکے وجود کی نفی کی۔ ایسے میں اسکی شادی سلامہ شاہ سے طے کر دی جاتی ہے۔
Tags: romantic, love story

4. Muhabbat dhank rang orh kar by sumera sharif toor
Cast: شاہ ذر، مشعال حسن
Plot: مشعال اور شاہ زر کی بچپن کی منگنی ہے۔ لیکن والدین کے تلخ رویے دونوں کو ایک دوسرے سے بہت دور کر دیتے ہیں۔ مشعال لندن میں پلی بڑھی ہے وہ شاہزر سے شادی کرنا نہیں چاہتی لیکن اسکے والد اسکی شادی اسکی مرضی کے خلاف شاہ زر سے ہی کر دیتے ہیں۔ شاہ زر اسے سبق سکھناے کے لیے جسمانی اور ذہنی اذیتیں دیتا ہے لیکن مشعال کی خود سری کو ختم نہیں کر پاتا۔ مشعال خود کشی کی کوشش کرتی ہے لیکن شاہ زر اسے بچا لیتا ہے اور اسے طلاق دینے پر بھی آ مادہ ہو جاتا ہے۔ تبھی مشعال کو ایک نئی زندگی کا احساس ہوتا ہے اور وہ ایک نئے سرے سے اپنے اور شاہ زر کے رشتے کو سوچنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ آہستہ آہستہ دونوں کے دلوں سے نفرت ختم ہو جاتی ہے اور صرف انا کی دیواریں رہ جاتی ہیں۔
Tags: Forced marriage, arrogant hero, miserable girl

5. Pagal sa mera dhol mahiya by sumera sharif toor
Cast: داود، مریم
Plot : داوٗد اور مریم کی کہانی۔ مریم یہ ضرور جانتی ہے کہ اسکی امی کی دوست کا بیٹا داوٗد ہے جسکا اسکے لیے پروپوزل آیا ہوا ہے لیکن وہ اسے پہچانتی نہیں ہے۔ داوٗد ایک اتفاقیہ ملاقات کے بعد اسے ستانے کا پروگرام بنا لیتا ہے اور اس میں مریم کی دوستیں بھی شامل ہو جاتی ہیں۔ مریم اس سارے چکر میں سر تا پا بدل جاتی ہے لیکن جب اسے حقیقت کا علم ہوتا ہے تو وہ داوٗد سے شادی سے انکار کر دیتی ہے۔
Tags: funny, love story

6. Umeed-e-subha e bahar by sumera sharif toor
Cast: صباح، اسد، حماد
Plot: صباح کی شادی دو سال قبل تایا زاد حماد سے ہوئی تھی۔ حماد اور اپنی امی کی وفات کے بعد وہ اپنے تایا کے ساتھ رہتی ہے۔ تایا کے پرزور اصرار پر وہ حماد کے چھوٹے بھائی اسد سے شادی کر لیتی ہے جو کہ درحقیقت لے پالک ہے۔ شادی کے بعد تایا کی وفات ہو جاتی ہے، اسد اور صباح کے تعلقات میں ہنوز سرد مہری ہے۔ وہ کراچی شفٹ ہو جاتے ہیں جہاں اسد کو اپنی کھوئی ہوئی شناخت اور اپنا خاندان مل جاتے ہیں۔
Tags: second marriage, Haveli


7.woh ek larki pagal si novel by sumera shareef
Cast: sikandar, maham سکندر، ماہم
Plot: ماہم اور سکندر کا نکاح ہو چکا ہے لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ ماہم کی خفگی سکندر کے لیے بڑتی جا رہی ہے۔ اسے لگتا ہے کہ سکندر سنیہا میں انٹرسٹڈ ہے اور اس سے صرف زبردستی شادی کر رہا ہے۔ دوسری طرف سکندر کا رویہ بھی ماہم کے لیے تسلی بخش ہونے کی بجائے مزید شک میں ڈالنے ولا ہے۔ وہ پرانی باتوں کو بھلا چکا ہے جبکہ ماہم انہیں بھلا نہیں پا رہی۔ وہ سکندر سے شدی سے انکار کر دیتی ہے۔ تب سکندر فائنلی اسے ساری حقیقت سے آگاہ کرتا ہے۔ ماہم بہت شرمندہ ہوتی ہے لیکن تب تک وہ سکندر کو بہت ہرٹ کرچکی ہوتی ہے جو اسے معاف کرنے پر تیار نہیں۔
Tags:Eid novel, nikah romance novel, romantic novel
Download novel woh ek larki pagal si novel by sumera shareef


No comments:

Post a Comment

Add your Comment