Search This Blog

Wednesday 30 March 2016

Farhat ishtiaq novel plots

1. Bin roey ansoo by Farhat Ishtiaq StarStar
Cast:ارتضیٰ، صبا artaza, saba
Plot: صبا بچپن سے ارتضی سے محبت کرتی تھی اور کتی آئی ہے۔ بس محبت کا انداز جدا تھا۔ ایسے میں جب ثمن اسکی بہن کی شادی ارتضی سے ہو جاتی ہے تو صبا کا دل ٹوٹ جاتا ہے اور ثمن کی موت کے بعد وہ ثمن کی وفات کے لیے خود کو ذمہ دار مانتی ہے۔ اسکی خراب ذہنی حالت کے دوران ہی گھر والے اسکی اور صبا کی شادی کر دیتے ہیں۔ لیکن سبا ارتضی سے نہ مانوسیت دکھا پاتی ہے نہ محبت، وہ اب صرف نفرت کرتی ہے۔
Tags: sad
download
2.Chalo Toro Qasam Iqrar Karen by farhat ishtiaq StarStarStar
Cast: عمر، تاباں umar, taban
Plot:عمر اور تاباں کی ازلی دشمنی ہے۔ عمر خبیث ہے، ڈھیٹ ہے اور پیٹھ پر وار کرنا اسکی اضافی خوبی ہے، بقول تاباں۔ لیکن اس سب کے باوجود عمر کو تاباں سے شادی کرنی ہے اور وہ وعدہ کرتا ہے ہے کہ اگلی دفع کریلے پکنے پر وہ اسکے ساتھ مل کر کمرے میں چھپ کر پزا کھائے گا۔
Tags: funny, nice, love story
download
3. Diyar e dil by farhat ishtiaq StarStar
Cast:ولی، فارہ wali, fara
Plot: ولی اور فارہ کا نکاح فارہ کے والد مرنے سے پہلے کروا کر گئے ہیں۔ لیکن یہ نکاح فارہ رکھنا نہیں چاہتی۔ وہ ولی کے ساتھ اس شرط پر اسکے گھر دادا کے پاس رہنے کے لیے تیار ہوتی ہے کہ وہ اسے تین ماہ بعد طلاق دے دے گا۔ اس عرصے میں فارہ تو اپنا ارادہ بدل لیتی ہے لیکن ولی کا ارادہ بدلتا دکھائی نہیں دیتا۔
Tags: arrogant hero, nikah romance
download

4. Dil Se by Farhat Ishtiaq StarStar
Cast:ودیعہ کمال، عمر حسن، زنیرہ wdiya kamal, umar hassan, zunaira
Plot: عمر حسن ایک رائٹر تھا، اسکے لفظوں کے سحر میں لوگ جکڑے جاتے تھے لیکن کوئی نہین جانتا تھا کہ وہ اپنی محبت ودیعہ کمال کے لیے لکھتا ہے۔ ودیعہ کمال ایک حادثے کے بعد اپاہج ہو جاتی ہے اور عمر حسن کو اپنی سولہ سالہ محبت کا واسطہ دے کر زندگی سے نکل جانے کا کہتی ہے۔ گو عمر اسکی زندگی سے نکل تو جاتا ہے لیکن لکھنا چھوڑ دیتا ہے۔ سالوں بعد ایک چھوٹی سی لڑکی جو خود رائٹر ہے عمر حسن کا سچ ودیعہ کمال کے سامنے لاتی ہے اور انہیں انکی غلطی کا احساس دلاتی ہے۔
Tags: sad, love story
download
5. Dil hi to Hai Na Sang-o-Khisht by Farhat Ishtiaq  StarStarStar
Cast:رمشہ، شہریار rimsha/ ramsha shehryar
Plot:رمشہ کا زیادہ وقت اپنے بھائی کے بچوں، گھر اور سکول کے بچوں کے ساتھ گزرتا ہے۔ اسکے گھر کے پیچھے ایک گھر تعمیر ہوتا ہے وہاں رہنے والے شہریار کے دل کو وہ بھا جاتی ہے۔ وہ اپنا رشتہ رمشہ کے لیے بھیگتا ہے، رمشہ کی امی انکار کر دیتی ہیں۔ شہریار اسے احساس دلاتا ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ وہ اکیلی رہ جائے گی جبکہ سب آگے بڑھ جائیں گے۔
Tags: love story, nice
download
6. Humsafar-by-farhat-ishtiaq StarStar
Cast:حریم، اشعر، خرد hareem, ashar, khird
Plot:خرد کی ماں کے مرنے کے بعد اسکا دنیا میں کوئی نہیں بچا۔ اسکے ماموں اسے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور اسکی شادی اپنے بیٹے اشعر سے کر دیتے ہیں۔ اشعر آہستہ آہستہ خرد کی خوبیوں کا معترف ہو جاتا ہے اور اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہے۔ اشعر کی ماں بظاہر تو اس شادی پہ راضی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور خرد کے ماموں کی وفات کے بعد خرد کو بدکردار ثابت کر کے گھر سے نکال دیتی ہے۔ سالوں بعد ضرد پھر اشعر کی زندگی میں واپس آتی ہے، اپنے لیے نہیں بلکہ اپنی بیٹی حریم کے لیے۔ لیکن اشعر کو اسکی اپنے لیے نفرت حیران کر دیتی ہے، جبکہ وہ اسے ملزم سمجھتا ہے۔
Tags: love story, romantic, sad
download
7. Jo bachey hain sang samait lo Star
Cast:لزا، سیم، سکندر شہریار lisa, saim, sikandar, shehryar
Plot:لزا اور سیم دو بہنیں ہیں۔ انکے پاکستانی باپ نے ایک لندن کی عورت سے شادی کی تھی۔ گیارہ سال کے بعد وہ اس عورت سے طلاق لے کر لزا کو اپنے ساتھ لے کر پاکستان آ گئے۔ سیم اپنی ماں کے ساتھ رہ گئی۔ باپ کا لزا کو اس پہ فوقیت دینا اسکے دل میں نفرت اور بغاوت پیدا کر دیتا ہے۔ وہ اپنے سوتیلے باپ کے ساتھ تعلقات قائم کر کے اسے اپنی ماں سے دور کرتی ہے۔ پھر اپنی بہن کے کان اپنے باپ کے خلاف بھرتی ہے۔ پاکستان آکر وہ اپنے باپ کے ساتھ رہتی ہے اور زین سے منگنی کر لیتی ہے۔ زین کا بھائی سکندر اسے بے حد پسند ہے لیکن سکندر اسکی اصلیت جانتے ہوئے اسے رد کردیتا ہے۔ وہ سکندر کو بدنام کر دیتی ہے۔ لیکن برسوں بعد سکندر کو لزا کے ہونے والے شوہر کی حیثیت سے دیکھ کر وہ جنونی ہو جاتی ہے اور اسکے غصے سے ہر شخص کو اسکی حقیقت پتا چل اتی ہے حتیٰ کہ اسکے شوہر ہاشم کو بھی جو اسے طلاق دے دیتا ہے۔
Tags: sad
download
8. Mata E Jaan Hai Tu - Farhat Ishtiaq Star
Cast:ہنیا، عباد hinia, abad
Plot:ہنیا ، عباد سے محبت کرتی ہے۔ عباد اس سے شادی کر لیتا ہے۔ اسکی ماں باپ چونکہ اس شادی پہ راضی نہیں تھے اس لیے اس سے ناراض ہو جاتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ انہیں منا پاتی اسکی وفات ہو جاتی ہے۔ ہنیہ اسکے مرنے کے بعد اپنے سسرال آ جاتی ہے۔ چونکہ ان لوگاں نے اسے نہیں دیکھ رکھا وہ ان سے اپنی ھقیقت چھپا لیتی ہے اور آہستہ آہستہ انکے دل جیت لیتی ہے۔ بالآخر وہ انہیں بتا دیتی ہے کہ ہنیہ عابد ہے ، انکے بیٹے کی بیوی اور عابی کی خواہش کے مطابق انکے دل صاف کرنے آئی ہے۔ عابی کے ماں باپ اسے معاف کر دیتے ہیں، اور اسکی شادی عابی کے دوست سے کر دیتے ہیں۔
Tags: sad
download
9. Mere humdam mere dost by farhat ishtiaq StarStar
Cast:ایمن، حیدر مسعود aiman, haidar masood
Plot:ایمن اپنی ماں کے مرنے کے بعد حیدر کے ساتھ اپنے باپ کے پاس آ جاتی ہے جو اسکے باپ کا بزنس پارٹنر ہے۔ حیدر اس میں آہستہ آہستہ اعتماد پیدا کرتا ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کر بیٹھتے ہیں لیکن حیدر اس سے شادی نہیں کرنا چاہتا اور فاطمہ سے شادی کا فیصلہ کر لیتا ہے۔ ایمن اسے بزدلی کا طعنہ دیتی ہے جو بالآخر حیدر مسعود کی زندگی بدل دیتا ہے۔
Tags: love story
download
10. Pal bhar rasta tay karnay main by Farhat Ishtiaq StarStarStar
Cast:پری، علی، مرتضی pari, ali, murtaza
Plot:پری اور علی کی والدہ کی ڈیتھ ہو چکی ہے۔ پری کی زندگی کا محور اسکے بابا اور علی ہیں۔ اس نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکا یہ فیصلہ اسکے باپ اور بھائی کی اداسی کا سبب ہے۔ ایسے میں علی کا دوست مرتضی جو پری کو چاہتا ہے آہستہ آہستہ اسے احساس دلاتا ہے کہ زندگی اعتدال پسندی کا نام ہے۔
Tags: lesson to learn, nice
download
11. Safar ki sham StarStar
Cast:حمیر اور ماہا hameer and maha
Plot:حمیر اور ماہا کی محبت کی شادی ہے۔ وہ دونوں ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، لیکن حمیر حد سے زیادہ فوکسڈ ہے۔ اسکے لیے زندگی میں کامیابی بے حد اہم ہے اور یہی جنون اسے دوسری شادی پہ مجبور کر دیتا ہے۔ حمیر اسے چھوڑ کر چلا جاتا ہے ، برسوں بعد ماہا ایک چھوٹی سی بچی سے ملتی ہے اور اسے علم ہوتا ہے کہ وہ حمیر کی بیٹی ہے۔ حمیر اسکے پاس واپس آنے کے لیے بے تاب ہے اور ماہا جو پہلے اسکا انتظار کر رہی تھی اب انکار کر دیتی ہے کہ وہ ایک بچی سے سکا باپ نہیں چھیننا چاہتی۔
Tags: sad
download
12. Sirf_muhabbat StarStar
Cast:دانیہ دائود dania, daood
Plot:دانیہ عرصے کے بعد اپنی پھوپھو کے پاس رہنے جاتی ہے اور آہستہ آہستہ انکا دل جیت لیتی ہے۔ اسکی پھوپھو کی بیٹی کی شادی پہ اسکی امی اسکی شادی کی بات پھوپھو کے بیٹے داود سے کر کے جاتی ہیں۔ دانیہ کی انا بہت ہرٹ ہوتی ہے اور وہ داود کے لیے انکار کر کے عژمان کا رشتہ منطور کر لیتی ہے۔ داود کو علم ہوتا ہے تو وہ اس سے باز پرس کرنے پہنچ جاتا ہے اور پھر صرف محبت۔
Tags: love story
download
13. Taqreeb Kuch To Behre Mulaqat Chahiye by farhat ishtiaq StarStarStar
Cast:پیلو، جویریہ pelo, jawairia
Plot:جویریہ اور بلال بچپن سے ہی پڑوسی کے بیٹے کو پیلو کہ کر پکارتے رہے ہیں۔ وہ انہیں ٹیوشن دینے کے لیے انکے گھر آتا اور انکی بد تمیزیوں کے باوجود ثابت قدمی سے آتا رہتا ہے۔ وہ دونوں اس معمہ کو حل کر نا چاہتے ہیں کہ آخر اسکی ثابت قدمی کی وجہ کیا ہے اور یہ عقدہ تب کھلتا ہے جب پیلو کا پروپوزل  جویریہ کت لیے آتا ہے۔
Tags: funny
download
14. Wo Jo Qarz Rakhte They by farhat ishtiaqStar
Cast:فریا، سعد حمزہ faria, saad hamza
Plot:فریا کی ماں ضوفشاں نے باپ کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی جوابا باپ نے اس سے قتل کر لیا۔ ضوفشاں کے مرنے کے بعد فریا اپنے نانا نانی کے ساتھ رہنے لگتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ اپنی ماں کی غلطی کی معافی لے کر ہی رہے گی۔ ایسے میں اسے سعد سے محبت ہو جاتی ہے جبکہ اسکے نانا حمزہ سے اسکی شادی کرنا چاہتے ہیں۔ فریا حمزہ سے شادی پر تیار ہو جاتی ہے اور بدلے میں اپنے نانا سے التجا کرتی ہے کہ اس گھر میں اسکی ماں کا نام دوبارہ سے لیا جائے۔
Tags: sad,
download
15. Woh ik esa shajar ho by Farhat IshtiaqStar
Cast:آئلہ، ہارون، تیمور aaila, haroon, taimoor
Plot:آئلہ ایک ایکسیڈنٹ میں کینیا کے ایک جنگل میں کھو جاتی ہے جہاں ہارون اسے بچاتا ہے اور پھر بحفاظت واپس چھوڑتا ہے۔آئلہ کی توقعات کے برخلاف وہ اس سے کوئی جزباتی بات نہیں کرتا۔ دو سال کے بعد آئلہ اسے بھلا کر تیمور سے منگنی کر لیتی ہے، لیکن تبھی ہارون واپس آ جاتا ہے اور اسے داستان محبت سناتا ہے۔ آئلہ اپنی منگنی نہیں توڑتی لیکن ایک حادثہ اس پر تیمور کی بزدلی واضح کر دیتا ہے، اور وہ ہمیشہ کے لیے ہارون کو اپنا لیتی ہے۔
Tags: love story
download

16. Tum hansti achi lagti ho by farhat ishtiaq
Cast: shahmeer, memona, maheen
Plot: شاہ میر اور ماہین کزنز ہیں۔ ونوں کی آپس میں کبھی نہیں بنی۔ ازلی دشمنی اور ان بن نے انہیں قریب آنے ہی نہیں دیا۔ ماہین کو چھٹیاں ہوتی ہیں تو وہ اپنے نانا ابو سے ملنے جانا چاہتی ہے۔ ماہین کی امی ساتھ شاہ میر کو بھیج دیتی ہیں کہ ماہین پر انہیں بالل اعتبار نہیں ہے۔نانا کے گھر آکر ماہین اپنے ایڈونچرز پر مصروف ہو جاتی ہے کہ ایک دن سیر کے دوران ایک چیخ کی آواز سن کر ڈر جاتی ہے۔ شاہ میر اسے سخت سست سنا کر خود انویسٹیگیٹ کرنے لگتا ہے تو شاہ میر کے ساتھ چل پڑتی ہے۔ انہیں علم ہوتا ہے کہ چیخ کی آواز میمونہ کی تھی جسے دلاور نے ایک سنسان مکان میں قید کر رکھا تھا اور اسکے والد کو مارن کے بعد اس سے شادی کا خواہش مند تھا۔ شاہ میر اور ماہین اسے وہاں سےریسکیو کرتے ہیں۔ انکے نانا ابو پولیس کی ہیلپ لے کر میمونہ کو انصاف دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ماہین شروع میں تو میمونہ کا بہت خیال کرتی ہے یکن جلد ہی شاہ میر کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اسے میمونہ سے بدظن کر دیتی ہے۔ وہ ایک دم سے بدل جاتی ہے۔ اور شاہ میر کی پسند کے سانچے میں دھلنے کی پوری کوشش کر رہی ہے لیکن شاہ میر اسے کوئی لفت نہیں کروا رہا۔ ماہین نہیں جانتی کہ شاہ میر جان بوجھ کر یہ سب کر رہا ہے، وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ واپس جانے کا فیصلہ کر لیتی ہے۔
Tags: romantic, cousin novel
Download novel Tum hansti achi lagti ho by farhat ishtiaq free from mediafire.

No comments:

Post a Comment

Add your Comment