Search This Blog

Sunday, 1 May 2016

Shazia chaudhary novel plot pdf

1. Terey naam ki shohrat by shazia chaudary
Cast: نرمین،عمر دراز خان پیر زادہ
Plot: عمر دراز، نعمان کا چچا ہے جو کہ نرمین کا ایک سٹوڈنٹ ہے اور جسے نرمین نے سکول سے نکال دیا ہے۔ عمر دراز کی نرمی سے کی گئی درخواستوں کو وہ رد کر دیتی ہے اور نعمان کو سکول میں جگہ نہیں دیتی۔ عمر دراز نرمین کو اغوا کر لیتا ہے اور اپنے فارم ہاوس پر رکھتا ہے گو کہ وہ نرمین کو آزاد کر دیتا ہے لیکن نرمین کی دادی کی طبیعت بے حد خراب ہو جاتی ہے، مدد کے لیے نرمین کو عمر دراز کی طرف ہی بڑھنا پڑتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اسکی شہرت پر عمر دراز کے حوالے سے بہت اثر پڑتا ہے اور بالآخر تھک ہار کر اسے اسکی پناہوں میں ہی واپس آنا پڑتا ہے۔
Tags: Marriage romance

2. Shehr-e-dil ke darwazey by shazia chaudhary
Cast: ارشین بخاری، کامران، سعد، فرحین، شرمین، دلاور
Plot: کہانی پانچ بہنوں کی ہے اور ارشین بخاری کے ارد گرد گھومتی ہے۔ کامران ایک غلط فہمی کی بنا پر ارشین کو اغوا کرتا ہے، زبردستی شادی کرتا ہے اور اسے زود کوب کرتا ہے، ارشین کی ایک بہن گھر سے بھاگ کر سعد کی پناہ میں آ جاتی ہے، سعد ارشین سے محبت کرتا ہے دوسری طرف دلاور بھی ارشین کا طالب ہے، وقت کروٹ بدلتا ہے اور کامران ارشین کو آزاد کر دیتا ہے، ارشین کے سامنے دو راستے ہیں سعد یا دلاور، لیکن وہ دلاور کا انتخاب کرتی ہے اور سعد کے ساتھ اپنی دوسری بہن کی شادی کروادیتی ہے۔
Tags: melodrama

3. Saiban by shazia chaudhary
Cast: شزا، تاثیر احمد
Plot:شزا اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہے۔ گھر کا سارا بوجھ وہی اٹھا رہی ہے۔ اسکا چھوٹا بھائی راھیل تندہی سے پڑھنے میں مصروف ہے تاکہ وہ شزا کی ذمہ داریاں ختم کر سکے۔ بالآخر اسے بی اے کے بعد جاب مل جاتی ہے، لیکن اس پر تب انکشاف ہوتا ہے کہ شزا تایا زاد تاثیر احمد سے شادی کر چکی ہے جو کہ دو بچوں کا باپ اور شادی شدہ ہے۔ جلد ہی یہ بات کھل جاتی ہے اور خاندان میں پھیل جاتی ہے۔ گو کہ تاثیر احمد شزا کو چھوڑتا نہیں ہے لیکن وہ اسے اسکا جائز حق اور عزت بھی نہیں دیتا۔ بالآخر اسکے ظلم و ستم اور بے حسی سے تنگ آکر شزا اس سے طلاق لے کر نئی زندگی شروع کر دینے کا فیصلہ کر لیتی ہے۔ اس فیصلے میں اسکے گھر والے ایک سائیباں کی طرح اسکے ساتھ ہیں۔
Tags: Islahi novel

4. Aanchal men jugno by shazia chaudhary
Cast:آغا ہارون، شہ لالہ
Plot:شہ لالہ اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہتی ہے تبھی آغا ہارون کا پروپوزل آتا ہے جو کہ سامنے والے گھر میں رہتے ہین۔ انکی پہلے دو شادیاں ہو چکی ہیں، شہ لالہ انہیں اوباش فطرت سمجھ کر انکار کردیتی ہے۔ اسکا انکار آغا ہارون کو ایک چیلنج لگتا ہے۔ شہ لالہ کے والدین کی وفات کے بعد شجی بھیا اور اسکی اپیا اسکی شادی آغا ہاورن سے کردیتے ہیں۔ وہ شادی کے بعد بھی ان سے سخت بر گشتہ ہے لیکن اپیا کے ہاں گزارے چند دن اسے انکی محبت اور خلوص کا احساس دلاتے ہیں۔ وہ انکی طرف پلٹتی ہے تو وہ اس سے بدگمان ہو چکے ہیں۔ شہ لالہ ہمتیں جمع کر کے انہین منانے کا پکا ارادہ کر لیتی ہے۔
Tags: marriage romance

5. Tumhen apna bna len by shazia chaudhary
Cast: شہروز، ارسلہ
Plot: ارسلہ شہروز کی فرم میں کام کرتی ہے۔ اسکی منگنی اپنے کزن اسد سے ہو چکی ہے جسکے لیے ارسلہ کا یوں مردوں میں کام کرنا سخت ناگوار ہے۔ ارسلہ کی بہن شادی سے ایک دن پہلے اغوا ہو جاتی ہے۔ بعد میں وہ بازیاب تو ہو جاتی ہے لیکن اسکی شادی کے لیے ارسلہ کے والد کو ہر طرح کے مطالبات پورے کرنے پڑتے ہیں۔ بعد میں علم ہوتا ہے کہ یہ ناٹک ارسلہ کی بہن کا ہی تھا، ارسلہ کی منگنی اسد سے ختم ہو جاتی ہے تبھی اسکے لیے ایک کلائینٹ کا رشتہ آتا ہے جو کہ آل ریڈی میرڈ ہے۔ اس رشتے کا آنا شہروز کو غصہ دلا دیتا ہے اور وہ سارے جذبے اس پر عیاں کر دیتا ہے۔
Tags: Love story

No comments:

Post a Comment

Add your Comment