1. Aik Nayee Cinderella by faiza iftikhar
Cast: میشا، مائر، رومان misha, maair, romaan
Plot: میشا وہ سنڈریلا جو پرنس کو چھوڑ کر ایک بے نام لڑکے رومان کا انتخٓاب کرتی ہے کہ وہ اس سے شادی کرنے کے لیے سوچنے کا وقت بھی نہیں لیتا، جبکہ مائر پرنس ضرور ہر لیکن وہ میشا کے لیے خطرے نہین لے سکتا۔
Tag: sad, lesson to learn
Pages: 84 Size : 15.1 Mb
2. Ankhon Se Meri Dekho by Faiza Iftikhar
Cast:خوش نما، نصیب ۔ khush numa, naseeb
Plot:خوش نما اپنے دبتے رنگ کی وجہ سے بہت غیر اعتماد لڑکی ہے۔ اسکی شادی نصیب سے ہو جاتی ہے جو حد سے زیادہ حسین ہے۔ خوش نما شروع میں تو اس سے ڈرتی ہے اور اسکی باتوں سے روتی ہے، لیکن آہستہ آہستہ اسکا اپنی شخصیت پہ اعتماد بحال ہو جاتا ہے۔ وہ ایک اچھی شاعرہ ہے اور اسکی آواز بھی پیاری ہے۔
Tag: nice, love story
Pages: 35 Size: 8.3 Mb
3. Bhool Bhulaiya Teri Galiyan by faiza iftikhar
Cast:منزہ، وشمہ، سوہا، وصی، صبیح munaza, wishma,soha,wasi,sabih
Plot:منزہ کی شادی کے بعد مظہر کی وفات ہو جاتی ہے۔ اسی اپنی چھوٹی سی بیٹی سوہا سسرالی رشتہ داروں کے حوالے کر کے دوسری شادی وشمہ کے باپ سے کرنی پڑتی ہے۔ وہ وشمہ کو ماں کا پیار دیتی ہے اور اسے سوہا سے بڑھ کر چاہتی ہے، لیکن جوان ہونے پر جب دونوں بچیاں وصی میں انٹرسٹڈ ہو جاتی ہیں تو اسکی ممتا الجھ جاتی ہے۔ سوہا سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے وصی کو چھوڑ کر صبیح کا انتخاب کر لیتی ہے، کیونکہ اسے صرف محبت ہی نہیں عزت اور رشتے بھی چاہیے ہیں۔
Tag: Sad, lesson to learn
Size: 17.6 Mb Pages:: 315
4. Chalo Azmatay Hain By Faiza Iftikhar
Cast:ودیعہ نادیہ ہادیہ wadia, nadia, hania
Plot:ہادیہ نے بچپن سے ماں باپ کو اپنے اپنے خاندان کے لیے جھگڑتے دیکھا ہے۔ بڑے ہونے پر اسکے سامنے اپنی پھوپھو کے بیٹی، ماموں کے بیٹے اور نادیہ کے دیور کا رشتہ آتا ہے۔ وہ ماموں کے خاندان کی اصلیت جان گئی ہے لہذا انکار کر دیتی ہے۔ ماں باپ کے بیچ گیند بننے کی بجائے وہ نادیہ کے دیور کے لیے ہاں کر دیتی ہے۔
Tag: Lesson to learn
Pages : 54
5. Dasi Dholan Yaar Di by faiza iftikhar
Cast:گلابو، یاسر، نرمین gulabo, yasir, narmeen
Plot:گلابو یاسر سے محبت کرتی ہے۔ اسکے لیے چوری کرتی ہے، ایک ابنارمل شخص سے شادی کرتی ہے اور ایک بچی کے باپ سے شادی کرتی ہے۔ لیکن یاسر اس سے وفاداری نہیں کر سکتا اور اسکی سوتیلی بیٹی نرمین کا طلبگار ہو جاتا ہے۔ صرف یہی نہیں نرمین کے اغوا کے بعد گلابو پہ شک کرتا ہے۔ گلابو اسکے شک کے بعد نرمین کو بچا کر لے آتی ہے لیکن پھر سب کو چھوڑ کر دور چلی جاتی ہے، جبکہ یاسر کبھی اسے بھول نہیں پاتا۔ وہ نرمین کو پاکر بھی نا خوش ہے۔
Tag: Sad, Self sacrificing
Pages: 268
6. Naina Thag Lein Gay By Faiza Iftikhar
Cast:میں، رضیہ، خزینہ، main, razia, khazina
Plot:میں کی منگنی رضیہ کے ستھ ہو چکی ہے جو کہ ایک بے حد جھگڑالو اور بد زبان لڑکی ہے۔ میں کو خزینہ نامی لڑکی کی سلجھی طبیعت بہت متاثر کرتی ہے اور میں بہت پاپڑ بیل کر باآخر خزینہ سے شادی کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے جسکے بعد میں پر انکشاف ہوتا ہے کہ اسکی قسمت میں گالیاں اور کوسنے ہی تھے پھر چاہے وہ رضیہ ہوتی یا خزینہ جو کہ ہے۔
Tag: Funny,
7. Rog By Faiza Iftikhar
Cast:سویرا، صبا، سراج، sawaira, saba, saraj
Plot:سویرا جب نو سال کی تھی تو محلے کے لڑکوں کی زیادتی کا شکار ہوئی۔ اسکا بھائی ان میں سے ایک کو قتل کرنے پر جیل چلا گیا۔ بڑے ہونے پر اسکی شادی کے دن اسکی ساس پرانی محلے دار نکلتی ہیں، وہ سب کے سامنے اسکا ماضی دہرا کر شادی توڑ دیتی ہیں، لیکن اللہ اسکے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرتی ہوئی بہترین تحریر۔
Tag: lesson to learn, Awesome
8. Sahare by faiza iftikhar
Cast:حمزہ hamza
Plot:حمزہ سالوں بعد وطن واپس آیا ہے اور اپنی بہن سے سخت ناراض ہے جو اسے ماں باپ کی تنہائی کے احساس دلانے کی کوشش کرتی ہے۔ تبھی اسے علم ہوتا ہے کہ وہ جس کپل سے پارک میں ملتا ہے اور جنہوں نے اسے اپنے بچوں کی تصویریں دکھائی ہیں وہ تو بے اولاد ہیں اور یونہی دوسرے بچوں کی تصویروں سے دل بہلاتے ہیں۔ وہ بہت نادم ہوتا ہے اور وطن واپس لوٹنے کا عہد کرتا ہے۔
Tag: Lesson to learn
9. Tanabain Gulab Khawabon ki by faiza iftikhar
Cast:مہران اور ابا mehraan and abba
Plot:مہران کے چار بھائیوں کی شادیاں چار بہنوں سے ہوئی ہیں۔ مہران کے ابا کی خواہش مہران کے لیے پانچویں بہن کی ہے جو عمر میں بہت چھوٹی ہے اور مہران اسے بیٹیوں کی طرح سمجھتا ہے۔ مہران ابا کو سمجھانے میں ناکام ہے۔ تبھی اسکی چاروں مثالی بھابھیوں میں زور دار جھگڑا ہوتا ہے جو مہران کے ابا کے خیالات بدل دیتا ہے۔
Tag: Funny
10. Tu Kya Jany Pagli Koyal
Cast:سہانہ، شایان شاہ، ہادیہ ، رومان suhana, shayan shah, hania, romaan
Plot:شایان شاہ ، رومان کا بھائی ہے۔ سہانہ کو اس سے مھبت ہو جاتی ہے۔ ہادیہ اور رومان اسے نت نئے مشورے دیتی ہیں شایان کا دل جیتنے کے لیے۔ لیکن سہانہ کی شادی ساعد سے ہو جاتی ہے اور ہادیہ کی شایان سے۔عرصے کے بعد سہانہ رومان سے ملتی ہے تو ہادیہ کی شکایت کرتی ہے کہ شاید وہ اب تک پچھلی باتوں کو دل میں رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ رومان اسے نہیں بتاتی کہ شایان شاہ اس سے محبت کرتا تھا اور اب تک کرتا ہے۔
Tag: Sad
No comments:
Post a Comment
Add your Comment