cast:سلیمہ، اسلم، گڈی
Plot:سلیمہ اور اسلم کے چھوٹے سے گھر میں عید سے پہلے صرف ایک پریشانی ہے کہ کسی طرح گڈے اس عید پر اپنی من پسند چیزیں خرید سکے۔ انکی یہ خواہش پوری ہونے کا سبب اللہ انکے لیے بنا دیتا ہے اور وہ خوشی خوشی گڈی کی شاپنگ کے لیے نکلنے لگتے ہیں کہ ایک ضرورت مند انکے دروازے پر آجاتا ہے۔ سلیمہ اور اسلم کو احساس ہوتا ہے کہ عید تو من کی خوشی سے مشروط ہے۔ ایک خوبصورت تحریر۔
2. ishq sat rangi by mawra talha
cast:عروب خان اور کیپٹن شیر خان
Plot:عروب خان بچپن سے کیپٹن شیر خان سے منسوب ہے لیکن شیر خان کی ماں یعنی عروب کی تائی شیر خان کو لے کر شہر چھوڑ جاتی ہیں۔ شیر خان نے ایک تصوراتی خاکہ تراش لیا ہے جس سے وہ بے حد محبت کرتی ہے اور اسکی تصویریں بناتی رہتی ہے۔ تقدیر شیر خان کو ایک آرمی کیپٹن کے روپ میں عروب خان کے دروازے پر لے آتی ہے جہاں بالآ خر محبت کی جیت ہوتی ہے۔ ۔
3. tum miley to eid huwi by mawra talha
cast:امینے، پریشے، اماد، صارم
Plot: امینے اور پریشے دو بہنیں ہیں۔ جبکہ اماد اور سارم انکے تایا زاد کزنز ہیں۔ انکی امی کی وفات کے بعد انکی تائی امی نے انہیں ماں کا پیار دیا ہے اور ہمیشہ دھیان رکھا ہے کہ وہ اخلاقی حدود کو کراس نا کریں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پریشے اور اماد کی محبت کو نظر انداز کردیتی ہیں۔ امینے اپنی بہن کے درد کا دلہ لینے کے لیے صارم کی محبت کو نظر انداز کردیتی ہے، تاکہ اہ بھی پریشے کی طرح تڑپے اور اسے بتاتی ہے کہ وہ اس سے شدید نفرت کرتی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Add your Comment