Search This Blog

Monday, 30 April 2018

Meri sarisht men hai khata episode 3 میری سرشت میں ہے خطا قسط نمبر ۳

میری سرشت میں ہے خطا
قسط نمبر ۳

رانی کے باپ کے چہرے کے تاثرات ناقابل فہم تھے۔وہ خاموشی سے کھانا چھوڑ کر اٹھ کر جھگی میں چلا گیا۔رانی نے ماں کی طرف دیکھا۔اسکی ماں کی آنکھوں میں اب نمی تھی۔لیکن کھانا چھوڑنے کی نجائے وہ کھانا کھاتی رہی۔
”کس سکول جاتی ہے تو“ وہ سوال جو اسکا خیال تھا اسکا باپ اس سے پوچھے گا،اسکا بھائی پوچھ رہا تھا۔
”ہاؤسنگ سکیم کا سکول ہے،اتنا بڑا سارا،اسکے گیٹ کے باہر بہت ساری گاڑیاں ہو تی ہیں،اسکی دیوار کے باہر اتنے سارے کارٹون بنے ہوئے ہیں،اور نا سفید وردی ہے،نیلی پٹی“رانی نے پر جوش طریقے سے بتایا۔
”فیس کے پیسے کہاں سے آئے“اسکا بڑا بھائی حیرانی سے پوچھ رہا تھا۔
”فیس نہیں لیتے،مفت پڑھاتے ہیں مجھے۔کاپیاں بھی اور کتابیں بھی،پنسلیں بھی“رانی نے بڑے بھائی کو جواب دیا۔
”تجھے اخبار پڑھنی آتی ہے“اسکے چھوٹے بھائی نے اسے ایک دفعہ پھر اپنی طرف متوجہ کیا،جبکہ اسکا بڑا بھائی اب خاموشی سے کھانا کھا رہا تھا۔وہ بارہ سال کا تھا لیکن اپنے مزاج میں سنجیدگی لیے ہوئے اپنے باپ کی طرح ہی تھا،بہت کچھ سوچتا،بظاہر خاموش رہتا۔اندر ہی اندر ٹوٹتا بکھرتا،اور پھر اس توڑ پھوڑ سے لڑتے ہوئے مزید سنجیدہ ہوتا۔دو سال پہلے تک اگر اسکا باپ اسے صبح اٹھا کر ساتھ لے کر جاتا تھا تو اب وہ اپنی بوری پہ جاگتا باپ کے اٹھنے کا انتظار کر رہا ہوتا تھا۔
free urdu novel meri sarisht men hai khata novel episode 3

free novel meri sarisht men hai khata novel episode 3

free novel meri sarisht men hai khata novel episode 3

free novel meri sarisht men hai khata novel episode 3
free novel meri sarisht men hai khata novel episode 3
meri sarisht men hai khata novel episode 3
free novel meri sarisht men hai khata novel episode 3
free novel meri sarisht men hai khata novel episode 3
free novel meri sarisht men hai khata novel episode 3

No comments:

Post a Comment

Add your Comment