Search This Blog

Sunday, 27 March 2016

Urdu Islahi novels list

43. baap jesa by shazia jamal
Cast: minha, wahaj منہا، وہاج
Plot: ایک خوبصورت، اچھوتی ، منفرد تحریر۔ منہ کی شادی اسکی مرضی کے خلاف پھوپھو کے بیٹے وہاج سے ہو جاتی ہے۔ ھوپھو کے گھر کا ماحول کبھی اتنا خوشگوار نہیں رہا۔ پھوپھا ہمیشہ سے ہی ایک بدزبان، لڑاکا اور جھگڑالو شوہر تھے۔ شادی کے بعد منہا پر یہ عقہ کھلتا ہے کہ کبھی کبھی سب سچ نہیں ہوتا۔پھوپھو کبھی اپنے شوہر کو وہ اہمیت اور احترام نہیں دیتی ہیں جو وہ ڈیزرو کرتے ہیں۔ نتیجا پھوپھا کو غصہ آجاتا ہے اور پھوپھو ہمیشہ بدزبانی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ منہا ان ڈائریکٹلی یہی بات جب دادی سے کہتی ہے تو وہ سکے ساتھ آجاتی ہیں یہ دیکھنے کہ حقیقت کیا ہے؟
Tags:islahi, sweet
Download baap jesa by shazia jamal from mediafire.
http://www.mediafire.com/file/l967pjud98h0nnu/baap%20jesa%20by%20shazia%20jamal.pdf

42. tauba by sofia bashir
Cast: daim, hadeeqa, zwata karobi, دائم، حدیقہ، زواتا کروبی
Plot: حدیقہ اور دائم کا نکاح ہو چکا ہے۔ حدیقہ کے والد نے ایک کم عمر لڑکی سے دوسری شادی کر ی ہے جو انکے ساتھ اسی گھر میں رہتی ہے۔ حدیقہ کا اعتماد مرد اور مرد کی محبت پر بالکل نہین ہے۔ اسے لگتا ہے ہر مرد بدل جاتا ہے اور وفاداری مرد میں پائی ہی نہیں  جاتی۔ ایسے میں دائم کی زندگی کا مقصد صرف حیقہ کو ایک پرسکون زندگی دینا ہے۔ دائم ہائر سٹڈیز کے لیے نیو یارک جاتا ہے لیکن جانے سے پہلے حدیقہ کو اپنی وفئوں کا یقین دلاتا ہے۔ نیو یارک میں دائم ایک لڑکی زواتا سے ملتا ہے جس نے ایک کتاب اسلام میں عورت کا درجہ لکھی ہوتی ہے اور جسکی وجہ سے اس پر محبت سے فتوے لگتے ہیں۔ دائم کو اس سے محبت ہو جاتی ہے۔ زواتا ایک بالکل بدلی ہوئی عورت ہوتی ہے۔ حدیقہ کو جب علم ہوتا ہے تو وہ دائم کو دوسری شادی کی اجازت دے دیتی ہے کہ وہ اسے کھونا نہیں چاہتی لیکن زواتا سمجھتی ہے کہ دائم انصاف نہیں کر پائے گا۔ دائم زواتا کو ایک نئی کتاب لکھنے کا کہتا ہے۔ زواتا تیار ہو جاتی ہے لیکن اس سے پہلے ہی اسکا مرڈر ہو جاتا ہے۔ دائم حدیقہ سے چند سال مانگتا ہے زواتا کو بھلانے کے لیے اور عہد کرتا ہے کہ یہ کتاب وہ لکھتا ہے۔
Tags: nikah romance, cheater, disloyalty, second marriage, islahi novel
Download tauba by sofia bashir from media fire.

41. rida e aarzoo by iqra sagheer ahmed 
Cast: qandeel, muaaz قندیل، معاذ
Plot: قندیل اپنی شادی کی رات بارات کی بجائے دلہا کا پیغام سن کر حیران رہ جاتی ہے۔ دروازے پر دلہا کو ملنے جاتی ہے تو اسے اغوا کر لیا جاتا ہے۔ گو کہ اغوا کار اسے تین دن کے بعد واپس چھوڑ جاتا ہے لیکن بدنامی کی تاریکیاں اسکا پیچھا کرتی ہیں۔ اسکےماں ہسپتال میں دم توڑ دیتی ہے، چچا چچی اسے گھر سے نکال دیتے ہیں۔ ایسے میں جب ہر امید ختم ہو جاتی ہے تو ایک خالہ اسے اپنے گھر لے جاتی ہے۔ وہاں جا کر علم ہوتا ہے کہ اسے اغوا کرنے والا خالہ کا بیٹا تھا۔ اور یہ کہ اسے اغوا کرنے کا مقصد اسکی ماں سے سالوں پہلے کیے گئے سلوک کا بدلہ لینا تھا جب وہ گھر چھوڑ کر اپنے شوہر کو چھوڑ کر ایک آدمی کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔ قندیل کے لیے یہ سب یقین کرنا مشکل ہے کہ اسکی ماں انتہائی پاک باز عورت تھی۔ لیکن بالآخر معاذ اپنے کیے کی معافی مانگ لیتا ہے اور قندیل بھی اسے معاف کر دیتی ہے۔
Tags: kidnapping, Islahi, happy ending, 
Download rida e aarzoo by iqra sagheer ahmed free from mediafire.

40. Hisab baqi hai by asia razaqi
Cast:musa, saba, aini, عینی، صبا، موسی
Plot: صبا کی کہانی، جو کہ نہایت ہی اداس کہانی ہے۔ زندگی کی زیادتیوں سے بھرپور۔ صبا اور عینی نا صرف ماموں زاد ہیں بلکہ بچپن کی دوستیں بھی ہیں۔ صبا کی والدہ کی اچانک وفات کے بعد اسکی شادی اچانک ہی موموں کے بیٹے موسی سے ہو جاتی ہے جو اس سے دو سال چھوٹا ہے۔ شروع کے چند سال تو صحیح گزر ہی جاتے ہیں کہ موسی صبا سے بے حد محبت کرتا ہے، عینی خیال رکھتی ہے لیکن پھر ایک دن موسی خفا ہو کر بیرون ملک چلا جاتا ہے اور صبا کے برے دن شروع ہو جاتے ہیں۔ مامی جی کو لگتا ہے انکا بیٹا صبا کی وجہ سے دیس نکالا سہ رہا ہے۔ موسی وہاں دوسری شادی کر لیتا ہ پیچھے سے صبا کے ہاں جڑواں بچے ہوتے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ سٹور روم میں کسمپرسی کی زندگی گزارتی ہے۔ کبھی کبھی ساتھ والے پڑوسیوں کی مہربانیوں سے اسے کچھ کھانے پینے کو مل جاتا ہے نہیں تو سکول کی قلیل آمدنی میں گزار کرتی ہے۔ پھر ایک دن موسی واپس آتا ہے اور صبا کی حالت دیکھ کر رو پڑتا ہے۔ وہ صبا کے زضموں ر مرہم رکھنے کی بہت کوشش کرتا ہے لیکن صبا کے لیے اب پچھلے دنوں میں جانا ناممکن ہے۔
Tags: sad story, happy ending, islahi novel
Download free Hisab baqi hai by asia razaqi from mediafire.

1. Jo rasta dil ne chuna hai novel by asia mirza
Cast: مریم ، ردا مرتضیٰ
Plot: ردا اور مرتضیٰ کی منگنی ہو چکی ہے۔ ردا مرتضیٰ کو چھوڑ کر دو بچوں کے باپ صارم سے شادی کر لیتی ہے۔ سارم اسے کسی طور بیوی کا درجہ دینے کو تیار نہیں بلکہ اس نے یہ شادی صرف بچوں کی خاطر کی ہے۔ ردا بالآخر اسکے سرد مزاض سے عاجز آکر واپس گھر آ جاتی ہے جہاں اسکی چھوٹی بہن مریم اور مرتضی ایک دوسرے کے کافی قریب آ چکے ہوتے ہیں۔

2. Khushboo ke safeer by asia mirza  
Cast: علی وجدان اور مریم
Plot: وجدان کا تعلق ایک نہایت ہی غریب گھر سے  ہے جبکہ مریم اسکی کزن ہے۔ ان کے درمیان محبت کا مضبوط تعلق ہے لیکن وجدان کی  حالات کو بدلنے کی دن بدن برھتی ہوئی جنونیت انکے تعلق کو بکھیر کر رکھ دیتی ہے۔ کیا محبت سے زیادہ اہم پیسہ اور دولت ہے؟ مریم اپنے آپ سے پوچھنے پہ مجبور ہو جاتی ہے۔

3. Harey huey log by durr-e-saman 
Cast:فراز، شہوار، ڈالٹر رضا
Plot:شہوار کا تعلق ایک غریب گھر سے ہے۔ اسکی ماں بیٹیوں کی وجہ سے زیرِ عتاب رہتی ہے۔ ایسے میں شہوار کالج میں بے نیازی کا ملبہ اوڑھے صرف پڑھائی پہ توجہ دیتی ہے اور ٹاپ کرتی ہے۔ فرا اسکی بے نیازی کو ختم کرنے کے لیے اسے محبت کے جھانسے میں پھنسا لیتا ہے اور پھر پوری یونیورسٹی کے سامنے اسکا تماشا بناتا ہے۔ شہوار محبت  پر سے یقین کھو دیتی ہے لیکن سالوں بعد ڈاکٹر رضا کا مخلصانہ رویہ اور فراز کی بےبس زندگی اسے مکافاتِ عمل اور اللہ کی رحمت سے روشناس کراتی ہے۔
download

4. Kahan kami reh jati hai by durresaman
Cast: در عدن، ایزر
Plot: در عدن چار بہنوں میں سب سے بڑی ہے۔ اسکی ماں انکی بڑھتی عمر اور رشتوں میں تاخیر سے پریشان رہتی ہیں۔ در عدن خدا کی ذات پر بھروسہ رکھتے ہوئے کردار کی مضبوطی کو اپنا وصف بنائے ہوئے ہے اور یہی کردر کی مضبوطی اسکی زندگی میں ایزر کو لے آتی ہے۔
download

5. Muhabat jeet hoti hai by Effat sehar pasha
Cast:ندا، عاقب، صبا طلحہ
Plot:طلحہ شادی کے لیے لاپرواہ سی صبا کو چھوڑ کر ندا کا انتخاب کرتے ہیں۔ وہ انکے حکم کے تابع گھر والوں کا دل جیتنے کی کوشش میں ان سے دور ہوتی چلی جاتی ہے۔ سالوں بعد جب طلحہ عاقب اور صبا سے ملتے ہیں تو صبا کا سگھڑاپا دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔انہیں احساس ہوتا ہے کہ محبت ہی ہر رشتے کی خوبصورتی ہے۔ْ
download

6. Mujhay Kundan Kar Do by Iffet Seher Pasha
Cast:حدید اور پارس
Plot:حدید اور پارس ایک دوسرے سے منسوب ہیں۔ حدید کی رومانٹک فطرت پر پارس اکثر اس سے تلخ ہو جاتی ہے۔ اسی بات کو ایشو بنا کر حدید شادی کے بعد بھی اس سے سرد رویہ روا رکھے ہوئے ہے۔پارس کو بالآخر بھابھی کی مدد لینی پڑتی ہے جو ایک ڈرامہ کر کے حدید کو اسکے رویے کی بد صورتی کا احساس دلا پاتی ہیں۔
download

 7. Pora dukh aur adha chand by Iffat Sehar Pasha
Cast:احمر اور سبین
Plot:احمر اور سبین ایک دوسرے سے ہر وقت لڑتے رہتے ہیں۔ احمر باہر جانے سے پہلے سبین سے نکاح کر لیتا ہے۔ ایسے میں چار سال کے بعد سبین کی طرف سے طلاق کا مطالبہ اسے پاگل کر دیتا ہے، وہ غصے میں رخصتی کروا لیتا ہے ۔ لیکن سبین اسے کسی طرح اصل بات بتانے پر آمادہ نہیں ہے، جو کہ ایک حادثہ ہے۔
download

8. Tum ne iqrar manga hai by Iffat Sehar Pasha
Cast:نوفل، عائزہ
Plot:نوفل عائیزہ کا منگیتر ہے اور اسکے لیے بہت پوزیسو ہے۔ لیکن ایک پارٹی میں عازہ کو اندازہ ہوتا ہے کہ نوفل صرف گھر میں رکھنے کے لیے ایک اچھی بیوی چاہتا ہے۔ اور باہر اپنی گرل فرینڈز لے کر گھومتا ہے۔
download

9. Pal bhar rasta tay karnay main by Farhat Ishtiaq 
Cast:پری، علی، مرتضی
Plot:پری اور علی کی والدہ کی ڈیتھ ہو چکی ہے۔ پری کی زندگی کا محور اسکے بابا اور علی ہیں۔ اس نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکا یہ فیصلہ اسکے باپ اور بھائی کی اداسی کا سبب ہے۔ ایسے میں علی کا دوست مرتضی جو پری کو چاہتا ہے آہستہ آہستہ اسے احساس دلاتا ہے کہ زندگی اعتدال پسندی کا نام ہے۔
download

10. Aik Nayee Cinderella by faiza iftikhar 
Cast: میشا، مائر، رومان
Plot: میشا وہ سنڈریلا جو پرنس کو چھوڑ کر ایک بے نام لڑکے رومان کا انتخٓاب کرتی ہے کہ وہ اس سے شادی کرنے کے لیے سوچنے کا وقت بھی نہیں لیتا، جبکہ مائر پرنس ضرور ہر لیکن وہ میشا کے لیے خطرے نہین لے سکتا۔

download

11. Bhool Bhulaiya Teri Galiyan by faiza iftikhar 
Cast:منزہ، وشمہ، سوہا، وصی، صبیح 
Plot:منزہ کی شادی کے بعد مظہر کی وفات ہو جاتی ہے۔ اسی اپنی چھوٹی سی بیٹی سوہا سسرالی رشتہ داروں کے حوالے کر کے دوسری شادی وشمہ کے باپ سے کرنی پڑتی ہے۔ وہ وشمہ کو ماں کا پیار دیتی ہے اور اسے سوہا سے بڑھ کر چاہتی ہے، لیکن جوان ہونے پر جب دونوں بچیاں وصی میں انٹرسٹڈ ہو جاتی ہیں تو اسکی ممتا الجھ جاتی ہے۔ سوہا سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے وصی کو چھوڑ کر صبیح کا انتخاب کر لیتی ہے، کیونکہ اسے صرف محبت ہی نہیں عزت اور رشتے بھی چاہیے ہیں۔

download

12. Chalo Azmatay Hain By Faiza Iftikhar 
Cast:ودیعہ نادیہ ہادیہ
Plot:ہادیہ نے بچپن سے ماں باپ کو اپنے اپنے خاندان کے لیے جھگڑتے دیکھا ہے۔ بڑے ہونے پر اسکے سامنے اپنی پھوپھو کے بیٹی، ماموں کے بیٹے اور نادیہ کے دیور کا رشتہ آتا ہے۔ وہ ماموں کے خاندان کی اصلیت جان گئی ہے لہذا انکار کر دیتی ہے۔ ماں باپ کے بیچ گیند بننے کی بجائے وہ نادیہ کے دیور کے لیے ہاں کر دیتی ہے۔

download

13. Rog By Faiza Iftikhar 
Cast:سویرا، صبا، سراج،
Plot:سویرا جب نو سال کی تھی تو محلے کے لڑکوں کی زیادتی کا شکار ہوئی۔ اسکا بھائی ان میں سے ایک کو قتل کرنے پر جیل چلا گیا۔ بڑے ہونے پر اسکی شادی کے دن اسکی ساس پرانی محلے دار نکلتی ہیں، وہ سب کے سامنے اسکا ماضی دہرا کر شادی توڑ دیتی ہیں، لیکن اللہ اسکے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرتی ہوئی بہترین تحریر۔
download 

14. Sahare by faiza iftikhar 
Cast:حمزہ
Plot:حمزہ سالوں بعد وطن واپس آیا ہے اور اپنی بہن سے سخت ناراض ہے جو اسے ماں باپ کی تنہائی کے احساس دلانے کی کوشش کرتی ہے۔ تبھی اسے علم ہوتا ہے کہ وہ جس کپل سے پارک میں ملتا ہے اور جنہوں نے اسے اپنے بچوں کی تصویریں دکھائی ہیں وہ تو بے اولاد ہیں اور یونہی دوسرے بچوں کی تصویروں سے دل بہلاتے ہیں۔ وہ بہت نادم ہوتا ہے اور وطن واپس لوٹنے کا عہد کرتا ہے۔
download 

15. Dast-e-saba hum huye k tum
Cast:پروفیسر سرمد حیات، پشمینہ اعظم، تیمور
Plot:پروفیسر سرمد حیات پشمینہ کو اسکے دلیر انداز کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ وہ اپنے ان پڑھ کزن سے منسوب ہے۔ اسکے والد اسے اجازت دیتے ہیں کہ وہ چاہے تو منگنی کتم کردے لیکن وہ اعلی کردار کی وجہ سے اپنے کزن کو ہی منتخب کرتی ہے جبکہ پروفیسر سرمد حیات کا ننھا سا دل ٹوٹ جاتا ہے۔

16. Ay hussan ki dargah by ghazala nigar orakzai
Cast:ایاز، میرا، زین حیدر
Plot:میرا زین حیدر کے ساتھ کام کرتی ہے اور اسے پسند کرتی ہے جبکہ ایاز انکا سینیر ہے۔ زین اپنی کزن سے شادی کر لیتا ہے تو میرا ٹوٹ جاتی ہے۔ تب اسے ایاز سنبھالتا ہے۔ پھر زین اپنی بیوی کو طلاق دے کر ایک ان پڑھ لڑکی سے شادی کر لیتا ہے اور نتیجہ یہ نکالتا ہے کہ پڑھی لکھی لڑکیاں مرد کی حاکمیت برداشت نہیں کر سکتی ہیں اسی لیے تو میرا نے ابھی تک شادی نہیں کی۔ میرا یہ سن کر شادی کر لینے کا اور زندگی میں اۤ گے بڑھ جانے کا فیصلہ کرتی ہے۔


17. Ik nai muhabbat ho by haya bukhari        
Cast:    عالیان، کومل
 Plot:  عالیان کومل کو سڑک کنارے دیکھ کر پہلی نظر کی محبت کا شکار ہو جاتا ہے، جبکہ دوسری طرف کومل اپنے منگیتر شہریار کی بے وفائی اور بد نیتی کے بعد مردوں پر سے اعتبار کھو چکی ہے۔ عالین کی ہر پیش قدمی کو وہ سرد مہری اور سخت دلی سے ٹھکرا دیتی ہے لیکن اسکی کج ادائی عالیان کے ارادوں کو مزید مضبوط کرتی ہے۔


 18. Pehla tara by haya bukhari          
Cast:     ارشق، عینا
Plot:     اپنے باپ کی وفات کے بعد عینا کو انکی وصیت کے مطابق اپنی ماں کے ساتھ انکے گھر رہنا پڑتا ہے جو سالوں پہلے اسکے باپ کو اور اسے چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ بدگمانیوں کی دھند میں وہ اپنے ماموں زاد ارشق کو چاہنے لگتی ہے جبکہ اسکی چاچی اسے اپنے بیٹے سرمد کی دلہن بنانا چاہتی ہیں۔

 19. Sahilon ki hawa by Iqra sagheer ahmad
Cast:عمر دراز، ایرج
Plot:ایرج اپنی بھابھی کے رویے سے نالاں ہے لیکن شادی کر کے وہ اپنے تایا کے گھر جاتی ہے جہاں اسکی تائی اور نندیں کسی صورت اسے اور عمر کو قریب نہین اۤنے دینا چاہتی ہیں۔ ایرج کی بھابھی اور عمر کی والدہ کی سازشون کی بنا پر عمر دن بدن ایرج سے مزید بدگمان ہوئے چلے جا رہا ہے۔

20. Roshni ki khwahish men by kaneez nabwi
Cast:گوہر خان، مومل
Plot:مومل ایک سردار کی بیتی ہے ۔ اسکا باپ دوسری شادی کر کے اسکی ماں کو چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ مومل یونیورسٹی میں گوہر سے محبت کر بیٹھتی ہے جو کود ایک سردار ہے۔ ماں کے منع کرنے کے باوجود اس سے شادی کر لیتی ہے لیکن ماں کا ہر اندیشہ سچ ثابت ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں اسکا دیور شہریار اسکا مددگار ثابت ہوتا ہے۔

21. Ghalt fehmi by rahat jabeen
Cast:نبیل، ثانیہ
Plot:ثانیہ چھت پر نبیل سے بات کر رہی ہوتی ہے جب وہ پڑوسیوں کے گھر ذیشان کو چھت پھلانگ کر جاتا دیکھتی ہے۔ وہ یہ بات پڑوسیوں کے ہونے والے سسرال میں بھی کر دیتی ہے جس سے اس بچی کا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے اور اسے بعد میں علم ہوتا ہے کہ بات درحقیقت کچھ اور تھی اور چھت پر اس لڑکی کو اسکے دادا نے بھیجا تھا۔


22. Sirf thora sa intizaar by rahat jabeen
Cast:ماہا، سونیا، حمنہ، ثانیہ، رباب
Plot:ماہا اپنے گھر کے حالت دیکھ دیکھ کر اپنے مستقبل سے مایوس ہے اور ایک انتہائی فیصلہ کر لتی ہے۔ برسوں بعد جب وہ گھر آتی ہے تو اسے صرف سونیا ملتی ہے جو اسے بتاتی ہے کہ حمنہ کی شادی خالہ قدسیہ کے بیٹے سے ہو گئی ہے۔ ثانیہ کی بینک کولیگ آصف کے ساتھ، رباب اور احمر اب خوش ہیں اور خود سونیا کی شادی بھی اپنے کزن سے ہونے والی ہے۔ ماہا وہاں بیٹھ کر سودوزیاں کا حساب کرتی ہے اور جانتی ہے کہ اسکے حصے میں صرف خسارے ہی آئے ہیں۔


23. Zard mausam by rahat jabeen 
Cast:ایم، ڈاکٹر شہروز، شاہ میر
Plot:ڈاکٹر شہروز کے پاس ایک شخص اپنی بیوی کو علاج کے لیے لاتا ہے کہ وہ شاید پاگل ہو رہی ہے۔ اس لڑکی کا نام ایمن ہے۔ اسکے باپ کی وفات کے بعد سوتیلی ماں کے ناروا سلوک نے اسے ذہنی ابتری تک پہنچا دیا ہوتا ہے۔ وہ اپنے نانا کے گھر ایک شخص سے ملتی ہے جو بزدل نکلتا ہے اور اسے دھوکا دیتا ہے۔بہت سارے نقصانات کے بعد بالآخر ایمی کو بھی منزل مل ہی جاتی ہے اور وہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرانے کا عہد کرتی ہے۔


24. Hayal flah by Sabas gul
Cast: not specific
Plot:  ٹی وی جو ہر گھر میں باعث زحمت بنتا جا رہا ہے با عث رحمت بھی ہو سکتا ہے اگر ہم اپنے عمل میں میانہ روی اختیار کریں۔

 25. Nam Dobey huey taron ka by uneeza sayed  

Cast: اسفند، سارا، زوبی
Plot: زوبی بچپن سے اپنی دادی اماں کے زیرِ سایہ پلی بڑھی ہے۔ بڑے ہونے پہ جب وہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ رہنے واپس آتی ہے تو خود کو بے حد مس فٹ پاتی ہے۔ نئے دور کے کھلے ڈلے طور طریقوں والے بہن بھائی اسے دبو اور دقیانوسی قرار دیتے ہیں۔ ایسے میں گھر کے بڑوں کی غیر موجودگی کے باعث اسکی بہن سارا آپی اسکی شادی اسفند سے کروا دیتی ہیں جو کہ سارا کو پسند کرتے ہیں۔ سارا کا خیال ہے کہ شادی محبت کو ختم کر دیتی ہے۔ زوبی جلد ہی اسفند اور سارا کے تعلق کو جان جاتی ہے۔ لیکن اسکا صبر اور وفاداری اسفند کو جیت لیتی ہے جو اسکی خاطر سارا سے جھگڑ پرتے ہیں۔
download

25. Harf-e-sada ko inayat hua eijaz ka rang by uneeza sayed 

Cast: جہاں افروز، عالیہ چغتائی، سعد ابراہیم
Plot: اپنے دوستوں کے کہنے پہ سعد ابراہیم ایک رات جہاں افروز کے ساتھ گزارتا ہے۔ عالیہ چغتائی جہاں افروز کی دوست ہے۔ وہ سعد کو مجبور کرتی ہے کہ اپنی زیادتی کے ازالے کے لیے جہاں افروز سے شادی کر لے۔ شادی کرنے کے بعد سعد جہاں افروز کو کچھ عرصے کے لیے ملک سے باہر شفٹ کر دیتا ہے۔ جہاں افروز کو وہاں بوبی مل جاتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کو بھی بھول جاتی ہے۔ بوبی کے بہکاوے میں آکر وہ سعد سے طلاق لے لیتی ہے ۔ سعد عالیہ چغتائی سے شادی کا فیصلہ کر لیتا ہے۔
download

26. Shab-e-Arzoo by uneeza sayed 

Cast: دائود، کرن
Plot:داوٗد کی کبھی اپنے والد محترم سے ہم آہنگی نہیں ہوئی۔ بہت سارے فیصلے وہ صرف ایک دوسرے کی ضد میں کرتے تھے۔ ایسے میں انکی لڑائیوں کا نتیجہ داوٗد کی والدہ کو بھگتنا پڑتا تھا۔ برسوں بعد داوٗد کو کرن نامی لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے۔ وہ اپنی والدہ سے ذکر کرتا ہے۔ داوٗد کی والدہ باپ بیٹے کی لرائی کے خوف سے کرن سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ داوٗد کی زندگی سے چلی جائے۔ اشطرح شاید وہ باپ کی پسند کی ہوئی لڑکی سے شادی کرلے اور دونوں باپ بیٹا نزدیک ہو جائیں۔ گو کرن انکی بات مان لیتا ہے لیکن داوٗد ضد کا پکا ہے۔ وہ کرن کا انتظار کرنے کا عہد کرلیتا ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔
download

27. Adam ka fasana hai duniya by Tanzeela Riaz
Cast:منال، صفوان، تطہیر
Plot: منال صفوان کی منگیتر ہے۔ صفوان کی والدہ کے کہنے پر وہ ایک لڑکی کو اپنے گھر پناہ دیتی ہے۔ وہ لڑکی پولیس کسٹڈی سے آئی ہے اور اسکا نام تطہیر ہے۔ اس پر قرآن پاک شہید کرنے کا الزام ہے۔صفوان کی والدہ اسکی سوتیلی والدہ ہیں اور تطہیر انکی پہلے شوہر سے اولاد ہے۔ منال نہیں جانتی کہ کسی زمانے میں تطہیر اور صفوان ایک دوسرے کو چاہتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن تطہیر کی ازلی نا شکری اور بے یقینی ایسا نہیں ہونے دیتی۔ تطہیر کا بھائی اسکی شادی ایک آدمی سے کر دیتا ہے جو جلد ہی تطہیر کو طلاق دے دیتا ہے۔گھوم پھر کر منال تطہیر اور صفوان آنے سامنے آتے ہیں اور تطہیر کو احساس ہوتا ہے کہ اللہ کی ناشکری بہت بڑا گناہ ہے۔

28. Ihdinas-siratul-mustaqeem by Tanzeela Riaz
Cast: آمنہ، ایزد، حیدر، مریم
Plot:مختلف کہانیوں کا مجموعہ۔ مریم حیدر کی کزن ہے۔ اسے ڈاکٹر بننے کا شوق ہے جبکہ حیدر کی کپڑے سینے کی دکان ہے۔ انٹری ٹیسٹ کلیر نا کر سکنے پر مریم نرسنگ میں ایڈمیشن لے لیتی ہے جہاں سرجن مرتضی کی اس پر بری نظر ہے۔ مریم کو حیدر کی قدرو قیمت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ آمنہ کی منگنی قاسم سے ہو جاتی ہے جو اندین ہے۔ آمنہ کو انڈین فلمیں اور کلچر اپنانے کا بہت شوق ہے۔ اسے اپنے دادا کی باتیں دقیانوسی لگتی ہیں۔ ایسے میں قاسم کی شہادت گجرات فسادات میں اسکی سوچ بدل دیتی ہے۔ مایوسی اور بے یقینی کے دور میں اسکی ملاقات عمر ایزد سے ہوتی ہے جو اسے ہمت اور بہادری کی نئی حدیں سونپتا ہے۔

29. Khawab gharonda toot na jaey by Tanzeela Riaz
Cast: ورشہ، وانیہ، علی، اشعر، ثانیہ
Plot: ورشہ اور وانیہ دوستیں ہیں۔ ایک ہی کالج میں پڑہتی ہیں۔ انے بھائی ایک دوسرے کو بے وقوف بناتے ہیں ایسے میں وہ لڑکیاں ایک دوسرے کے کردار کی حفاظت کرتی ہیں اور ڈھال بن کر کھڑی ہوتی ہیں۔دوسری کہانی اشعر اور ثانیہ کی ہے۔ علی اپنے والد کے کہنے پر ثانیہ سے منگنی کر لیتا ہے۔ پھر ثانیہ کے ابنارمل بھائی کو دیکھ کر منگنی توڑ دیتا ہے اور ہما سے شادی کر لیتا ہے۔ برسوں بعد اسے پتا چلتا ہے کہ اسکا دوست اشعر ثانیہ سے شادی کر رہا ہے تو وہ اشعر کو ثانیہ سے بدظن کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔ ہما پریگننٹ ہوتی ہے تو ڈاکٹر علی کو بتاتا ہے کہ وہ باپ نہیں بن سکتا۔ ایک دفعہ پھر خود غرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی ہما کو چھوڑنے اور ثانیہ سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے لیکن اسکی آنکھیں ثانیہ کھول دیتی ہے۔ اور مستقبل میں علی ہما اور اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہا ہے۔

30. Min sharre ma khalaq by Tanzeela Riaz
Cast:عفیرہ، عباس
Plot:عفیرہ اور عباس شادی شدہ ہیں۔ دونوں کے دوبچے ہیں دریہ اور ایک بیٹا۔ عفیرہ کا مزاج حد سے زیادہ خاکمانہ اور سخت ہے۔ ایسے میں عباس نورالعزت میں دلچسپی  لینا شروع کر دیتا ہے لیکن اسکی بیٹی دریہ اس سے کہتی ہے کہ بابا مجھ سے سب پیار اس لیے نہیں کرتے کیونکہ مجھے پیار لینا نہین آتا۔ آپکو بھی مما سے پیار لینا نہیں آتا۔ اسکی بات عباس کو دنگ کر دیتی ہے۔ اسکی نظر میں بیٹی کا مستقبل آ جاتا ہے اور وہ تائب ہو جاتا ہے۔

31. Na rasayi se parsayi tak by Tanzeela Riaz
Cast:یشفی،اسفند،حیدر
Plot: معاشرے کی غلطیوں کا احساس دلاتی ہوئی ایک اچھوتی تحریر۔ اسفند اور یشفی کے درمیان بظاہر سب ٹھیک ہے لیکن اسفند کا لاپرواہ انداز یشفی کے دل میں بہت سی محرومیوں کو زندہ کر دیتا ہے۔ ایسے میں حیدر کی آمد اسے نئے سلسلے سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ وہ خلع لینے کا فیصلہ کر لیتی ہے لیکن اسے اندازہ ہوتا ہے کہ خلع لینا ایک جائز قدم ہے لیکن معاشرہ اسے غلط سمجھتا ہے۔


32. Aaj or kal by Umera ahmad
Cast: رائٹر، ریڈر اور ایڈیٹر
Plot: ایک لکھاری کے اندازِ تحریر پر ایک قاری کے تبصرے۔ انسانی فطرت کی عکاسی کرتے ہوئے کہ کس طرح انسانی ذہن اور سے اور کی طرف چلتا رہتا ہے اور یکسانیت کو پسند نہیں کرتا۔ نیز ہر اچھی چیز کے بعد اسے کوئی اور اچھی چیز 
چاہیے ہوتی ہے۔ شہرت اور مقبولیت جس طرح ہاتھ آتے ہیں اسی طرح ہاتھ سے نکل بھی جاتے ہیں۔ کسی چیز کو ثبات نہیں

33.Aao hum pehla qadam dhrten hen by Umera ahmad
Cast: معیز، عائیشہ، رابعہ
Plot:معاف کر دینے میں ہی دلی سکون اور زندگی کی کامیابی ہے۔ معیز کے والد کی وفات کے بعد اسکی ماں رابعہ اور معیز خود اسکے ماموں کے گھر رہنے لگتے ہیں۔ بچپن سے ماموں کے رویے اسے عمر سے پہلے بڑا کر دیتے ہیں۔ وہ اپنی تعلیم چھوڑ کر کاروبار کی طرف آ جاتا ہے اور اس قابل ہو جاتا ہے کہ اپنا اور اپنی ماں کا بوجھ اٹھا سکے۔ اسکی کامیابی کے بعد اسکے رشتہ دار اس سے ایک دفعہ پھر تعلقات بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ معیز کسی ناراضگی کا اظہار نہیں کرتا اور خوش دلی سے پیش آتا ہے۔ تبھی اسکی ملاقات عائشہ سے ہوتی ہے۔ اسے عائیشہ میں اپنی جھلک نظر آتی ہے۔ ساری دنیا سے خفا اور خود کو سزا دیتی ہوئی۔ وہ عائیشہ سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے لیکن عائشہ انکار کر دیتی ہے۔ اسکے انکار پر معیز کو کوئی حیرت نہیں ہوتی

34. Amar bail by Umera ahmad
Cast: علیزہ، عمر
Plot:علیزہ نے ہمیشہ سے عمر کو آ ئیڈلائز کیا ہے۔ وہ اسکی بچپن کی محبت اور پہلے محبت ہے۔ جبکہ عمر سمجھتا ہے کہ وہ علیزہ کو وہ خوشیاں نہیں دے سکے گا جن کی وہ مستحق ہے۔ وہ اسکی شادی اپنے بہترین دوست سے فکس کر دیتا ہے تبھی ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو جاتا ہے۔ کس طرح بہت ساری باتیں صرف صحیح اور غلط نہیں ہوتی ہیں اور کس طرح بہت سارے لوگ گلط ہو کر بھی صحیح ہوتے ہیں کیونکہ ایسا ہی ہوتا ہے اور ایسا ہی ہو گا کی مکمل عکاس۔

35. Aurat mard aur main by Umera ahmad
Cast: عورت، مرد، شیطان
Plot:عورت ، مرد اور شیطان کے نظریات۔ عورت اور مرد اپنی اپنی حیثیت بیان کرنے کے بعد شکوہ کرتے ہیں کہ سکون نہیں ہے۔ جبکہ شیطان فخریہ اپنے کارنامے بیان کرتا ہے۔

36. Baat umar bhar ki hai by umera ahmad
Cast:سنبل، سنبل کا باپ وقار، سنبل کی ماں
Plot: سنبل کی ماں ایک کالی عورت تھی۔ وہ اپنی کم صورتی کی بنا پر ہمیشہ کمپلیکسز کا شکار رہتی ہے اور خود کو دوسروں کی خدمت کے لیے وقف کر لیتی ہے۔ سنبل کا باپ دوسری شادی کر لیتا ہے اور اسکی ماں کو کبھی عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتا۔ گو سنبل کے پاس رنگ اور صورت تو ماں کی ہے لیکن اعتماد اس میں بلا کا ہے۔ وہ کبھی اپنی ظاہری خامیوں کو خامیاں تسلیم نہیں کرتی  بلکہ اپنی صلاحیتوں سے ہر جگہ اپنا آپ منوا لیتی ہے اور بالآخر اپنی ماں کے لیے اپنے باپ کے سامنے آ کھڑی ہوتی ہے۔ اسکی ماں اس دن بے حد خوش ہے۔

37. Saiban by shazia chaudhary
Cast: شزا، تاثیر احمد
Plot:شزا اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہے۔ گھر کا سارا بوجھ وہی اٹھا رہی ہے۔ اسکا چھوٹا بھائی راھیل تندہی سے پڑھنے میں مصروف ہے تاکہ وہ شزا کی ذمہ داریاں ختم کر سکے۔ بالآخر اسے بی اے کے بعد جاب مل جاتی ہے، لیکن اس پر تب انکشاف ہوتا ہے کہ شزا تایا زاد تاثیر احمد سے شادی کر چکی ہے جو کہ دو بچوں کا باپ اور شادی شدہ ہے۔ جلد ہی یہ بات کھل جاتی ہے اور خاندان میں پھیل جاتی ہے۔ گو کہ تاثیر احمد شزا کو چھوڑتا نہیں ہے لیکن وہ اسے اسکا جائز حق اور عزت بھی نہیں دیتا۔ بالآخر اسکے ظلم و ستم اور بے حسی سے تنگ آکر شزا اس سے طلاق لے کر نئی زندگی شروع کر دینے کا فیصلہ کر لیتی ہے۔ اس فیصلے میں اسکے گھر والے ایک سائیباں کی طرح اسکے ساتھ ہیں۔
Tags: Islahi novel

38. Out by Aneeqa Muhammad baig. 
Cast: حور، عثمان
Plot: حور اور عثمان کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے۔ عثمان کی پرورش کی ذمہ داری ساری حور پر ہے۔ وہ اپنے والد اور منگیتر کے احساس دلانے کے باوجود عثمان سے کبھی سختی نہیں کرتی بلکہ اسکی ہر جائز ناجائز بات مان لیتی ہے۔ اور اپنے اس غلط طرزِ عمل کا سنگین خمیازبرداشت کرتی ہے۔
Tag: Islahi, Afsana

39.Dil-e-burha ki mang by abeera gul دل برہا کی مانگ
Cast: umaima, shahzaib,faraz عمیمہ، فراز، شاہ زیب
Plot: عمیمہ اور شاہ زیب تایا زاد ہیں۔ عمیمہ کے والد نے دوسری شادی فراز کی ماں سے کی ہوتی ہے۔ اور عمیمہ اور اسکی ماں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔ عمیمہ کی ملاات فراز سے آفس میں ہوتی ہے اور دونوں کو محبت ہو جاتی ہے۔ لیکن فراز کی ماں عمیمہ کی اور اسکی ماں کی بہت بے عزتی کرتی ہے۔ عمیمہ غصے میں عزت کی خاطر شاہ زیب سے شادی کر لیتی ہے جو اس سے محبت کرتا ہے۔لیکن کبھی کبھی اسے عمیمہ کی ڈائری سے نظموں کے اداس ٹکڑے ملتے ہیں۔



No comments:

Post a Comment

Add your Comment