Search This Blog

Showing posts with label Romantic. Show all posts
Showing posts with label Romantic. Show all posts

Wednesday, 8 August 2018

Yaaram By Sumaira Hameed

Cast: Amraha, Aliyaan, Carl, Sadhna, Veera, Lady Mehar امرحہ، عالیان، کارل، سادھنا، ویرا، لیڈی مہر 
Plot: امرحہ صرف اپنے دادا کی اجازت سے انگلینڈ میں مانچسٹر یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے جو سراسر دھوکے سے حاصل کیا ہوتا ہے۔ وہاں جا کے نہ صرف اسے وہ پیسے چکانے پڑتے ہیں بلکہ نئی جگہ پر ایڈجست ہونے یں بھی ٹائم لگتا ہے۔ وہا وہ لیدی مہر کے گھر کرایہ پر رہتی ہے اور بہت سے دوست بناتی ہے جن میں کارل ، سادھنا، ویرا، سائی اور مورگن شامل ہیں۔ اور عالیان کی تو بات ہی الگ ہے۔ وہ اسکا سب سے اچھا دوست ہے اور دل کے بہت قریب ہے۔ عالیان کے اپنے عربی باپ سے نفرت ہے جس نے اسکی ماں کو دھوکہ دیا تھا۔ ٓامرحہ انجانے میں عالیان کے باپ سے اسکا تعلق بحال کرنے کی کوششوں میں عالیان کا دل دکھا جاتی ہے۔ اور ہ جو اسکی ہر خطا معاف کر دیتا تھا اس بار اس کی غلطی بھلا نہیہں پاتا۔ پھر برازیل اسٹیڈیم میں ہونے والے ہنگامے میں امرحہ شدید زخمی ہو جاتی ہے اور عالیان کو احساس ہوتا کہ کائنات کیسے لٹتی ہے؟ کیا وہ امرحہ کو بچا پائے گا یا امرحہ یونہی ریت کی مانند اس کے ہاتھ سے پھسل جائے گی۔ جاننے کے لیے پڑھیے دوستوں کی نوک جھونک سے بھرپور سمیرا حمید کا شاہکار۔
Tags: Funny, Foreign Hero, students, University based, Friends, Romantic
Download Yaaram by Sumaira Hameed free from mediafire:
Read more stories like this from the author:

Saturday, 28 July 2018

Mery Khwab Mery Jugnoo By Nemrah Ahmad

Cast: Simal Jahangir, Mahnoor Jahangir, Khurram Zaid سمل جہانگیر، ماہ نور جہانگیر، خرم زید

Plot: سمل جہانگیر عام سی شکل و صورت رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک ٹانگ سے معذور بھی ہے۔ اپنی لنگڑاہٹ کی وجہ سے وہ  زندگی میں ہمیشہ پس منظر میں رہے کی عادی ہے۔ جبکہ اسکی بہن ماہ نور بالکل اس کے بر عکس ہے۔ وہ ہمیشہ سے سمل کی نرم طبیعت کا نا جائز فائدہ اٹھاتی آئی ہے۔ مسٹر جہانگیر ایک امیر کبیر سینیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ خرم زید سے ملنے کے بعد سمل کی زندگی میں بہت مثبت تبدیلی آتی ہے۔ خرم کے کاندھوں پہ بہت ساری ذمہ داریاں ہیں مگر اس کے خواب بھی اتنے ہی بڑے ہیں۔ وہ پوری دنیا میں اپنے ہوٹلز کی ایک چین بنانا چاہتا ہے اور اس کے لیے وہ ہر طرح کی محنت کرنے کو تیار ہے خواہ وہ جہانگیر صاحب کے ہوٹل میں ایک بیرے کی حیثیت سے ملازمت ہی ہو۔ وہیں وہ ماہ نور سے ملتا ہے۔ بگڑی ہوئی ماہنور سمل اور خرم کے درمیان دراڑ پیدا کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔ سمل خود کشی کی کوشش کرتی ہے اور خرم اسے کھو کر ایک روبوت بن جاتا ہے۔ وہ اپنا خواب تو پا لیتا ہے لیکن سمل جہانگیر کے بعد اسکی دنیا میں کوئی رنگ نہیں بچا۔ لیکن ایک سائیکک عورت کی بات پہ یقین کرتے ہوئے وہ اپنی زندگی کا فیصلہ اگلی صبح آنے والے سب سے پہلے پروپوزل سے جوڑ دیتا ہے۔ آگے کیا ہوا جاننے کے لیے پڑھیں نمرہ احمد کا خوبصورت ناول۔
Tags: Romantic, Social, Disabled heroin
Download Mery Khwab Mery Jugnoo by Nemrah Ahmad free from mediafire:
Read more novels like Mery Khwab Mery Jugnoo from the author:
Mery Khwab Mery Jugnoo By Nimrah Ahmad

Thursday, 26 July 2018

Karakoram Ka Taj Mehal By Nemrah Ahmad

Cast: Dr. Pareeshay Jahanzaib, Ufaq Arsalan, Saif, Ahmet, Irsa, Cenk Yaqeen پریشے جہانزیب، افق ارسلان، سیف، احمت، ارسہ، جینک یقین
Plot: اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں نوکری کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر پریشے جہانزیب کو کوہ پیائی کا بھی شوق ہے اور یہی شوق اسے افق حسین ارسلان سے ملواتا ہے جو ترکی سے کےٹو سر کرنے آیا ہے۔ پہاڑوں پہ گزارے یہ چند ماہ جہاں اس سے ارسہ جیسے دوست چھین لیتے ہیں وہیں اسے افق جیسا ہمسفر بھی دیتے ہیں۔ وہ اپنی جان پہ کھیل کے اسے پہاڑوں سے زندہ واپس نکال کے لاتی ہے مگر جہانزیب صاھب اپنے بھانجے سیف سے کی گئی اسکی منگنی توڑنے پر آمادہ نظر نہیں آتے۔ یوں پریشے باپ کی رضا میں راضی ہو جاتی ہے مگر کچھ ہی دنوں بعد انکی وفات پر وہ اکیلے رہ جاتی ہے۔ اکتوبر ۲۰۰۵ کا زلزہ ایک بار پھر انجینئیر افق ارسلان کو اپنے دوستوں احمت اور جینک کے ساتھ پاکستان آنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اور انہی پہاڑوں میں ملبے تلے افراد نکالتے ہوئے احمت اور جینک جان سے گزر جاتے ہیں اور افق شدید زخمی ہو جاتا ہے۔ پریشے قسمت کے اس وار پہ حیران و پریشان ہے کہ وہ ملا بھی تو کس حال میں۔ کیا افق اپنے جان سے عزیز دوستوں کو کھو کے جی پائے گا؟ کیا وہ اپنے معزوری سے سمجھوتا کرپائے گی؟ اور کیا وہ دونوں کوہ پیمائی ترک کرنے کے  اپنے پیمان پہ قائم رہ پائیں گے؟ جاننے کے لیے پڑھیں نمرہ احمد کا خوبصرت ناول۔
Tags; Romantic, Mountainous areas, Foreign hero, Heroine doctor, Happy ending
Download Karakoram Ka Taj Mehal By Nemrah Ahmad free from mediafire:

Read more from the writer:

Monday, 25 June 2018

Tum He Meri Manzil Ho by Asma Qadri

CAST: Afnan, Sumaiya افنان ، سمیعہ
PLOT: سمیعہ اور افنان خالہ زاد ہیں ۔ سمیعہ میٹرک میں تھی جب دونوں کا نکاح کر دیا گیا۔ سمیعہ افنان کی طرف سے پزیرائی کی منطتطر رہتی ہے جبکی افنان ہر وقت اپنے مخصوص اکھڑ انداز میں اس سے لڑتا رہتا ہے۔ آرمی جوائن کرنے کے بعد بھی اس کے مزاج میں کوئی تبدیلے نہیں آتی مگر پھر وقت کا چکر ان دونوں کو ایک کر ہی دیتا ہے۔
TAGS: romantic, Nikah romance, After marriage, Happy Ending, Rude Hero
Download Tum He Meri Manzil Ho by Asma Qadri free from mediafire:
Tum He Meri Manzil Ho by Asma Qadri

Dast e Dua by Farzana Ismail

CAST: Amash, Burhan اعمش ، برہان
PLOT: چچا جان پہلی بیوی کے انتقال کے بعد دوسری شادی کرتے ہیں مگر نئی دلہن کو ننھے برہان کا وجود کھٹکتا ہے یوں برہان کو اسکے تایا کے ہاں چھوڑ کے دونوں میاں بیوی باہر چلے جاتے ہیں۔ تایا تائی برہان کو اپنے بچوں علیان اور اعمش سے زیادہ پیار دیتے ہیں اور برہان کی خواہش پہ اعمش کے ساتھ منگنی بھی کر دیتے ہیں۔ جب چچی چچا واپس آتے ہیں تو چچی جائیداد ہڑپنے کے طعنے دیتی ہیں اور تایا بہت دلبر داشتہ ہو جاتے ہیں
TAGS: Romantic, Funny, Cousin based,
Download Dast e Dua by Farzana Ismail free from Mediafire:
Dast e Dua by Farzana Ismail

Jab Tum Ko Yaqeen Ho Jaye by Farzana Ismail

CAST: Naveel, Arham, Rameez نویل ، ارحم، رمیز
PLOT: نویل اپنے والد کی وفات کے بعد ماں کے ہمراہ نانا کے گھر رہتی ہے۔ ماموں زاد ارحم اور عائزہ سے اسکی خوب بنتی ہے۔ خالہ زاد رمیز نویل کو پسند کر کے اس سے منگنی کر لیتا ہے مگر ارحم کے ساتھ اسکی دوستی دیکھ کے شک کا شکار ہو جاتا ہے اور منگنی توڑ دیتا ہے۔ ایسے میں ابی جی ارحم اور نویل کی نسبت کا اعلان کر دیتے ہیں مگر نویل سمجھتی ہے کہ اس پر احسان کیا جا رہا ہے۔
TAGS: Romantic, Happy Ending, Cousin Based
Dowload Jab Tum Ko Yaqeen Ho Jaye by Farzana Ismail free from Mediafire:
Jab Tum Ko Yaqeen Ho Jaye by Farzana Ismail

Harf e Dua Hai Roshni by Farzana Ismail

Cast: Rayan, Mohib, Rahma, Nadeem bhai, ریان، رحمہ، محب، ندیم بھئی
Plot: اماں نے شوہر کی وفات کے بعد پیٹ کاٹ کر رحمہ ریان اور ندی بھائی کی پرورش کی تھی مگر ندیم بھائی شادی کے بعد بھابھی کو ہی  پیارے ہو گئے۔ تب گھر کے حالات سے مجبور ہو کر خاموش اور دھیمے مزاج والی ریان کو نوکری کرنی پڑی۔ بہن کے برعکس حالات نے رحمہ کو تلخ بنا دیا تھا۔ ماں کی وفات پہ ندیم بھائی پچھتاووں میں گھر گئے ۔ ماموں زاد محب ان حالات میں ریان کے ساتھ کھڑا تھا مگر سب کو منانا اتنا آسان نہ تھا۔
Tags: Social, Happy Ending
Download Harf e Dua Hai Roshni by Farzana Ismail free from mediafire:

Tuesday, 19 June 2018

Mohabbat yeh tery rang by Shazia Rafique

Cast: Lina Waleed, Talal Aramzan لینہ ولید، طلال ارمضان
Plot:لینہ اپنے والدین کے ساتھ مغربی ماحول میں پلی بڑھی ہے مگر اندر سے وہ ایک مشرقی لڑکی ہے جو اپنے شوہر طلال ارمجان پر جان چھڑکتی ہے۔ طلال کسی غلط فہمی کا شکار ہو کر لینہ کے ساتھ بدسلوکی کی انتہا کر دیتا ہے اور اسکی یہ بے رخی لیہ کا نروس بریک ڈاون کر دیتی ہے۔ لینہ کے کومہ میں جانے کو بعد حقیقت کھلتی ہے اور طلال بہت پشیمان ہوتا ہے
Tags: Romantic, Cousins, After Marriage
Download Mohabbat yeh tery rang  by Shazia Rafique free from mediafire
Mohabbat yeh tery rang  by Shazia Rafique


Chand Meri Chokhat Par by Sehrish Khan

Cast: Masharib Sultan, Zarar Arsalan, Rumail Arsalan مشارب سلطان، زرار ارسلان، رومیل ارسلان
Plot:ڈاکٹر زرار ارسلان اپنی منگیتر حرا کی بے وفائی کے بعد ٹوٹے دل کے ساتھ جی رہے ہیں جبکہ ان کی کزن ڈاکٹر مشارب سلطان کا دل انکے کرب پر بہت تڑپتا ہے۔ اور وہ انکی دلجوئی کرتے کرتے ان سے دل لگا بیٹھتی ہے جبکہ رومیل ارسلان مشارب کا متمنی ہے اور اسکے انکار پر اسے پورے خاندان کے سامنے اسے رسوا کرنے کی کوشش کرتا ہے ایسے میں ڈاکٹر زرار ارسلان اسے بہت محبت سے اپنا لیتے ہیں 
Tags: Romantic, family

Download Chand Meri Chokhat Par by Sehrish Khan from Mediafire

Isi rastay par by Rimsha Khalid

Cast: Mah Nain, Shah Zil, Duriya ماہ نین، شاہ ظل، دریہ
Plot: ماہ نین اپنے کزن شاہظل سے آٹھ برس چھوٹی ہے مگر نجانے کیسے اس سے دل لگا بیٹھی ہے۔ سنجیدہ مزاج شاہ ظل اس پسندیدگی سے بےخبر ہے۔ انکی پھوپھو کی بیٹی دریہ باہر سے چھٹیاں گزارنے آتی ہے اور ماہ نین اسکا شاہ ظل کی
طرف جھکاو محسوس کر کے پریشان ہے مگر شاہ ظل ماہ نین کا ہی انتخاب کرتا ہے۔
Tags: Romantic, Family
Download Isi rastay par by Rimsha Khalid free from mediafire