1. Galiyan prem nagar ki by kaneez nabwi
Cast: سرمد، مہرو sarmad, mehro
Plot: مہرو سرمد کی منگ ہے لیکن سرمد کی طرف سے لاتعلقی کے بعد نکاح کر کے ذات کے ایک اۤدمی کے ساتھ فرار ہو جاتی ہے۔قبیلے والے اسے واپس لے اۤتے ہیں جبکہ اسکا شوہر اسے طلاق دے کر فرار ہو جاتا ہے۔اسے کاری قرار دیا جاتا ہے۔ سرمد شادی کر چکا ہے لیکن بیوی کے کہنے پر مہرو کو بچانے کے لیے اس سے شادی پر تیار ہو جاتا ہے۔ لیکن فیصلے سے ایک دن پہلے مہرو کا بھائی مہرو کو ختم کر دیتا ہے۔
Tag: Sad, rasam
2. Sanam se samad tak by kaneez nabwi
Cast:حیا حسین، منتظر حسین hya hasan, muntazir hasan
Plot:منتظر حسین اپنے ماں باپ کی موت کا بدلہ لینے کے لیے حیا حسین سے شادی کرتا ہے۔ حیا حسین اس کی ہر چال سے واقف ہے لیکن عشق کی انتہا پہ پہنچ کر ہر چیز اسکے نام کر دیتی ہے۔منتظر حسین دوسری شادی کر لیتا ہے لیکن حیا کے اۤخری لمحے میں اسکی اۤنکھوں میں دیکھتا ہے اور پھر ساری زندگی کے لیے اسکا اسیر ہو جاتا ہے۔
Tag: sad, self sacrificing
3. Aatish-e-ishq by kaneez nabwi
Cast:جانب علی شاہ، سدوری janib ali shah, sadoori
Plot:مرشد کی غلام سے محبت۔ جانب علی شاہ کے ہاتھ اور پیر مرتبے اور ذمہ داریوں نے باندھ رکھے تھے لیکن دل پر اسکا زور نہ تھا۔یہ محبت سدوری کے دل میں بھی تھی جو ولی محمد کی منگ تھی۔حالات کو دیکھتے ہوئے جانب علی اور سدوری کبھی ایک نہ ہو سکے لیکن سدوری کی اۤخری خواہش کے مطابق جانب علی نے اسکا جنازہ ضرور پڑھایا۔
Tag: sad, sayed novel
4. Gar aaina dekha hota by kaneez nabwi
Cast:معراج، نور miraj, noor
Plot:نور کے خاندان میں ایک المیہ ہے کہ ہر وہ لڑکی جسے دادی پہلے دیکھ لے اسکے ساتھ حادثہ ہو جاتا ہے۔ نور کی دادی بھی بیٹے کی ضد کے ہاتھوں مجبور ہو کر نور کو پہلے دیکھ تو لیتی ہے مگر پھر ساری زندگی نور کی طرف سے پریشان رہتی ہے۔ نور کو معراج سے محبت ہو جاتی ہے لیکن وہ کہتا ہے کہ اسے مغرور لڑکیاں پسند نہین ہیں۔ نور یہ سن کر کود احتسابی کے عمل سے گزرتی ہے اور سدھر جاتی ہے اور بالاۤ خر اسکے خاندان میں بھی خوشیاں اۤ جاتی ہیں۔
Tag: love story, rasam
5. Dil-e-zinda ki sadaa by kaneez nabwi
Cast:مشعال، واسع حیدر mishal, wasay haidar
Plot:خرم منیر مشعال کے چچا کا بیٹا ہے۔ وہ مشعال کو اپنی بے پایاں محبت کا یقین دلاتا ہے اور اس کے دل میں اپنی محبت جگانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ مشعال کا دوسرا کزن واسع بھی اس سے محبت کرتا ہے لیکن خرم کی منگنی مشعال کے ساتھ ہو جانے پر کچھ نہیں کر پاتا۔ حالات کے بدلتے ہی خرم منیر مشعال سے راہیں بدل لیتا ہے اور واسع ایک بار پھر پر امید ہو جاتا ہے لیکن مشعال کے ابو کے ہارٹ اٹیک کی بنا پر ایمرجنسی میں اسکا نکاح منیب سے ہو جاتا ہے۔ واسع بری طرھ ٹوٹ جاتا ہے، مشعال کا نکاھ منیب سے بھی قائم نہیں رہ پاتا اور اس دفعہ واسع پر تقدیر مہربان ہو جاتی ہے۔ وہ مشعال کو پالیتا ہے اور اۤہستہ اۤہستہ اس میں محبت جگا لیا ہے۔
Tag: love story
6. Tishnagi ka safar by kaneez nabwi
Cast:سندھیا، نورالعارفین sandhiya, noor ul arfin
Plot:سنگھیا کی کہانی جو دس سالہ منگنی توڑ کر نورالعارفین سے شادی کرتی ہے لیکن نورالعارفین کی محبت شک ذدہ ہو جاتی ہے اور سندھیا بکھر جاتی ہے۔
Tag: sad,
7. Roshni ki khwahish men by kaneez nabwi
Cast:گوہر خان، مومل gohar khan momil
Plot:مومل ایک سردار کی بیتی ہے ۔ اسکا باپ دوسری شادی کر کے اسکی ماں کو چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ مومل یونیورسٹی میں گوہر سے محبت کر بیٹھتی ہے جو کود ایک سردار ہے۔ ماں کے منع کرنے کے باوجود اس سے شادی کر لیتی ہے لیکن ماں کا ہر اندیشہ سچ ثابت ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں اسکا دیور شہریار اسکا مددگار ثابت ہوتا ہے۔
Tag: sad, lesson to learn
8. Khokhli aurat by kaneez nabwi
Cast:عورت اور سعد، aurat and saad
Plot:سعد کی پہلی بیوی بچہ نہیں دے پاتی تو وہ دوسری شادی کرلیتا ہے۔ بہت سے وعدے اور قسمیں نہ بھولنے کی کھا کر لیکن اسے ایک سال تک ملنے نہیں اۤتا۔ دوسری عورت ٹیسٹ کرواتی ہے تو سعد سے طلاق لے کر چلی جاتی ہےجبکہ سعد اب واپس پہلی عورت کے پاس اۤتا ہے جو یہ کہ کر اماں کہ کمرے میں چلی جاتی ہے کہ میں تو کھوکھلی عورت ہوں تمہیں میری جرورت نہیں ہے اب۔
Tag:sad
9. Sajan sadain sojhro by kaneez nabwi
Cast:سرمد، ماروی sarmad and marwi
Plot:ماروی گل کی بہن ہے اور گل ہی سرمد کو ماروی کا غائبانہ تعرف دیتی ہے۔ سرمد ماروی کی محبت میں مبتلا ہو جاتا ہے لیکن ماروی اپنی ماں اور خالہ کے تجربے کے بعد محبت کرنا نہیں چاہتی۔سرمد اسکے خاندان کے بکھرے رشتوں کو جوڑ دیتا ہے اور بالاۤ کر اسے بھی جیت لیتا ہے۔
Tag: love story
10. Thar bula raha hai by kaneez nabwi
Cast:وسایا، چری wasaya, jari
Plot:وسایا اور چری کی کہانی یا پھر تھر کی کہانی۔ ایک خوبصورت کہانی جو چری کی اپنے محبوب سے جدائی اور انتظار کو بیان کرتی ہے۔ تھر میں بارش ہو رہی ہے اور وہ وسایا کا انتظار کر رہی ہے جس نے فون پر بتایا ہے کہ وہ لوٹنے والا ہے۔
Tag: awesome, beautiful,
11. Paar bhi utarna tha by kaneez nabwi
Cast:میرن نجمہ، عائیشہ meeran, najma, ayesha
Plot:میرن نجمہ کو کاری کر کے مار دیتا ہے اور سات سال کے لیے جیل چلا جاتا ہے۔ اسکے عمل کے پیچھے ایک لمبی کہانی ہے جو اسکے چچا کی حریص نظروں سے جڑی ہے۔ جیل سے واپس اۤ کر وہ عائیشہ کو کاری کی سزا سے بچا کر شادی کر لیتا ہے، عائیشہ اسے بتا دیتی ہے کہ وہ بے گناہ ہے۔ میرن اۤہستہ اۤستہ سب کو معاف کر دیتا ہے۔
Tag: sad, rasam, love story,
12. Na dil ko rah par lay by kaneez nabwi
Cast:عنیزہ عارف، سیف مسطفیٰ uneeza arif, saif, mustufa
Plot:عنیزہ ہاسٹل میں سائمہ کے ساتھ رہتی ہے۔ محبت کے ہاتھوں اسکا انجام اسے محبت سے متنفر کر دیتا ہے۔ سیف پاگلوں کی طرح اسکے پیچھے اۤتا ہے لیکن وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ واپس اپنے گائوں چلی جاتی ہے جہاں کا کوئی پتا سیف کے پاس نہیں ہے۔ لیکن سیف کے پاس عنیزہ کی تصویر دیکھ کر سیف کے والد انکشاف کرتے ہیں کہ وہ اسکے چچا کی بیٹی ہے۔
Tag: love story
No comments:
Post a Comment
Add your Comment