Search This Blog

Sunday, 24 July 2016

Aneeqa muhammad baig novel plot pdf



1. Jan-e-jan by aneeqa muhammad baig
Cast: رحما، اکرم
Plot: رحما ڈاکخانے میں اپنے محبوب کے نام خط لے کر آتی ہے۔ واپسی کے لیے اسکے پاس پتا نہیں ہوتا جس پر اکرم اپنا پتا دے دیتا ہے۔ ہر مہینے رحما ایک خط لاتی ہے اور ہر مہینے اکرم اسے ایک چٹھی کی نوید دے دیتا ہے۔ ایک دن حسیب اور ریما کے چکر میں رحما کی خاطر اکرم جیل چلا جاتا ہے۔ وہاں ایک غلط انسپکٹر رحما سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ رحما کو تب تک اکرم کی محبت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ وہ اکرم پر قربان ہونے کو تیار ہے اور اکرم اس پر۔ ان دونوں کی گواہی تب آتی ہے جب دونوں ہی ایک دوسرے کی خاطر موت کو گلے لگا چکے ہوتے ہیں۔
Tag:  melodrama, sad love story, tragic



2. Muhabbat meethi si by Aneeqa Muhammad baig.
Cast: نور، عاصم
Plot: عاصم وقت کی وائیوں کے ستھ دوڑنے والا انسان ہے۔ ایک دن اسکی ملازمہ کلثوم اسکے کمرے میں شوگر پاٹ رکھنا بھول جاتی ہے اور عاصم کے غصے سے بچنے کے لیے نور کا ذکر کر دیتی ہے۔ عاصم پرانی یادوں میں کھو جاتا ہے اور یوں کلثوم کی نوکری بچ جاتی ہے۔
Tag: afsana,funky


3. Out by Aneeqa Muhammad baig. 
Cast: حور، عثمان
Plot: حور اور عثمان کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے۔ عثمان کی پرورش کی ذمہ داری ساری حور پر ہے۔ وہ اپنے والد اور منگیتر کے احساس دلانے کے باوجود عثمان سے کبھی سختی نہیں کرتی بلکہ اسکی ہر جائز ناجائز بات مان لیتی ہے۔ اور اپنے اس غلط طرزِ عمل کا سنگین خمیازبرداشت کرتی ہے۔
Tag: Islahi, Afsana


4. Wo talab gaar tha by Aneeqa Muhammad baig.
Cast: قاسم اور مریم
Plot: بنتِ حوا کی کہانی۔ قاسم شادی کے بعد امریکہ چلا جاتا ہے، پیچھے مریم زمانے بھر کی کڑوی کسیلی سننے کے لیے اکیلی رہ جاتی ہے۔ یہاں تک کہ اسے الزام لگا کر گھر بدر کر دیا جاتا ہے ۔ قاسم تب بھی نہیں آتا۔ پانچ سال کے بعد جب وہ لقٹ کر آتا ہے تو مریم کو اسے معاف کرنا پڑتا ہے۔ محبت کے لیے نہیں بلکہ اس لیے کہ وہ اپنی بھابھئیوں کی نظر میں مزید تضحیک نہیںدیکھ سکتی۔
Tag: afsana,





No comments:

Post a Comment

Add your Comment