Search This Blog

Monday, 19 September 2016

Um-e-mariam novel plot pdf

1. Abad shehr-e-jan rahey
Cast:ضویا، ہارون، معاذ، اسوہ، ایزی، حوریہ
Plot:ضویا ، ہارون سے شدید قسم کی محبت کرتی ہے لیکن ہارون اسے سخت ناپسند کرتا ہے۔ ضویا کی بار بار کی جانے والی پیش قدمیوں کے نتیگے میں ای رات ہارون بہک جاتا ہے اور پھر ضویا سے شادی کر لیتا ہے لیکن ضویا اب اس سے سخت نفرت کرتی ہے۔ حتی کہ وہ اپنے بیٹے معاذ کو بھی اپنانے سے انکاری ہو جاتی ہے۔ ہارون اسکے برے رویے سے تنگ آکر معاذ کو لے کر دور چلا جاتا ہے اور ضویا باقی زندگی اسکی تلاش میں گزار دیتی ہے لیکن یہ تلاش تب ختم ہوتی ہے جب معاذ اور ضویا کی منہ بولی بیٹی بالکل اسی موڑ پہ آجاتے ہیں جہاں کبھی ہارون اور ضویا تھے۔
Tag: melo drama, forced marriage, 

2. Bas Ik Sanam Harjai by ume maryam
Cast: ایمن، سلطان شاہ
Plot:سلطان شاہ سے ایمن کی پہلی ملاقات اپنے پاپا کے آفس میں ہوتی ہے اور یہ آخری ثابت نہیں ہتی۔ سلطان شاہ دھوکے سے نہ صرف اسکے باپ کی ساری جائداد ہتھیا لیتا ہے بلکہ ایمن کو بھی اپنے نکاح میں کر لیتا ہے جبکہ ایمن اسکی دوسری بیوی ہے اور پہلی بیوی سے ایک بیٹا ہے۔ ایمن کی ضد اور خود سری سلطان شاہ کو بارہا سختی پر مجبور کرتی ہیں لیکن ایمن کی محبت اسے جیت ہی لیتی ہے جسکا اصل نام سکندر تھا اور جو ایک عورت کے دیے زخموں کا شکار ہوتا ہے۔
Tag: marriage romance, forced marriage,

3. Ik-shakhs-dilruba-sa
Cast: معید، آعمہ
Plot:آئمہ اپنے چچا کے ہاں پاکستان ملنے جاتی ہے وہیں اوپر رہنے والے تایا کے پاگل بیٹے کی دیوانگی کا راز جاننے کی جستجو اسے تایا کی فیملی کے قریب کر دیتی ہے۔ اسے علم ہوتا ہے کہ معید کی یہ حالت اپنی محبت سویرا کو کھونے کے باعث ہوئی جو شادی کے دو ماہ بعد ہی جل گئی تھی۔ وہ سارے خاندان کی مخالفت کے باوجود معید سے شادی کرتی ہے اور اسے زندگی کی طرف لے آتی ہے اور جلد ہی اسکی ہمدردی محبت میں بدل جاتی ہے۔
Tag: nice story, marriage romance,


4. Kaisey kaho apney jiya ki by um e mariam
Cast: اریبہ، عباس حیدر
Plot: اریبہ اپنے تایا کے گھر پاکستان جاتی ہے جہاں عباس حیدر اسے دل دے بیٹھتا ہے۔ اریبہ کے دل میں اسکے لیے کوئی جذبہ نہیں ہے جبکہ اسکی تائی امی اسکی شادی عباس کے ساتھ دھوکے سے کروا دیتی ہیں۔ اریبہ اس ساری صورتحال کا ذمہ دار عباس کو ٹھہراتی ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ دونوں کے تعلقات سلجھ جاتے ہیں ۔ تبھی اریبہ کی ماں غلط فہمیاں پھیلا دیتی ہیں اور یوں چھہ سال بیت جاتے ہیں جنکا اختتام انکے چھہ سالہ بیٹے سلیمان کے طفیل ہوتا ہے۔
Tag: nikah romance, marriage romance


5. Mere gumshuda
Cast: عیشہ، اسرار شاہ
Plot: اسرار شاہ اور معاذ دوست تھے۔ اسرار شاہ کی بہن معاذ سے محبت کرتی تھی لیکن معاذ کی طرف سے کسی پیش قدمی کا جواب نہ پاکر خود کشی کر لیتی ہے۔ اسرار شاہ بدلہ لینے کے لیے عیشہ سے خفیہ نکاح کر لیتا ہے اور پھر اسے اور اسکی بیٹی کو اپنانے سے انکار کر دیتا ہے۔ سالوں بعد وہ ایک ساحل پر دعا سے ملتا ہے جو عیشہ کا عکس ہے اور اسے عیشہ سے ملواتی ہے۔
Tag: revenge, marriage romance,


6. Pehli-boond
Cast:کیپٹن عاطف، منزہ بیگم
Plot:کیپٹن عاطف بضد ہے کہ اسکی ماں نے جس بھی پہلی لڑکی کا رشتہ دیکھا ہے اسی سے اسکی شادی کردیں جبکہ منزہ بیگم صرف اسے تنگ کرنے کی غرض سے نفی کیے جا رہی ہیں۔ ایک خوبصورت تحریر۔
Tag: afsana, nice


7. Teri chah mein teri rah mein
Cast:جان، عبدل الباری، حبہ
Plot: حبہ پاکستان سے باہر پڑھنے کے لیے جاتی ہے جہاں جان اسے پسند کرنے لگ جاتا ہے۔ اسے کڈ نیپ کر کے اسے نکاح کرنے کے لیے کلمہ پڑھتا ہے اور اسکی خاطر ہر چیز چھوڑ دیتا ہے لیکن حبہ کی کج ادائی اسے بھٹکا دیتی ہے تبھی ایک مہربان شخص اسے اصلی اسلام سے روشناس کرواتا ہے تب تک حبہ اسے چھوڑ کر پاکستان چلی جاتی ہے۔ جان جو کہ اب عبدل الباری ہے اپنی ماں سے ہسپتال میں ملتا ہے جو بتاتی ہے کہ اسکا باپ پاکستانی اور مسلمان تھا اور عبدل اباری پہ انکشاف ہوتا ہے کہ یہ وہی شخص تھا جسے وہ حبہ کے باپ کی صورت میں ملا تھا۔ لیکن اسے نہیں علم کہ وہ حبہ کا سگا باپ نہیں ہے۔ وہ پاکستان اپنے خاندان سے ملنے آتا ہے اور قدرت بالآخر اسے اور حبہ کو ایک کر  ہی دیتی ہے۔
Tag: new muslim, love story, nikah romance, marriage romance



No comments:

Post a Comment

Add your Comment