Search This Blog

Tuesday, 12 June 2018

meri sarisht men hai khata episode 4

میری سرشت میں ہے خطا
قسط نمبر ۴

مہربان استاد کے دفتر میں رانی کا دوسرا اور تیسرا سال کب گزرا؟رانی کو خبر ہی نہیں ہوئی تھی۔ہاں اسے پتا تھا کہ اب وہ اردو میں درخواست لکھ سکتی تھی،مضمون لکھ سکتی تھی۔اخبار پڑھ سکتی تھی۔کہانیاں اور کوڑے کے دھیر سے ملنے والی کتابیں بھی۔اسے انگلش بولنا بھی آتا تھا۔چھوٹے چھوٹے کئی فقرے مہربان استاد اسکے ساتھ استعمال کرتے تھے۔دو سالوں میں رانی کے معمولات مین کوئی خاص فرق نہیں آیا تھا،وہ اب بھی صبح سویرے اپنی ماں کے ساتھ گھر سے نکلتی۔مسجد کے باہر لگے نلکے سے منہ ہاتھ دھوتی۔کنگھی کرتی۔جوتا صاف کرتی۔اور پھر پکی آبادی کے سارے دروازے گن کر،ہاوسنگ سکیم کا رخ کرتی۔ہاؤسنگ سکیم کے کھلتے گیٹ اور نکلتی گاڑیاں۔اچھلتے کودتے بچے جن میں سے بیشتر اسکے سکول کے تھے اور جن مین سے بیشتر رانی کو نہین جانتے تھے کہ وہ مہربان استاد کے دفتر تک ہی محدود رہتی تھی۔ہاں سالانہ امتحانات میں وہ ضرور اسکو اپنے درمیان دیکھتے،یا پھر دفتر کسی کام سے جانے والا بچہ بتاتا۔
”آج میں نے ایک لڑکی کو دیکھا،پرنسپل کے آ فس میں“


new urdu novel meri sarisht men hai khata episode 4
new urdu novel meri sarisht men hai khata episode 4
new urdu novel meri sarisht men hai khata episode 4
new urdu novel meri sarisht men hai khata episode 4




No comments:

Post a Comment

Add your Comment