Search This Blog

Sunday, 27 March 2016

urdu romantic novels list

31. Vasal e jana by Misbah Ali
Cast:amroz, meero امروز، میرو
Plot: امروز اور میرو ایک گائوں میں رہتے دو کزنز ہیں۔ انکی دنیا مختصر سی ہے۔ ایک دوسرے کے خواب اور ایک دوسرے کی محبت۔ میرو کے لیے گاوں کا کچا گھر، تپتی دھوپ اور محنت بھی امروز کی وجہ سے ٹھنڈی آبشار جیسی ہے۔ لیکن انکی محبت میں امتحانات تب شروع ہوتے ہیں جب امروز کی ماں امروز کو سعودیہ جانے کے لیے کہتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ امروز گھر کی حالت سنوارے۔ امروز میرو کے اندیشوں اور ماں کی خواہشوں کے ساتھ رخصت ہو جاتا ہے لیکن اسکی واپسی طویل ہو جاتی ہے۔ ایک بہن کی شادی، دوسری بہن کی شادی، تیسی بہن کی شادی ، پھر بھائی کی شادی اور بالآخر میرو کے خدشے سچ ثابت ہوتے ہیں۔ امروز کی والدہ  میرو کے رشتے سے انکار کر دیتی ہیں۔ چھہ سال سے انتظار کی دھوپ میں جلتی میرو کی دنیا تاریک ہو جاتی ہے، لیکن امروز ماں کا فیصلہ ماننے کی بجائے چھہ دن کے اندر اندر واپس آجاتا ہے۔ میرو کو ہمیشہ کے لیے اپنانے کے لیے۔ آخر محبت جیت جاتی ہے۔
Tags: romantic, sweet, 
Download Vasal e jana by Misbah Ali from mediafire free.

30. hamari kahani by sumaira hameed 
Cast: عروہ، عمیر جیکی
Plot: عروہ اور عمیر کی منگنی بچپن میں ہو چکی ہے۔ لیکن دونوں کو کبھی منگیترانہ فیلینگز نہیں آئیں۔ بچپن کی منگنی کے باعث دونوں ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے ہی رہ گئے۔ عروہ کو جیکی کے نام، اسکے کینیڈین  دوستوں، اسکے لمبے بالوں، رنگ برنگی پونیوں غرض یہ کہ ہر چیز پر اعتراض ہے۔ اور یہی حال عمیر کا ہے، اسے عروہ کے ہونے پر ہی اعتراض ہے۔ ایک دفعہ وہ غسے میں اسے ایک ہاتھ جڑ دیتا ہے جس پر عروہ ہمیشہ گردن درد کرنے کا ڈرامہ کرتی رہتی ہے۔ لیکن دونوں کو جب موقع ملتا ہے منگنی توڑ کر کسی اور کے ساتھ تعلق بنانے کا تو دونوں پر ہی شدید قسم کے وف کا حملہ ہوتا ہے۔ اسی خوف میں وہ شادی بھی کر لیتے ہیں اور رئیلائز کرتے ہیں کہ منگیترانہ فیلینگز آئیں یا نا آئیں انہیں زندگی ایک ساتھ ہی گزارنی ہے۔
Tag: romantic, childhood engagement, funny
Review: a very nice funny and very true to life story. this is what actually happens in cousin marriages and engagements. writer wrote it beautifuly.
Download free hamari kahani by sumaira hameed from mediafire.


29. ye sham sham e zindagi by Fouzia Ghazal
Cast: Ema Jalal, Shahzaib Hassan, Shahrez ایما جلال، شہزیب حسن، شہریز
Plot: ایما جلال اپنے ماموں کے گھر رہتی ہے اورمامی اس بات پر نالاں ہیں ۔ شہریز اسکا کزن اسے پسند کرتا ہے۔ یونیورسٹی میں اپنے کلاس فیلو شہزیب سے ایما کی بحث ہو جاتی ہے جس کے بعد شہزیب اسے اغوا کر لیتا ہے۔ بعد میں عزت کی خاطر شہریز ایک دن کے لیے ایما کو اپناتا ہے مگر طلاق دے دیتا ہے۔ ٓخر یں شہزیب ہی اسے سہارا دیتا ہے
Tags: Romantic, Social, kidnapping
Download ye sham sham e zindagi by Fouzia Ghazal free from Mediafire


28. Isi rastay par by Rimsha Khalid
Cast: Mah Nain, Shah Zil, Duriya ماہ نین، شاہ ظل، دریہ
Plot: ماہ نین اپنے کزن شاہظل سے آٹھ برس چھوٹی ہے مگر نجانے کیسے اس سے دل لگا بیٹھی ہے۔ سنجیدہ مزاج شاہ ظل اس پسندیدگی سے بےخبر ہے۔ انکی پھوپھو کی بیٹی دریہ باہر سے چھٹیاں گزارنے آتی ہے اور ماہ نین اسکا شاہ ظل کی
طرف جھکاو محسوس کر کے پریشان ہے مگر شاہ ظل ماہ نین کا ہی انتخاب کرتا ہے۔
Tags: Romantic, Family
Download Isi rastay par by Rimsha Khalid free from mediafire

27. Tum hansti achi lagti ho by farhat ishtiaqCast: shahmeer, memona, maheen
Plot: شاہ میر اور ماہین کزنز ہیں۔ ونوں کی آپس میں کبھی نہیں بنی۔ ازلی دشمنی اور ان بن نے انہیں قریب آنے ہی نہیں دیا۔ ماہین کو چھٹیاں ہوتی ہیں تو وہ اپنے نانا ابو سے ملنے جانا چاہتی ہے۔ ماہین کی امی ساتھ شاہ میر کو بھیج دیتی ہیں کہ ماہین پر انہیں بالل اعتبار نہیں ہے۔نانا کے گھر آکر ماہین اپنے ایڈونچرز پر مصروف ہو جاتی ہے کہ ایک دن سیر کے دوران ایک چیخ کی آواز سن کر ڈر جاتی ہے۔ شاہ میر اسے سخت سست سنا کر خود انویسٹیگیٹ کرنے لگتا ہے تو شاہ میر کے ساتھ چل پڑتی ہے۔ انہیں علم ہوتا ہے کہ چیخ کی آواز میمونہ کی تھی جسے دلاور نے ایک سنسان مکان میں قید کر رکھا تھا اور اسکے والد کو مارن کے بعد اس سے شادی کا خواہش مند تھا۔ شاہ میر اور ماہین اسے وہاں سےریسکیو کرتے ہیں۔ انکے نانا ابو پولیس کی ہیلپ لے کر میمونہ کو انصاف دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ماہین شروع میں تو میمونہ کا بہت خیال کرتی ہے یکن جلد ہی شاہ میر کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اسے میمونہ سے بدظن کر دیتی ہے۔ وہ ایک دم سے بدل جاتی ہے۔ اور شاہ میر کی پسند کے سانچے میں دھلنے کی پوری کوشش کر رہی ہے لیکن شاہ میر اسے کوئی لفت نہیں کروا رہا۔ ماہین نہیں جانتی کہ شاہ میر جان بوجھ کر یہ سب کر رہا ہے، وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ واپس جانے کا فیصلہ کر لیتی ہے۔
Tags: romantic, cousin novel
Download novel Tum hansti achi lagti ho by farhat ishtiaq free from mediafire.

1. Mujhey Apney roop ki dhoop do by afshan afridi    
Cast:  انشراح ہیشم
Plot: ’’مائی گاڈ تمہیں انسان بنانے میں تو شاید مجھے صدیاں لگ جائیں۔۔۔۔
 یہ تھی انشراح کی بھابھی کی انشراح کے بارے میں رائے۔ اور کچھ غلط بھی نہیں تھی۔ اسے دنیا میں  جینے کے اصول سیکھنے کی شدید ضرورت تھی۔۔۔یہ اصول گو نازمہ بھابھی تو نہ سکھا پائیں مگر ہیشم سلمان اور شیرل نے اسے یہ گر بخوبی سکھائے۔ انشراح ہیشم کے بڑھتے ہوئے التفات  سے پریشان ہو کر شہر ہی  چھوڑ دیتی ہے لیکن ہیشم سلمان بھی اسے ڈھونڈ کر ہی دم لیتا ہے۔

2. Wafain na beyaqeen hon gi by afshan afridi
Cast: ازمیر، ایما
Plot: خوبصورت لفظوں میں گندھی ایک خوبصورت تحریر۔ ایما اپنے خالہ زاد سجاد سے منسوب ہے جبکہ سجاد کی اس مین دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری طرف ازمیر اسکا چچا زاد اپنی شوخ طبیعت کے باوجود اسکی ذات سے غافل نہیں ہے۔

3. Zindagi ke nigar khaney men by afshan afridi
Cast: شاہ زر، میزاب، پشمینہ، آزر
Plot:کشمیر کے پسِ منظر میں لکھی گئی ایک خوبصورت کہانی۔ مامون اور میزاب کزن ہیں۔میزاب مامون کے ساتھ کشمیر ، شاہ زر کے گھر جاتی ہے جہاں وہ زخموں سے چور پشمینہ کو دیکھتی ہے۔ نہ صرف وہ بلکہ وہاں لاتعداد ایسے ہی مظلوم بے گناہ اسے ملتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف وادی کشمیر کا حسن اسکا دل موہ لیتا ہے بلکہ شاہ زر بھی۔ لیکن کیا میزاب کی دئائیں پوری ہو سکیں گی وہ بھی تب جبکہ اسکی اپنی ماں اسکے حق میں نہیں ہے۔

4. Aik ghar ho aik dareecha ho by afshan afridiCast: دریہ ، بسمہ، حسان، سیف ، بسمہ
Plot: بہتین انداز میں لکھی گئی بہترین تحریر۔  دریہ اپنے والد کی وفات کے بعد اپنے بھائی سیف اور بہن بسمہ کو اکیلی سپورٹ کر رہی ہے۔ اسکی دوست زیبی  کا شوہر اسے چھوڑ کر جا چکا ہے۔ حالات سے ڈرتے ہوئے زیبی کے لیے کسی پر بھی اعتماد کرنا مشکل ہے لیکن حسان کی مستقل مزاجی بالآخر اسکا دل جیت لیتی ہے۔ دوسری طرف زیبی کی طلاق کے بعد سیف اس سے شادی کا خواہاں ہے۔
Review: A light read. A nice story

5. Chalo kuch diye jalain by durresaman 
Cast: عینا ، آذان
Plot:یونیورسٹی میں آذان کو عینا سے پہلی نظر کی محبت ہو جاتی ہے۔ آذان کی ایکس گرل فرینڈ عینا کو بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن آذان عینا سے متنفر ہونے کی بجائے اس سے شادی کر لیتا ہے۔ عینا حقیقت سے لاعلم ہے اور سمجھتی ہے کہ آذان ہی اسکی رسوائی کا ذمہ دار ہے۔ وہ اسے شوہر کے روپ میں قبول کرنے سے انکار کر دیتی ہے۔
download

6. Muhabbat roth jay to by durresaman
Cast: علی اسید، عروہ، یماز حیدر
Plot: عروہ بچپن سے دربدر رہی ہے۔ اسے بالآخر راحت کدہ میں گھر ملتا ہے لیکن وہاں اسکو یہ خوف ستائے رکھتا ہے کہ ایک دن یماز حیدر کی دلہن اسے بے دخل کردے گی۔ وہ یماز حیدر کو متاثر کرنے کے لی علی اسید سے نت نئے مشورے مانگ کر عمل کرتی ہے جو ہمیشہ الٹے پڑتے ہیں۔ اسے یماز حیدر تو نہیں لیک علی اسید ضرور مل جاتا ہے۔
download

7. Baharain Lout Ain Hain by Effat Sehar Tahir
Cast: اعیان،مشعل،تنزین،عبید
Plot: اعیان اور تنزین بچپن کے کزن اور دوست ہیں۔ اویان تنزین سے چند ماہ چھوٹا ہے۔ اعیان کی مشعل اور تنزین کی عبید سے منگنی ہو جاتی ہے۔دونوں بہت خوش ہیں لیکن عبید کی حرکتوں کی وجہ سے اعیان کا اس سے جھگڑا ہو جاتا ہے اور دونوں منگنیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ گھر والے ان دونوں کی شادی کر دیتے ہیں۔ گو اعیان تو تنزین کا ستاھ پا کر خوش ہے لیکن تنزین منگنی ٹوٹنے اور خاندان میں ہونے والی بدنامی کا ذمہ دار اعیان کق مانتی ہے۔
download

8.  Chalo dil ko abad karain by Effat sehar tahir
Cast: شاہ میر،نیلاش
Plot: شاہ میر اپنی آن کو رباب سے شادی کے لیے رضامند کرتا ہے لیکن شادی سے ایک دن پہلے رباب کی خود پاسندی دیکھ کر اسے رشتہ توڑ دیتا ہے۔ واپسی پہ اسکی گاڑی سے نیلاش ٹکراتی ہے جو سوتیلی ماں کے ڈر سے بھاگ رہی ہوتی ہے۔ شاہ میر اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور اسکے سامنے شرط رکھتا ہے کہ وہ اس سے چند ماہ کے لیے شادی کر لے۔ نیلاش مجبورا اسکی بات مان لیتی ہے لیکن آن اور شاہ میر کی بہنوں کی محبتوں کے آگے خود کو بے بس پاتی ہے۔
download

9. Dil dariya samandron dhoongy by Effat sehar tahir
Cast:ارقم اور ربدا 
Plot: ارقم ایک جرنلسٹ ہے۔ ربدا اسکی کزن ہے جو کہ اسکے اور بابا کے ساتھ رہتی ہے۔ ارقم نہایت ہی اکھڑ مزاج اور کم گو ہے۔ بابا کے کہنے پر وہ ربدا سے شادی تو کر لیتا ہے لیکن اسکا خشک مزاج ربدا کو ہر وقت ملول رکھتا ہے۔ ایک دن واپسی پر اسکا ایکسیڈنٹ ہو جاتا ہے جبکہ ربدا گھر پر اسکا انتظار کر رہی ہے۔
download

 10. Ek larki kuch dewani si by Effat sehar tahir
Cast: رازی اور عنبر
Plot:عنبر بن مان کی بیٹی ہے۔ اسکے مزاج میں بچپنا کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ وہ اپنے سامنے والے گھر میں رہتے لڑکوں سےخاصی بے تکلف ہے۔ رازی انکا بڑا بھائی ہے، اسکے بارہا سمجھانے پر بھی وہ ٹیڑھی ہی رہتی ہے تو وہ اسکے سامنے پیپسی پی کر ڈرنک کرنے کی ایکٹنگ کرتا ہے تاکہ وہ لڑکوں سے محتاط رہے۔ عنبر ڈر جاتی ہے اور دوبارہ انکے گھر نہیں آتی۔ رازی کی دادی اسے رازی کے لیے مانگ لیتی ہیں۔ عنبر رازی کو فون کر کے انکار کرنے کا کہتی ہے جبکہ رازی اسکی باتوں سے محظوظ ہوتا ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
download

  11. Jo phool rah ki dhool the by iffat Sehar Pasha
Cast:زینیہ اسجد
Plot: اسجد سے زینیہ کی منگنی ہو جاتی ہے اور وہ دونوں بہت خوش ہیں، لیکن زینیہ کی اماں جان خاندانی غصہ نکالنے کے لیے وہ منگنی توڑ کر ایک ماہ کے اندر اندر شادی کی ڈیٹ فکس کر دیتی ہیں۔ اسجد زینیہ سے سٹینڈ لینے کا کہتا ہے لیکن وہ سدا کی ڈرپوک کچھ نہیں کر پاتی اور یوں شادی کا دن آ پہنچتا ہے جس دن خوب ہنگامہ ہوتا ہے۔
download


 12. Khawab sarab by Effat Sehar Pasha
Cast: اذعان، مثال،احسن
Plot:اذعان انتہائی گیر ابالی اور کھلنڈرا سا نوجوان ہے۔ اسکی شوخ طبیعت سے عاجز آکر مثال احسن کی طرف متوجہ ہو جاتی ہے جو بظاہر تو ڈیسنٹ اور مہذب دکھائی دیتا ہے لیکن درحقیقت انتہائی تنگ نظر اور گرا ہوا انسان ہے۔ مثال کو جب اسکی حقیقت کا علم ہوتا ہے تو وہ کسی سے نظر ملانے کی ہمت نہیں پاتی۔
download


 13. Lo humne jeewan haar dia by Iffat sehar tahir
Cast:احمر، نیما اور  مہرو
Plot:احمر نیما کو پاگل بناتا ہے جبکہ وہ احمر کو پاگل بناتی ہے۔ اینڈ پہ احمر کے سامنے مہرو کی موت کا ڈرامہ کیا جاتا ہے جس سے وہ بہت اپ سیٹ ہو جاتا ہے۔ لیکن مہرو کو زندہ پا کر وہ اشتعال میں آ جاتا ہے۔
download

14.  Mujhay Kundan Kar Do by Iffet Seher Pasha
Cast:حدید اور پارس
Plot:حدید اور پارس ایک دوسرے سے منسوب ہیں۔ حدید کی رومانٹک فطرت پر پارس اکثر اس سے تلخ ہو جاتی ہے۔ اسی بات کو ایشو بنا کر حدید شادی کے بعد بھی اس سے سرد رویہ روا رکھے ہوئے ہے۔پارس کو بالآخر بھابھی کی مدد لینی پڑتی ہے جو ایک ڈرامہ کر کے حدید کو اسکے رویے کی بد صورتی کا احساس دلا پاتی ہیں۔
download

 15. Pora dukh aur adha chand by Iffat Sehar Pasha
Cast:احمر اور سبین
Plot:احمر اور سبین ایک دوسرے سے ہر وقت لڑتے رہتے ہیں۔ احمر باہر جانے سے پہلے سبین سے نکاح کر لیتا ہے۔ ایسے میں چار سال کے بعد سبین کی طرف سے طلاق کا مطالبہ اسے پاگل کر دیتا ہے، وہ غصے میں رخصتی کروا لیتا ہے ۔ لیکن سبین اسے کسی طرح اصل بات بتانے پر آمادہ نہیں ہے، جو کہ ایک حادثہ ہے۔
download

 16. Sabz Ruton Ki Jhilmil Main by Effit Seher Tahir
Cast:صبیرہ، عدیم فارقی
Plot:صبیرہ ایک بولڈ لڑکی ہے جو کہ ہر وقت کالج میں ایڈی سے طعنے برداشت کرتی رہتی ہے۔ کالج کی وہ نفرت جلد ہی محبت میں بدل جاتی ہے، لیکن اسکا اختتام انتہائی رنجیدہ ہوتا ہے۔ دونون کو گھر والوں کی مرضی سے شادی کرنی پڑی ہے یہ نہ جانتے ہوئے کہ دونوں کی شادی ایک دوسرے سے ہی ہو رہی ہے۔ یہ گتھی ایڈی یعنی عدیم فاروقی پہلے سلجھا لیتا ہے اور پھر صبیرہ کو پاگل بناتا ہے۔
download

17. Humsafar-by-farhat-ishtiaq 
Cast:حریم، اشعر، خرد
Plot:خرد کی ماں کے مرنے کے بعد اسکا دنیا میں کوئی نہیں بچا۔ اسکے ماموں اسے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور اسکی شادی اپنے بیٹے اشعر سے کر دیتے ہیں۔ اشعر آہستہ آہستہ خرد کی خوبیوں کا معترف ہو جاتا ہے اور اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہے۔ اشعر کی ماں بظاہر تو اس شادی پہ راضی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور خرد کے ماموں کی وفات کے بعد خرد کو بدکردار ثابت کر کے گھر سے نکال دیتی ہے۔ سالوں بعد ضرد پھر اشعر کی زندگی میں واپس آتی ہے، اپنے لیے نہیں بلکہ اپنی بیٹی حریم کے لیے۔ لیکن اشعر کو اسکی اپنے لیے نفرت حیران کر دیتی ہے، جبکہ وہ اسے ملزم سمجھتا ہے۔
download

18. Ik nai muhabbat ho by haya bukhari        
Cast:    عالیان، کومل
 Plot:  عالیان کومل کو سڑک کنارے دیکھ کر پہلی نظر کی محبت کا شکار ہو جاتا ہے، جبکہ دوسری طرف کومل اپنے منگیتر شہریار کی بے وفائی اور بد نیتی کے بعد مردوں پر سے اعتبار کھو چکی ہے۔ عالین کی ہر پیش قدمی کو وہ سرد مہری اور سخت دلی سے ٹھکرا دیتی ہے لیکن اسکی کج ادائی عالیان کے ارادوں کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

19. Chalo jugno pakartey hen by haya bukhari            
Cast:    مناہل، آفاق
Plot:      مناہل اور آفاق کے گرد گھومتی ہے۔ مناہل کو سب جگنو پکارتے ہیں۔ ایک غلط فہمی میں آفاق اسکی مدد کرتا ہے اور اسے اپنا دل دے بیٹھتا ہے لیکن اسکی  تب اسکی مایوسی کی انتہا نہیں رہتی جب اسے علم ہوتا ہے کہ جگنو نے اسے اپنا نام اور پتا غلط بتا یا ہے۔ آفاق بالآخر اسے ڈھونڈ کر اسکے خدشات کے باوجود اس سے شادی کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

 20. Gulabi rut surkh pholon ki by Iqra sagheer ahmad
Cast:رابیکا، عمر
Plot:ایک حادثے میں رابیکا کے پہلے شوہر کی وفات ہو جاتی ہے۔ اسے منحوس اور سبز قدم کے القابات دیے جاتے ہین ایسے میں عمر کی اۤمد اور اس سے شادی کا اظہار ہر چیز کو داو پہ لگا دیتا ہے۔۔

 21. Aao pukarte hen by Iqra sagheer ahmad
Cast:شموئل، مہکار
Plot:شموئل ایک کیس کے سلسلے میں مہکار کو ٹارچر کراتا اور اسکے بے گناہ ثابت ہونے پر اسے رہا کر دیتا ہے۔ بعد میں اس سے ہوئی چند ملاقاتوں میں وہ اسے دل دے بیٹھتا ہے لیکن مہکار اب اس سے شدید نفرت کرتی ہے۔

22. Jab tak hai jan by sabas gul
Cast: محمد علی اور زینب
Plot: محمد علی نوکری نہ ملنے کے باعث ٹیکسی ڈرائیور بن جاتا ہے اور زینب کو دو دفعہ غنڈوں سے بچاتا ہے۔ زینب اس کے سابقہ استاد کی بیٹی ہے یہ انکشاف اسے خوش کر دیتا ہے اور وہ اسے اپنے زندگی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

23. Shehr-e-yar shehr-e-dil by uneeza sayed  

Cast: زارا، شہلا، عمر جمیل، عادل
Plot: عمر جمیل لائر ہے جو زارا کا اسکے تایا کے خلاف کیس لیتا ہے۔ زارا کی تایا زاد کزن شہلا نا صرف عمر کی کولیگ ہے بلکہ اچھی دوست بھی ہے۔ زارا عمر اور شہلا کی نزدیکیاں  دیکھ کر بدگمان ہو جاتی ہے اور گھر والوں کے دبائو میں آکر اپنا کیس واپس لے لیتی ہے۔ زارا کا ماموں زاد عادل اس سے شادی کا خواہاں ہے لیکن زارا کے نطریات اسکے لیے صرف ایک کزن کے ہیں۔ عمر جمیل اور شہلا باآخر زارا کو اسکی جائداد دلوانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ عمر زارا کے دل سے ساری غلط فہمیاں دور کرنے میں کایاب ہو جاتا ہے۔۔ 
download

24. Shab-e-Arzoo by uneeza sayed 

Cast: دائود، کرن
Plot:داوٗد کی کبھی اپنے والد محترم سے ہم آہنگی نہیں ہوئی۔ بہت سارے فیصلے وہ صرف ایک دوسرے کی ضد میں کرتے تھے۔ ایسے میں انکی لڑائیوں کا نتیجہ داوٗد کی والدہ کو بھگتنا پڑتا تھا۔ برسوں بعد داوٗد کو کرن نامی لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے۔ وہ اپنی والدہ سے ذکر کرتا ہے۔ داوٗد کی والدہ باپ بیٹے کی لرائی کے خوف سے کرن سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ داوٗد کی زندگی سے چلی جائے۔ اشطرح شاید وہ باپ کی پسند کی ہوئی لڑکی سے شادی کرلے اور دونوں باپ بیٹا نزدیک ہو جائیں۔ گو کرن انکی بات مان لیتا ہے لیکن داوٗد ضد کا پکا ہے۔ وہ کرن کا انتظار کرنے کا عہد کرلیتا ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔
download

25. Agar keh do by afshan afridi
Cast: زونائشہ، قارب
Plot: قارب زونائشہ سے ایک مارننگ واک کے دوران ملتا ہے۔ گو کہ وہ اپنی پوری کوشش کرتا ہے اسے اگنور کرنے کی لیکن زونائشہ اسکی ساری کوششیں ناکام بنا دیتی ہے۔ قارب اپنے والد سے بہت خایف ہے اور اسی وجہ سے کوسوں دور ہے، زونائیشہ اسے زندگی کی طرف کھینچ لاتی ہے۔ ایک ہلکی پھلکی اچھی تحریر۔

26.Bheegtay mausam hen muntazir by afshan haider 
Cast:سمیعہ، کیپٹن ارسان احمد
Plot: کبیپٹن ارسلان کی ملاقات سمیعہ سے ہوتی ہے جو اپنی بھابھی کے پاس رہ رہی ہوتی ہے۔ اسکی متورم آنکھیں ارسلان کو ایک لمحے یں اپنا اسیر کر لیتی ہیں۔ارسل (ارسلان) کی بارہا پیش قدمیوں کو وہ رد کر دیتی ہے۔ ارسل اس سے شادی کا فیصلہ کرتا ہے لیکن سمیعہ اسے اپنا ماضی چھپاتی ہے کہ وہ ایک طلاق یافتہ ڑکی ہے جسکا نکاح اسکے تایا زاد صبیح سے ہوا تھا اور جس نے جائداد نہ ملنے پر شادی سے پہلے ہی اسے طلاق ے دی تی۔ جب سمیعہ کی بھابھی سے اسکی حقیقت ارسل اور اسکی ماں کو پتا چلتی ہے تو وہ اپنے ارادے میں اٹل ہو جاتے ہیں اور ارسل خوشی سے سمیعہ کو بتانے جاتا ہے کہ اسکی سزا ختم ہو گئی ہے۔ بالّخر سمیعہ بھی اسے قبول کر لیتی ہے۔  
ِ

27. Ziddi muhabbat by sila sheikh
Cast: azlan shah, hamdia shah, aayat, raham shah,اذلان شاہ، حمدیہ شاہ، آیت، راحم شاہ
Plot: آیت اذلان کی بہن ہے جبکہ راحم اور حمدیہ کزنز ہیں۔ حمدیہ شاہ ایک اینکر ہے اور حویلیوں میں ہونے والے مظالم کو ایکسپوز کرتی ہے۔ اسمیں وہ اذلان کو بھی نشانہ بناتی ہے۔ اذلان شاہ اسے کڈنیپ کر لیتا ہے اور نکاح کر لیتا ہے اور پھر اسے بلیک میل کرتا ہے کہ وہ اسکی بے گناہی میڈیا پر ثابت کرے۔ راحم کو جب اذلان کی حرکتوں کا علم ہوتا ہے تو وہ آیت کو کڈنیپ کر کے اس سے نکاح کر لیتا ہے تاکہ اذلان کو اپنے کیے کا احساس ہو سکے۔ ہیپی اینڈنگ۔
Tags: romantic, haveli romance, feudal system, forced marriage, nikah romance


No comments:

Post a Comment

Add your Comment