1. Yehi aik rah hai by asma qadri
Cast: ابیہا اور ادیبہ کا رشتہ جمشید
2. Rasm-e-dagha by asma qadri
3. Raah aasan ho gai by asma qadri
4. Ghao by Asma qadri
5 Fesle ki saleeb by asma qadri.
6. Dard-e-bekraan by asma qadri
7. Chaha hai tujhey by asma qadri
8. Be gumaan lamhay by asma qadri
9.Tum He Meri Manzil Ho by Asma Qadri
Plot: ابیہا کے لیے ایک رشتہ آتا ہے۔ لڑکا کم پڑھا لکھا اور مکینک ہے۔ ابیہا رشتے سے انکار کر دیتی ہے جس پر اسکی بڑی بہن سونیا اسے آئینہ دکھاتی ہے کہ تم بھی کوئی حور پری نہیں ہو۔ ابیہا بد دل ہونے کی بجائے کچھ بننے کا عزم کر لیتی ہے تاکہ وہ زندگی کے فیصلے برابری کی سطح پر کر سکے نا کہ مجبوریوں کے باعث۔
2. Rasm-e-dagha by asma qadri
Cast: رمشا، رمشا کے ماں باپ، رمشا کے ٹیچر فراز
Plot: رمشا کا دن دیہاڑے اغوا ہو جاتا ہے جبکہ اسکی دادی کو بے ہوش کر دیا جاتا ہے۔ اگلے چند دن رمشا کے ماں باپ گھر بیچنے میں اور تاوان کی رقم ادا کرنے میں لگاتے ہیں۔ ایمرجنسی کے باعث انکا گھر نہایت سستا بکتا ہے جو کہ پڑوس میں رہنے والا رئیل سٹیٹ ایجنٹ خریدتا ہے۔ بالآخر جب رمشا انہیں واپس مل جاتی ہے تو رمشا کی تیز صلاحیتوں کی بدولت انہیں پتا چلتا ہے کہ یہ اسی پڑوسی کا کیا دھرا تھا جس نے انکا گھر خریدا ہے اور جو رمشا کے سلسلے میں انکی پوری مدد کر رہا تھا۔
3. Raah aasan ho gai by asma qadri
Cast: عدیلہ کے ماں باپ، اور اسکی شادی
Plot: عدیلہ اپنے ماں کے ساتھ جہیز بنانے میں مصروف ہے اور اسکی ماں اپنی حیثیت سے کہیں زیادہ بہترین جہیز اسے دیتی ہے۔ عدیلہ کو ایک واٹر سیٹ پسند آتا ہے لیکن مہنگا ہونے کے باعث ماں چھوڑ دیتی ہے کہ سسرال میں اتنی ساری چیزوں میں کوئی نوٹس نہیں کرے گا لیکن شادی کی پہلی رات ہی عدیلہ کی نند اور جیٹھانی عدیلہ کو واٹر سیٹ کے حوالے سے باتیں سنا دیتی ہیں اور ہمیشہ کی تیز عدیلہ بس خاموش بیٹھی رہ جاتی ہے۔
4. Ghao by Asma qadri
Cast: کامران، صدف
Plot: کامران اور صدف منگیتر ہیں۔ لیکن کامران مجبورا اپنے باس کی بھتیجی سے شادی کر لیتا ہے۔ باس کی بھتیجی ہانیہ کا قتل ہو جاتا ہے اور کامران کو قتل کے الزام سے صدف کا شوہر عاکف ہی بچاتا ہے۔
5 Fesle ki saleeb by asma qadri.
Cast: مسز خلیل، عادل، انیلا، منیبہ
Plot: مسز خلیل اور مسٹر خلیل اپنے دو بچوں عادل اور انیلا کے ساتھ مثالی زندگی گزار رہے ہیں۔ عادل ایک لڑکی منیبہ سے رشتے کا خواہاں ہے لیکن مسز خلیل اس لڑکی کے گھر والوں کی بنا پر انکار کر دیتی ہیں۔ وجہ یہ کہ منیبہ کا بھائی نشئی تھا اور بہن کا کردار کمزور تھا۔ انہی دنوں انیلا کے لیے ایک رشتہ آتا ہے اور بات پکی ہو جاتی ہے۔ شادی کے قریب ہی عادل ایک حادثے کا شکار ہو کر مر جاتا ہے اور ابتدائی بیانات اسے دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔ گو یہ سب ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن انیلا کے سسرالی شادی سے انکار کر دیتے ہیں اور مسز خلیل کو اس وقت منیبہ یاد آتی ہے۔
6. Dard-e-bekraan by asma qadri
Cast: اقبال، نوین، جمال
Plot: جمال ساری زندگی اپنے بھائی اقبال سے حسد کا شکار رہا اور زندگی میں ہر جگہ مات دیتا رہا۔ یونیورصتی میں جمال نوین کو دیکھتا ہے اور اسکی محبت کا شکار ہو جاتا ہے۔ اسکی شادی نوین سے ہو جاتی ہے اور دونوں ایک اچھی زندگی گزارتے ہیں۔ جمال اور اقبال کے تعلقات بھی پہلے کی نسبت بہتر ہو جاتے ہیں۔ایک دن اقبال کے دونوں گردے اچانک فیل ہو جاتے ہیں اور وہ ہاسپٹائلزڈ ہو جاتا ہے۔ ہسپتال کے کمرے کے باہر کھڑا جمال اند اقبال اور نوین کی گفتگو سنتا ہے اور اس پر انکشاف ہوتا ہے کہ اس نےتو کبھی اقبال کو ہرایا ہی نہیں۔ درحقیقت اقبال ہمیشہ خود ہارا ہے۔ اور نا صرف یہ بلکہ اس نے اپنی اور نوین کی محبت بھی جمال کے لیے قربان کردی۔ جمال ، اقبال کو اپنے گردے ڈونیٹ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے لیکن اس سے پہلے کی اقبال کی ڈیتھ ہو جاتی ہے اور جمال ایک بار پھر ہار جاتا ہے۔
7. Chaha hai tujhey by asma qadri
Cast: اقصی، احسن
Plot:ندا اور احسن بہن بھائی ہیں جبکہ اقصی انکی خالہ زاد ہے جو بچپن سے انکے ساتھ رہ رہی ہے۔ ایک دن اچانک امینہ بیگم کا انتقال ہو جاتا ہے اور احسن کے والد احسن اور اقصی کا نکاح کر دیتے ہیں۔ بچپن کا رشتہ اچانک سے بدل جاتا ہے۔ تبھی اقصی کا باپ اقصی سے ملتا ہےا ور اسے اپنے اوپر ہوئے ظلم کی جھوٹی داستان سناتا ہے۔ اقصی احسن کے سمجھانے کا بھی کوئی اثر ن ہیں لیتی لیکن جلد ہی اس پر اپنے باپ کی فطرت کھل جاتی ہے اور احسن اسے کھلے دل سے معاف کر دیتا ہے کہ وہ اب اسکی محبت بھی ہے اور بیوی بھی۔
8. Be gumaan lamhay by asma qadri
Cast: راحم، عاصم، صنم، ارم
Plot: صنم اور ارم کے ماں باپ کا تعلق بھکاریوں کے ایک خاندان سے تھا لیکن عزت کی زندی گزارنے کی خاطر وہ اپنا خاندان چھوڑ کر دوسرے شہر آگئے۔ اب وہ عزت دار جمال کے نام سے جانے جاتے تھے۔ جلد ہی وہ ارم اور صنم کی شادی ارحم اور عاصم سے طے کر دیتے ہیں۔ راحم نہایت شوخ طبیعت کا ہے اور اکژر صنم کو باہر لے جاتا لیکن عاصم اسکے برعکس ایک خاموش انسان ہے۔ شادی والے دن انہیں جمال صاحب کی حقیقت کا پتا چلتا ہے تو عاصم کے سمجھانے کے باوجود دونوں باراتیں واپس چلی جاتی ہیں۔ صنم راحم کے رویے پر شاکڈ ہے لیکن دوسری طرف کم گو عاسم ، ارم کو کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہتا۔اور بالآخر ارم کا دل موم کر ہی لیتا ہے۔
9.Tum He Meri Manzil Ho by Asma Qadri
CAST: Afnan, Sumaiya افنان ، سمیعہ
PLOT: سمیعہ اور افنان خالہ زاد ہیں ۔ سمیعہ میٹرک میں تھی جب دونوں کا نکاح کر دیا گیا۔ سمیعہ افنان کی طرف سے پزیرائی کی منطتطر رہتی ہے جبکی افنان ہر وقت اپنے مخصوص اکھڑ انداز میں اس سے لڑتا رہتا ہے۔ آرمی جوائن کرنے کے بعد بھی اس کے مزاج میں کوئی تبدیلے نہیں آتی مگر پھر وقت کا چکر ان دونوں کو ایک کر ہی دیتا ہے۔
TAGS: romantic, Nikah romance, After marriage, Happy Ending, Rude Hero
Download Tum He Meri Manzil Ho by Asma Qadri free from mediafire:
PLOT: سمیعہ اور افنان خالہ زاد ہیں ۔ سمیعہ میٹرک میں تھی جب دونوں کا نکاح کر دیا گیا۔ سمیعہ افنان کی طرف سے پزیرائی کی منطتطر رہتی ہے جبکی افنان ہر وقت اپنے مخصوص اکھڑ انداز میں اس سے لڑتا رہتا ہے۔ آرمی جوائن کرنے کے بعد بھی اس کے مزاج میں کوئی تبدیلے نہیں آتی مگر پھر وقت کا چکر ان دونوں کو ایک کر ہی دیتا ہے۔
TAGS: romantic, Nikah romance, After marriage, Happy Ending, Rude Hero
Download Tum He Meri Manzil Ho by Asma Qadri free from mediafire:
No comments:
Post a Comment
Add your Comment