1. Khwab siraay by Alia bukhari
Cast: ثانیہ ، سجاد، ابا، بابا
Plot: رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ایک طویل تحریر۔ ثانیہ اماں کے ساتھ بابا کے ہاں شفٹ ہو جاتی ہے۔ لیکن حالات اسے اپنوں کو وہ روپ دکھاتے ہیں جو اسکے لیے قطعی ناقابلِ قبول ہوتا ہے۔ اسکی اپنی حماقتیں اسے ایک بند موڑ پر لے آتی ہیں لیکن تھوڑی سی اعلی ظرفی اسکے اور بابا کی طرف سے ٹوٹے رشتے پھر سے جوڑ دیتی ہے۔
Tag: Islahi novel
2. Freb-e-nazar by Alia bukhari
Cast: ایاز، آئمہ
Plot: آئمہ کی امی ایک موسیقی کی گا ئیکہ تھیں۔ آئمہ کے ابو نے سارے خاندان کی مرضی کے خلاف یہ شادی کی تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ انہیں آئمہ کی فکر ستاتی ہے۔ ایاز جاب کی وجہ سے جب رشتہ داروں کے ہاں جا کر رہتا ہے تو بہت ساری باتوں کا نکشاف ہوتا ہے۔ گو کہ شروع میں وہ شموئل کو پسند کرتا ہے اور اس سے شادی بی کرنا چاہتا ہے لیکن آئمہ کی سادہ دلی اور بے ریا آنکھوں کی جھنجھلاہٹ اس سے بہت کچھ کہ جاتی ہے اور وہ کسی بھی غلط فیصلے سے بچ جاتا ہے۔
Tag: Islahi novel, nice
3. Shehr-e-Ashob by alia bukhari
Cast: احاطے کی بیبیاں، رضوانہ، معصومہ، خانم
Plot: احاطے میں خانم کے ساتھ کسی کے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ وجہ اسکی دوسری شادی ہے جو اس نے بھائی کی مرضی کے خلاف جا کر کی۔ لیکن جب معصومہ اسی احاطے میں مطلعقہ ہو کر آتی ہے تو بہت سے لوگوں کے نظریات بدلتے ہیں۔ جن میں معصومہ اور اسکی ماں بھی شامل ہیں۔ دل کو چھوتی ہوئی ایک بہترین تحریر۔
Tag: Islahi, awesome
4. Tumheed-e-bhar by alia bukhari
Cast:سمیعہ، زری، عاطف، فردوس چچی
Plot: زری زور سمیعہ دو بہنیں ہیں۔ انکے گھر کے اوپر والے پورشن میں فردوس چچی رہتی ہیں جو سدا کی خودغرض ہیں۔ اپنی امی اور زری کی ناراضگی کے باوجود زری اوپر ضرور جاتی ہے تاکہ وہ دادی اور چچی کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر سکے۔ خالہ زاد عاطف زری میں انٹرسٹڈ ہے لیکن اسکی اچھی جاب کے ساتھ ہی خالہ کے تیور بھی بدلتے ہیں۔ سب سے زیادہ مایوسی عاطف کی خاموشی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ناصرف چچا کے ساتھ تعلقات بہتر ہو جاتے ہیں بلکہ عاطف بھی اپنی وفاداری ثابت کر دیتا ہے۔ رہ گئیں فردوس چچی۔۔۔تو کچھ لوگ کبھی نہیں بدلتے۔
5. Titli ki udan by Alia bukhari.
Cast: بیلا، یاور، نانی، مدیحہ
Plot: بیلا ایک ٹی وی کمپنی میں جاب کرتی ہے جہاں اسکے باس اسکی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ بیلا کی بہن وقت کے ساتھ ساتھ بدل جاتی ہے۔ ایک غلط فہمی کی بنا پر بیلا کو لگتا ہے کہ یاور اور اسکی بیسٹ فرینڈ مدیحہ آپس میں انوالو ہیں۔ بیلا سب کچھ چھوڑ چھاڑ نانی کو لے کر وہاں سے شفٹ کر جاتی ہے۔ آخر کار یاور بیلا کو ڈھونڈ نکالتا ہے اور اسکی ساری غلط فہمیاں دور کر دیتا ہے۔
Tag: love story
No comments:
Post a Comment
Add your Comment