1. Aaj or kal by Umera ahmad
Cast: رائٹر، ریڈر اور ایڈیٹر
Plot: ایک لکھاری کے اندازِ تحریر پر ایک قاری کے تبصرے۔ انسانی فطرت کی عکاسی کرتے ہوئے کہ کس طرح انسانی ذہن اور سے اور کی طرف چلتا رہتا ہے اور یکسانیت کو پسند نہیں کرتا۔ نیز ہر اچھی چیز کے بعد اسے کوئی اور اچھی چیز
چاہیے ہوتی ہے۔ شہرت اور مقبولیت جس طرح ہاتھ آتے ہیں اسی طرح ہاتھ سے نکل بھی جاتے ہیں۔ کسی چیز کو ثبات نہیں

Tag: Islahi,
2. Aao hum pehla qadam dhrten hen by Umera ahmad
Cast: معیز، عائیشہ، رابعہ
Plot:معاف کر دینے میں ہی دلی سکون اور زندگی کی کامیابی ہے۔ معیز کے والد کی وفات کے بعد اسکی ماں رابعہ اور معیز خود اسکے ماموں کے گھر رہنے لگتے ہیں۔ بچپن سے ماموں کے رویے اسے عمر سے پہلے بڑا کر دیتے ہیں۔ وہ اپنی تعلیم چھوڑ کر کاروبار کی طرف آ جاتا ہے اور اس قابل ہو جاتا ہے کہ اپنا اور اپنی ماں کا بوجھ اٹھا سکے۔ اسکی کامیابی کے بعد اسکے رشتہ دار اس سے ایک دفعہ پھر تعلقات بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ معیز کسی ناراضگی کا اظہار نہیں کرتا اور خوش دلی سے پیش آتا ہے۔ تبھی اسکی ملاقات عائشہ سے ہوتی ہے۔ اسے عائیشہ میں اپنی جھلک نظر آتی ہے۔ ساری دنیا سے خفا اور خود کو سزا دیتی ہوئی۔ وہ عائیشہ سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے لیکن عائشہ انکار کر دیتی ہے۔ اسکے انکار پر معیز کو کوئی حیرت نہیں ہوتی

Tag: Islahi, nice, Inspiring
3. Ab mera intzaar kar by Umera ahmad
Cast: درمکنون، عاشر، مریم
Plot: در مکنوں کے خطوط مریم کے نام۔ جو درمکنوں کی زندگی کا حوال دکھاتے ہیں۔ در مکنوں ایک سید زادی ہے، اسکے والد اسکے کلاس فیلو کے رشتے سے انکار کر دیتے ہیں۔ درمکنوں کے نروس بریک ڈائوں سے گھبرا کر اسکی شادی سید سبط علی سے طے کر دیتے ہیں جو اسکی بہن در نجف کو چاہتا ہے۔ سارے حالت سے تنگ آ کر در مکنوں خود کشی کر لیتی ہے۔ اسکی خود کشی پر ٓاخبار کی ہیڈ لائینز اور لوگوں کے تبصرے اتنے ہی بے رحم ہوتے ہیں جتنا کہ درمکنوں کی زندگی اور اسکی بزدلی

Tag: Sad, Sayed
4. Aisa kabhi nahi hota by Umera ahmad
Cast:ثنا
Plot: محترمہ ثنا صاحبہ پرلے درجے کی نکمی ، کاہل، سست اور زبان دراز خاتون ہیں۔ ان پر ایک نیا شوق سوار ہے اور وہ ہے لو میرج کا۔ ڈائجسٹس سے سارے آئیڈیاز نکال کر عمل کرتی ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوتی۔ انکی تخریب کاریوں میں انکی دوستیں انکے ساتھ ہیں۔ اپنی ناکامیوں کے بعد وہ شریف بیبیوں کی طرح منگنی کر لیتی ہیں تب ان پر انکشاف ہوتا ہے کہ انکی تو لو میرج ہونے جا رہی ہے

Tag: Funny
5. Amar bail by Umera ahmad
Cast: علیزہ، عمر
Plot:علیزہ نے ہمیشہ سے عمر کو آ ئیڈلائز کیا ہے۔ وہ اسکی بچپن کی محبت اور پہلے محبت ہے۔ جبکہ عمر سمجھتا ہے کہ وہ علیزہ کو وہ خوشیاں نہیں دے سکے گا جن کی وہ مستحق ہے۔ وہ اسکی شادی اپنے بہترین دوست سے فکس کر دیتا ہے تبھی ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو جاتا ہے۔ کس طرح بہت ساری باتیں صرف صحیح اور غلط نہیں ہوتی ہیں اور کس طرح بہت سارے لوگ گلط ہو کر بھی صحیح ہوتے ہیں کیونکہ ایسا ہی ہوتا ہے اور ایسا ہی ہو گا کی مکمل عکاس۔
Tag: Siasi, Islahi, Sad, Love story
6. Aurat mard aur main by Umera ahmad
Cast: عورت، مرد، شیطان
Plot:عورت ، مرد اور شیطان کے نظریات۔ عورت اور مرد اپنی اپنی حیثیت بیان کرنے کے بعد شکوہ کرتے ہیں کہ سکون نہیں ہے۔ جبکہ شیطان فخریہ اپنے کارنامے بیان کرتا ہے۔
Tag: Islahi
7. Baat umar bhar ki hai by umera ahmad
Cast:سنبل، سنبل کا باپ وقار، سنبل کی ماں
Plot: سنبل کی ماں ایک کالی عورت تھی۔ وہ اپنی کم صورتی کی بنا پر ہمیشہ کمپلیکسز کا شکار رہتی ہے اور خود کو دوسروں کی خدمت کے لیے وقف کر لیتی ہے۔ سنبل کا باپ دوسری شادی کر لیتا ہے اور اسکی ماں کو کبھی عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتا۔ گو سنبل کے پاس رنگ اور صورت تو ماں کی ہے لیکن اعتماد اس میں بلا کا ہے۔ وہ کبھی اپنی ظاہری خامیوں کو خامیاں تسلیم نہیں کرتی بلکہ اپنی صلاحیتوں سے ہر جگہ اپنا آپ منوا لیتی ہے اور بالآخر اپنی ماں کے لیے اپنے باپ کے سامنے آ کھڑی ہوتی ہے۔ اسکی ماں اس دن بے حد خوش ہے۔
Tag: Islahi
No comments:
Post a Comment
Add your Comment