Plot: سمل جہانگیر عام سی شکل و صورت رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک ٹانگ سے معذور بھی ہے۔ اپنی لنگڑاہٹ کی وجہ سے وہ زندگی میں ہمیشہ پس منظر میں رہے کی عادی ہے۔ جبکہ اسکی بہن ماہ نور بالکل اس کے بر عکس ہے۔ وہ ہمیشہ سے سمل کی نرم طبیعت کا نا جائز فائدہ اٹھاتی آئی ہے۔ مسٹر جہانگیر ایک امیر کبیر سینیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ خرم زید سے ملنے کے بعد سمل کی زندگی میں بہت مثبت تبدیلی آتی ہے۔ خرم کے کاندھوں پہ بہت ساری ذمہ داریاں ہیں مگر اس کے خواب بھی اتنے ہی بڑے ہیں۔ وہ پوری دنیا میں اپنے ہوٹلز کی ایک چین بنانا چاہتا ہے اور اس کے لیے وہ ہر طرح کی محنت کرنے کو تیار ہے خواہ وہ جہانگیر صاحب کے ہوٹل میں ایک بیرے کی حیثیت سے ملازمت ہی ہو۔ وہیں وہ ماہ نور سے ملتا ہے۔ بگڑی ہوئی ماہنور سمل اور خرم کے درمیان دراڑ پیدا کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔ سمل خود کشی کی کوشش کرتی ہے اور خرم اسے کھو کر ایک روبوت بن جاتا ہے۔ وہ اپنا خواب تو پا لیتا ہے لیکن سمل جہانگیر کے بعد اسکی دنیا میں کوئی رنگ نہیں بچا۔ لیکن ایک سائیکک عورت کی بات پہ یقین کرتے ہوئے وہ اپنی زندگی کا فیصلہ اگلی صبح آنے والے سب سے پہلے پروپوزل سے جوڑ دیتا ہے۔ آگے کیا ہوا جاننے کے لیے پڑھیں نمرہ احمد کا خوبصورت ناول۔
Tags: Romantic, Social, Disabled heroin
Download Mery Khwab Mery Jugnoo by Nemrah Ahmad free from mediafire:
Read more novels like Mery Khwab Mery Jugnoo from the author:
No comments:
Post a Comment
Add your Comment