Search This Blog

Showing posts with label Romantic novel. Show all posts
Showing posts with label Romantic novel. Show all posts

Thursday, 26 July 2018

Wo Mera Hai By Nemrah Ahmad

Cast: Hani, Farhad, Nageen, Suny ہانی، فرہاد، نگین، سنی
Plot:
ہانی چھٹیاں گزارنے کراچی سے اسلام آباد اپنی خالہ کے ہاں آتی ہے۔ مگر آدم بیزار نگین کی بور کمپنی سے اکتا کر کسی ایڈونچر کی تلاش میں ہے۔ پڑوس میں رہنے والے فرہاد کے چند جملے کان میں پڑنے سے وہ غلط فہمی کا شکار ہو جاتی ہے۔ اسے مجرم تنظیم کا حصہ سمجھتے ہوئے ہانی کے جاسوسی کے جراثیم بیدار ہو جاتے ہیں۔ اپنے کزنز نگین اور سنی کی مدد سے وہ خوب اوٹ پٹانگ منصوبے بناتی ہے۔ آخر میں معلوم ہوتا ہے کہ فرہاد نگین اور سنی کا چچا زاد کزن ہے جو ان کے برابر کے گھر میں شفٹ ہوا ہے۔ ہانی اپنے بےوقوف بننے پر خوب ناراض ہوتی ہے اور بدلہ لینے کے لیے اپنی جھوٹی منگنی کا اعلان کر دیتی ہے۔ آگے کیا ہوا جاننے کے لیے پڑھیں نمرہ احمد کا خوبصرت ناول۔
Tags: Funny, Romantic, Cousin based
Download Wo Mera Hai By Nemrah Ahmad free from mediafire:

Read more novels like Wo Mera Hai from the author:


Sans Sakin Thi By Nemrah Ahmad

Cast: Rayan Azeem Haider, Almas, Jibrail, Ali, Aniya ریان عظیم حیدر، الماس یا امل،جبرئیل، علی، انیہ 
Plot:
ریان حیدر اپنے والدین کا دوسرا بیٹا تھا جس نے اپنے لڑکپن کا ایک بڑا دور باہر گزارا تھا۔ وہ بولنے کا انتہائی شوقین تھا اور اپنی حاضر جوابی اور ذہانت کے لیے جانا جاتا تھا۔ وہ جو کبھی کسی کا ادھار نہیں رکھتا اور بدلہ لینے میں کبھی نہیں چوکتا تھا۔ دوسری طرف تھی الماس جوغربت اور باپ کی بے حسی کا شکار ہونے کی بجائے میڈم رانیہ کے بوتیک پر نوکری کر لیتی ہے جو ریان کی والدہ بھی ہیں۔ ریان کی قسمت اسے کرکٹ کی طرف لے آتی ہے ۔ وہ قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بن جاتا ہے اور خوب نام کماتا ہے۔ مگر ماضی میں الماس سے کیا گیا دھوکا اس کے لیے مہنگا ثابت ہوتا ہے۔ اب کی امل ایک با اثر عورت ہے اور وہ اسکی شادی روکنے کی کوشش کرتی ہے۔ اسی رات ریان سیڑھیوں سے گر کر کومہ میں چلا جاتا ہے اور جب اسے ہوش آتا ہے تو وہ بالکل مفلوج ہو کے رہ جاتا ہے۔ اس کے ساتھی اور دوست سب ستھ چھوڑ جاتے ہیں سوائے خون کے رشتوں کے۔ ؓھائے علی اور رضاعی بہن انیہ کا پیار دیکھ کے وہ حیران رہ جاتا ہے۔ وہ ماں جس سے وہ نالاں تھا اب ہر دم اس کے ساتھ ہوتی ہے۔ پھر کیسے وہ عروج کے بعد اس زوال سے نکلتا ہے اور دوبارہ عروج کی طرف سفر کرتا ہے اور دھوکے بازوں سے بدلہ لیتا ہے۔ کیا وہ امل سے معافی مانگ پائے گا۔ جاننے کے لیے پڑھیں نمرہ احمد کا خوبصورت ناول۔
Tags: Cricketer Hero, Rich hero, Poor heroin, Happy ending
Download Sans Sakin Thi By Nemrah Ahmad free from Mediafire:
Read more from the writer:

Wednesday, 25 July 2018

Tum Kon Piya by Nida Ali abbas

Cast: Seemal, Syam, Nazo, Ilyas سیمل، صیام، ںازو، الیاس 
Plot:
ڈاکٹر سیمل اپنی نانی کے ہمراہ اکیلی رہتی ہے اور لوکل ہسپتال میں جاب کرتی ہے۔ زنگی اپنی ڈگر پہ رواں دوں ہے جب صیا م ،ایک مفرور مجرم اس کے گھر زبردستی پناہ لیتا ہے۔ پولیس اسکی تلاش میں ہے۔ سیمل اسکی مرہم پٹی کرتی ہے اور انہی دنوں نانی کی وفات کے باعث وہ اسے اپن بیوی بنا کے ہمراہ لے جاتا ہے۔ وہ اس کے ساتھ رہنے پر مجبور تو ہے مگر سیمل کا دل اس کے جرائم پیشہ ہونے کی وجہ سے کڑھتا ہے۔ الیاس صیام کا وفادار ساتھی ہے جو ہر قدم پہ اسکے ساتھ رہتا ہے۔ ایک د صیام نازو کو یاد کرتا ہے تو سیمل کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسکی بہن ہے اور اسکا ایک مکمل گھر ہے جہاں اسکے والدین رہتے ہیں۔ ایک دن سیمل برداشت نہیں کر پاتی اور انکے اگلے مشن کی پلاننگ دیکھتے ہوئے پولیس کو خبر کر دیتی ہے۔ صیام اسکو وہاں سے لے کر بھاگنے پہ مجبور ہو جاتا ہے جبکہ الیاس پیچھے حالات سنبھالتا ہے۔ صیام اسکو اپنے گھر ثھوڑ کے خود غائب ہو جاتا ہے۔ گھر میں اماں ابا اور نازو سے اسے جو حقائق معلوم ہوتے ہیں وہ اسکی آنکھیں کھول دیتے ہیں مگر ابھی صیام کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ کیا وہ سیمل سے یا اپنے بچوں سے ملنے کبھی واپس آئے گا؟ جاننے کے لیے پڑھیں ندا علی عباس کا خوبصورت ناول۔
Tags: Romantic, Happy ending, Heroin doctor, Hero criminal, Army based novels
Download Tum Kon Piya by Nida Ali Aabbas free from mediafire
Read more novels by Nida Ali Abbas