Search This Blog

Tuesday, 13 October 2020

Tum meri ho by ayesha noor muhammad

 Tum meri ho urdu novel by ayesha noor muhammad

تم میری ہو از عائشہ نور محمد

Characters: اوز گل، حمزہ، وریام کپور، ملیحہ، عشنا خان

oz gul, hamza, ushna khan, wariyam kapoor, maliha

Plot/short story of tum meri ho by ayesha noor muhammad:

اوز گل اور حمزہ کا نکاح ہو چکا ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں۔انکی شادی سے پہلے عشنا کسی بلا کی طرح ان پر نازل ہوتی ہے۔ وہ بارہا حمزہ سے محبت کا اظہار کرتی ہے لیکن حمزہ اسکی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔ بالآخر وہ حمزہ کو کیریکٹر لیس ثابت کرکے ٹریپ کرنا چاہتی ہے لیکن اوز گل کی محبت اور اعتبار کے سامنے اسکی سازش ناکام ہو جاتی ہے۔ وہ اپنے بھائی کو بلاتی ہے جو لاڈلی بہن کی محبت میں حمزہ کا قتل کر دیتا ہے۔ اوز گل کوما میں چلی جاتی ہے اور تین سال کے بعد اسے ہوش آتا ہے۔ وہ حمزہ کو رفتہ رفتہ بھلا دیتی ہے اور چھٹیاں گزارنے اپنے چچا کے پاس شمالی علاقہ جات جاتی ہے۔ وہیں اسکی ملاقات وریام کپور سے ہوتی ہے جو ہوبہو حمزہ کیا ہم شکل ہے۔ اوز گل کو ریسرچ کرنے پر علم ہوتا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے اور اپنی بیوی پریا کے ساتھ رہتا ہے۔ 

وریام کپور پاکستان سیرو تفریح کے لیے آیا ہوتا ہے۔ وہ اپنی بیوی کے ساتھ رہتا تو ہے لیکن اسکے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں۔ایک حادثے میں اسکی یاداشت کھو چکی ہوتی ہے۔

وریام کپور اتفاقا حمزہ کی ماںسے ملتا ہے جو اسے دیکھ کر ہوش کھو بیٹھتی ہین۔ وہاں وریام کپور کو حمزہ کے بارے میں علم ہو جاتا ہے۔ وہیں پریا بھی آتی ہے جسے دیکھ کر سب شاکڈ رہ جاتے ہیں کہ وہ اصل میں ملیحہ ہے۔ وہ بتاتی ہے کہ حمزہ ہی اصل میں وریام کپور ہے۔ یہاں سے وریام کپور کے ھمزہ بننے کا سفر شروع ہوتا ہے۔

tags: nikah romance, memory loss, new muslim

Download tum meri ho by ayesha noor muhammad from mediafire pdf.

Tuesday, 6 October 2020

Muhabbat ki jeet by sundas jabeen

 Muhabbat ki jeet by sundas jabeen urdu novel 

محبت کی جیت از سندس جبیں

Characters: ایم نہال، بیلا، ، انشال m nihal, baila, inshal

plot:- شہر میں ایم نہال کے فن پاروں کی نمائش ہے۔  انشال اور بیلا ایم نہال سے ملنے کا منصوبہ بناتے ہیں۔ ایم نہال کو عورتوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یہ جانتے ہوئے بھی بیلا اسے ملتی ہے اور پہلی ہی ملاقات میں اسے چونکانے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔ جلد ہی نہال بیلا کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے اور بیلا بھی اسے پسند کرتی ہے۔ جب نہال شادی کی آفر کرتا ہے تو وہ نہال کو بتاتی ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور اگر وہ بیلا کو پانا چاہتا ہے تو اپنی انا کو توڑتے ہوئے انکے گھر آئے کیونکہ وہ نہال کی منکوحہ ہے جسے وہ دس سال پہلے ٹھکرا کر چلا گیا تھا۔ نہال بیلا کی محبت سے ہار جاتا ہے اور جلد ہی اسے لینے انکے ڈرائینگ روم میں پہنچ جاتا ہے۔

download from mediafire muhabbat ki jeet by sundas jabeen here , free of ads.

review muhabbat ki jeet by sundas jabeen.

اپنے بچپن میں ایک کہانی جس میں ہیرو ہیروئین کو چھوڑ کر چلا جاتا ہے اور ہیروئین اس سے بدلا لینے کے لیے نام بدل کر ملتی ہے ہم سب نے ہی پڑھی ہوئی ہے۔ کہانی مختصر ہے۔ کام کی باتیں ہیں سب۔۔۔۔باقی کردار بے جا وقت ضائع نہیں کروا رہے۔ کہانی کی تھیم کا اندازہ پہلے دو صفحوں میں ہی ہو جاتا ہے۔ ایک دفعہ پڑھنے کے لیے اچھی سٹوری ہے۔

tags:- romantic, revenge, nikah romance

Thursday, 2 April 2020

sehr aik istara hai by umaira ahmad drama maat hum tv

novel cast: mariam, aimen, sad, hadeed مریم ، ایمن ، سعد، حدید
novel Plot: ایک سیڈ قسم کی کہانی ۔۔۔سعد اور مریم ایک دوسرے کے بچپن کے منگیتر ہیں۔ مریم اور ایمن بہنیں ہیں، ایمن بے حد حسین ہے اور اسے بچپن سے ہی مریم کی ہر چیز چھیننے کی عادت ہے۔ بقول اسکے۔۔۔۔میں چیزوں کو چھینتی نہیں ہوں وہ خود بخود میرے پاس آ جاتی ہیں۔ اور یہی وہ سعد کے معاملے میں کرتی ہے۔ سعد مریم سے منگنی توڑ کر ایمن سے شادی کر لیتا ہے لیکن ایمن شادی اور ایک بچے کے باوجود سعد کو چھوڑ جاتی ہے۔ ان دونوں کی طلاق کے بعد سارا خاندان اکٹھا ہو کر سعد اور مریم کی شدی کروا دیتا ہے۔ سعد کبھی بھی مریم سے محبت نہیں کر پاتا۔ اسکا اور ایمن کا بیٹا حدید مریم ہی پالتی ہے، وہ جوان ہو جاتا ہے تو ایک دن مریم کو پتا چلتا ہے کہ وہ ایمن سے مل رہا ہے، پھر ایک دن سعد اسے چھوڑ کر دوبارہ ایمن سے شادی کر لیتا ہے۔ مریم کو  لگتا ہے کہ یہ سب حدید نے کروایا ہے، وہ اپنا گھر، اور سبکچھ چھوڑ کر شہروں میں گم ہو جاتی ہے۔ چند ماہ ے بعد حدید اسے ڈھونڈ لیتا ہے اور بتا تا ہے کہ میں تو یہ سب کچھ رکوانے کی کوشش کر رہا تھا۔
مریم اسکے ساتھ گھر آ جاتی ہے تو اسے ایمن کی کال آتی ہے کہ حدید سے کہو ایک دفعہ مل لے لیکن مریم سوچتی ہے کہ اب اور نہیں۔

Drama cast:
Aimen played by aamina sheikh
saman/mariam played by saba qamar
faisal/saad played by adnan siddiqui
hadeed played by noor hassan rizvi
Watch drama maat by umaira ahmad here.
Read online drama maat/ sehr aik istara hai by umaira ahmad here.

Sunday, 27 January 2019

Shab-e-Arzoo by uneeza sayed

 Shab-e-Arzoo by uneeza sayed 

Cast: دائود، کرن dawood, kiran
Plot:داوٗد کی کبھی اپنے والد محترم سے ہم آہنگی نہیں ہوئی۔ بہت سارے فیصلے وہ صرف ایک دوسرے کی ضد میں کرتے تھے۔ ایسے میں انکی لڑائیوں کا نتیجہ داوٗد کی والدہ کو بھگتنا پڑتا تھا۔ برسوں بعد داوٗد کو کرن نامی لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے۔ وہ اپنی والدہ سے ذکر کرتا ہے۔ داوٗد کی والدہ باپ بیٹے کی لرائی کے خوف سے کرن سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ داوٗد کی زندگی سے چلی جائے۔ اشطرح شاید وہ باپ کی پسند کی ہوئی لڑکی سے شادی کرلے اور دونوں باپ بیٹا نزدیک ہو جائیں۔ گو کرن انکی بات مان لیتا ہے لیکن داوٗد ضد کا پکا ہے۔ وہ کرن کا انتظار کرنے کا عہد کرلیتا ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔
Description Tags: romantic, lesson to learn
download  Shab-e-Arzoo by uneeza sayed  from mediafire pdf
download

Shehr-e-yar shehr-e-dil by uneeza sayed

Shehr-e-yar shehr-e-dil by uneeza sayed

Cast: زارا، شہلا، عمر جمیل، عادل zara, shehla, umar jamil, aadil
Plot: عمر جمیل لائر ہے جو زارا کا اسکے تایا کے خلاف کیس لیتا ہے۔ زارا کی تایا زاد کزن شہلا نا صرف عمر کی کولیگ ہے بلکہ اچھی دوست بھی ہے۔ زارا عمر اور شہلا کی نزدیکیاں  دیکھ کر بدگمان ہو جاتی ہے اور گھر والوں کے دبائو میں آکر اپنا کیس واپس لے لیتی ہے۔ زارا کا ماموں زاد عادل اس سے شادی کا خواہاں ہے لیکن زارا کے نطریات اسکے لیے صرف ایک کزن کے ہیں۔ عمر جمیل اور شہلا باآخر زارا کو اسکی جائداد دلوانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ عمر زارا کے دل سے ساری غلط فہمیاں دور کرنے میں کایاب ہو جاتا ہے۔۔
Desription Tags: nice, romantic
download  Shehr-e-yar shehr-e-dil by uneeza sayed from mediafire in pdf,
download

Harf-e-sada ko inayat hua eijaz ka rang by uneeza sayed

Harf-e-sada ko inayat hua eijaz ka rang by uneeza sayed 

Cast: جہاں افروز، عالیہ چغتائی، سعد ابراہیم jhan afroz, aliya chughtai,sad ibrahim

Plot: اپنے دوستوں کے کہنے پہ سعد ابراہیم ایک رات جہاں افروز کے ساتھ گزارتا ہے۔ عالیہ چغتائی جہاں افروز کی دوست ہے۔ وہ سعد کو مجبور کرتی ہے کہ اپنی زیادتی کے ازالے کے لیے جہاں افروز سے شادی کر لے۔ شادی کرنے کے بعد سعد جہاں افروز کو کچھ عرصے کے لیے ملک سے باہر شفٹ کر دیتا ہے۔ جہاں افروز کو وہاں بوبی مل جاتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کو بھی بھول جاتی ہے۔ بوبی کے بہکاوے میں آکر وہ سعد سے طلاق لے لیتی ہے ۔ سعد عالیہ چغتائی سے شادی کا فیصلہ کر لیتا ہے۔

Description Tags: lesson to learn, marriage romance
download 

Harf-e-sada ko inayat hua eijaz ka rang by uneeza sayed 

 from mediafire free pdf.
download

Herat ki wusaton men by uneeza sayed

 Herat ki wusaton men by uneeza sayed 

Cast: شعیب، نور فاطمہ، shuaib, noor fatima
Plot:شعیب کے کالج میں نور فاطمہ پڑھنے آتی ہے۔ اسکا نام و نشاں ایک راز ہے اور یہ راز وہ کسی طرح بھی کھولنے پر آمادہ نہیں ہے۔ باقی ساری کلاس کی طرح شعیب بھی اسے ایک نام دے دیتا ہے، بلبل۔ ایک دن وہ بنا بتائے غائب ہو جاتی ہے۔ شعیب اسکے انتطار میں سالوں گزار دیتا ہے اور کئی سال بعد اس سے ملتا ہے۔ وہ شادی شدہ ہے اور شعیب کو کہتی ہے کہ وہ بھی شادی کر لے اور یہ کہ گزرے کل میں اسکے لیے شعیب کی کوئی اہمیت نہیں تھی۔ نور فاطمہ کا شوہر شعیب کو بتاتا ہے کہ اور اپنی بیوی کے ساتھ ملکر ایک اکیڈمی کھول رہا ہے اور اسکا نام بلبل ڈانس اکیڈمی ہو گا۔ نام سن کر شعیب چونک جاتا ہے۔ کیا واقعی نور فاطمہ کے لیے شعیب کی کوئی اہمیت نہ تھی؟
Description tags: nice story, deep,
download

Nam Dobey huey taron ka by uneeza sayed

Cast: اسفند، سارا، زوبی asfand, sara, zobi

Plot: زوبی بچپن سے اپنی دادی اماں کے زیرِ سایہ پلی بڑھی ہے۔ بڑے ہونے پہ جب وہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ رہنے واپس آتی ہے تو خود کو بے حد مس فٹ پاتی ہے۔ نئے دور کے کھلے ڈلے طور طریقوں والے بہن بھائی اسے دبو اور دقیانوسی قرار دیتے ہیں۔ ایسے میں گھر کے بڑوں کی غیر موجودگی کے باعث اسکی بہن سارا آپی اسکی شادی اسفند سے کروا دیتی ہیں جو کہ سارا کو پسند کرتے ہیں۔ سارا کا خیال ہے کہ شادی محبت کو ختم کر دیتی ہے۔ زوبی جلد ہی اسفند اور سارا کے تعلق کو جان جاتی ہے۔ لیکن اسکا صبر اور وفاداری اسفند کو جیت لیتی ہے جو اسکی خاطر سارا سے جھگڑ پرتے ہیں۔
Description Tags: marriage romance, lesson to learn
Download  Nam Dobey huey taron ka by uneeza sayed  from mediafire in pdf.
download


Monday, 13 August 2018

Urdu funny novels








8.  Mushkilain Mujh per Parin itni by Effat Sehar Pasha
Cast:ازمیر بٹ اور اسکی منگیتر azmeer butt
Plot:مئسلہ ازمیر بٹ کے دل ہے جسکا راستہ اسکے پیٹ سے ہو کر گزرتا ہے اور منگیتر صاحبہ کو یہ کام خاصا مشکل لگتا ہے۔download


7.  Dhanak ke rang by Effat Sehar Pasha
Cast: ازمیر بٹ اور اسکی منگیتر azmeer butt and his fiance
Plot:قصہ ازمیر بٹ کی منگیتر کا۔ وہ عادت سے مجبور بےو قو فیوں کے ریکارڈ توڑنے میں مصروف ہے اور اسکی کمینی کزنز عین موقع پر ہمیشہ کی طرح اسے اکیلا چھوڑ دیتی ہیں۔
download


6. Yaaram by Sumaira Hameed
Cast: Amraha, Aliyaan, Carl, Sadhna, Veera, Lady Mehar امرحہ، عالیان، کارل، سادھنا، ویرا، لیڈی مہر 
Plot: امرحہ صرف اپنے دادا کی اجازت سے انگلینڈ میں مانچسٹر یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے جو سراسر دھوکے سے حاصل کیا ہوتا ہے۔ وہاں جا کے نہ صرف اسے وہ پیسے چکانے پڑتے ہیں بلکہ نئی جگہ پر ایڈجست ہونے یں بھی ٹائم لگتا ہے۔ وہا وہ لیدی مہر کے گھر کرایہ پر رہتی ہے اور بہت سے دوست بناتی ہے جن میں کارل ، سادھنا، ویرا، سائی اور مورگن شامل ہیں۔ اور عالیان کی تو بات ہی الگ ہے۔ وہ اسکا سب سے اچھا دوست ہے اور دل کے بہت قریب ہے۔ عالیان کے اپنے عربی باپ سے نفرت ہے جس نے اسکی ماں کو دھوکہ دیا تھا۔ ٓامرحہ انجانے میں عالیان کے باپ سے اسکا تعلق بحال کرنے کی کوششوں میں عالیان کا دل دکھا جاتی ہے۔ اور ہ جو اسکی ہر خطا معاف کر دیتا تھا continue reading ....اس بار اس کی غلطی بھلا نہیں 

5. Hamari kahani by sumaira hameed
Cast: umair, urwa عروہ، عمیر جیکی
Plot: عروہ اور عمیر کی منگنی بچپن میں ہو چکی ہے۔ لیکن دونوں کو کبھی منگیترانہ فیلینگز نہیں آئیں۔ بچپن کی منگنی کے باعث دونوں ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے ہی رہ گئے۔ عروہ کو جیکی کے نام، اسکے کینیڈین  دوستوں، اسکے لمبے بالوں، رنگ برنگی پونیوں غرض یہ کہ ہر چیز پر اعتراض ہے۔ اور یہی حال عمیر کا ہے، اسے عروہ کے ہونے پر ہی اعتراض ہے۔ ایک دفعہ وہ غسے میں اسے ایک ہاتھ جڑ دیتا ہے جس پر عروہ ہمیشہ گردن درد کرنے کا ڈرامہ کرتی رہتی ہے۔ لیکن دونوں کو جب موقع ملتا ہے منگنی توڑ کر کسی اور کے ساتھ تعلق بنانے کا تو دونوں پر ہی شدید قسم کے وف کا حملہ ہوتا ہے۔ اسی خوف میں وہ شادی بھی کر لیتے ہیں اور رئیلائز کرتے ہیں کہ منگیترانہ فیلینگز آئیں یا نا آئیں 
continue reading......انہیں زندگی ایک ساتھ 
Review: a very nice funny and very true to life story. this is what actually happens in cousin marriages and engagements. writer wrote it beautifuly.

4. Sab acha hai by afsheen naeem
Cast: farha, nazma, ali jawad, umar, madeeha, abdulqudus عبدالقدوس، مدیحہ، عمر، جواد،، فارحہ، ناظمہ، دادی
Plot: ایک خوبصورت کہانی جسمیں سب اچھا ہے۔ بہترین انداز بیاں۔ ناظمہ ، فارحہ، علی جواد کزنز ہیں۔ فارحہ شروع سے ایک بہترین مقررہ ہے۔اور علی جواد کے ساتھ اسکی کبھی نہیں بنی۔ مدیحہ بھی انکی کزن ہے لیکن انکے ساتھ نہیں رہتی ۔ وہ عبدالقدوس کی اولاد ہے جو سارے زمانے کے نکمے انسان تھے۔ محبت کی شادی کی تو سہی لیکن نبھاہ نہ سکے اور مدیحہ اپنے نانا نانی کے ساتھ رہتی رہی ہے۔ بڑے ہو کر وہ اپنی دادی کے پاس رہنے آتی ہے جہاں اسے چارپائی اور کمرہ شیر کرنے پڑتے ہیں۔دادی ایک پیارا سا محبت بھرا کردار ہیں۔وہ دل بڑا کر کے مدیحہ کو جگہ دیتی ہیں۔ فارحہ کی شادی عمر سے ہو جاتی ہے لیکن عمر کا دوست علی اسے  فارحہ کے خلاف بھڑکاتا ہے۔ فارحہ کو جاسوسی سے علم ہوتا ہے
Continue reading

3. Lamhon ka roop by ghazala nigar orakzai
Cast: گل مہر، جاوید، گستہ gul mehr, jawaid, gasta
Plot: گستہ کے کزن گل مہر اور جاوید بچپن سے منسوب ہیں۔ اور جاودید اور گل مہر ایک دوسرے سے بالکل شادی نہیں کرنا چاہتے۔ اۤ جا کر گستہ بچتی ہے جو مدد کر سکتی ہے، لیکن گستہ تو اپنا غم ہی چھپانے میں مگن ہے۔
Continue reading

2. Koi tara koi jugno by ghazala nigar orakzai
Cast:گستہ، علی خان، حیی، شبلی gasta, ali khan, hayi, shabli
Plot:گستہ علی خان کی ہزار دہائیاں دینے پر اپنے کزنز کے ساتھ اسکے پاس رہنے جاتی ہے۔وہاں اسے شبلی سکیٹنگ کی پریکٹس کرواتا ہے۔گستہ کے واپس اۤ نے کے بعد وہ اپنا پروپوزل دیتا ہے گستہ کے لیے۔ دوسری طرف حیی بھی گستہ کا نام لیتا ہے۔ اۤغا جی فیصلہ گستہ پر چھوڑ دیتے ہیں۔ گستہ پسند تو شبلی کو ک
Continue reading

1. Dast-e-saba hum huye k tum
Cast:پروفیسر سرمد حیات، پشمینہ اعظم، تیمور professor sarmad hayat, pashmina azam, taimoor
Plot:پروفیسر سرمد حیات پشمینہ کو اسکے دلیر انداز کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔ وہ اپنے ان پڑھ کزن سے منسوب ہے۔ اسکے والد اسے اجازت دیتے ہیں کہ وہ چاہے تو منگنی کتم کردے لیکن وہ اعلی کردار کی وجہ سے اپنے کزن کو ہی منتخب

Continue reading

5. Kajal se khafa aankhen by ghazala nigar orakzai
Cast:شاہینہ، واصل shahina, wasil
Plot:شاہینہ اعلان کرتی ہے کہ وہ ایم فل کے بعد سکالر شپ پہ پڑھنے جا رہی ہیں۔ واصل اسکے منگیتر کو فون اۤ تا ہے۔ خوب ڈانٹتا ہے اور شاہینہ صاحبہ خوشی خوشی عید سے ایک دن قبل مہندی لگوا کر مائیوں بیٹھ جاتی ہیں۔
Continue reading




Afsheen naeem novel plot pdf

1. Sab acha hai by afsheen naeem
Cast: farha, nazma, ali jawad, umar, madeeha, abdulqudus عبدالقدوس، مدیحہ، عمر، جواد،، فارحہ، ناظمہ، دادی
Plot: ایک خوبصورت کہانی جسمیں سب اچھا ہے۔ بہترین انداز بیاں۔ ناظمہ ، فارحہ، علی جواد کزنز ہیں۔ فارحہ شروع سے ایک بہترین مقررہ ہے۔اور علی جواد کے ساتھ اسکی کبھی نہیں بنی۔ مدیحہ بھی انکی کزن ہے لیکن انکے ساتھ نہیں رہتی ۔ وہ عبدالقدوس کی اولاد ہے جو سارے زمانے کے نکمے انسان تھے۔ محبت کی شادی کی تو سہی لیکن نبھاہ نہ سکے اور مدیحہ اپنے نانا نانی کے ساتھ رہتی رہی ہے۔ بڑے ہو کر وہ اپنی دادی کے پاس رہنے آتی ہے جہاں اسے چارپائی اور کمرہ شیر کرنے پڑتے ہیں۔دادی ایک پیارا سا محبت بھرا کردار ہیں۔وہ دل بڑا کر کے مدیحہ کو جگہ دیتی ہیں۔ فارحہ کی شادی عمر سے ہو جاتی ہے لیکن عمر کا دوست علی اسے  فارحہ کے خلاف بھڑکاتا ہے۔ فارحہ کو جاسوسی سے علم ہوتا ہے
Continue reading

Sab acha hai afsheen naeem

Cast: farha, nazma, ali jawad, umar, madeeha, abdulqudus عبدالقدوس، مدیحہ، عمر، جواد،، فارحہ، ناظمہ، دادی
Plot: ایک خوبصورت کہانی جسمیں سب اچھا ہے۔ بہترین انداز بیاں۔ ناظمہ ، فارحہ، علی جواد کزنز ہیں۔ فارحہ شروع سے ایک بہترین مقررہ ہے۔اور علی جواد کے ساتھ اسکی کبھی نہیں بنی۔ مدیحہ بھی انکی کزن ہے لیکن انکے ساتھ نہیں رہتی ۔ وہ عبدالقدوس کی اولاد ہے جو سارے زمانے کے نکمے انسان تھے۔ محبت کی شادی کی تو سہی لیکن نبھاہ نہ سکے اور مدیحہ اپنے نانا نانی کے ساتھ رہتی رہی ہے۔ بڑے ہو کر وہ اپنی دادی کے پاس رہنے آتی ہے جہاں اسے چارپائی اور کمرہ شیر کرنے پڑتے ہیں۔دادی ایک پیارا سا محبت بھرا کردار ہیں۔وہ دل بڑا کر کے مدیحہ کو جگہ دیتی ہیں۔ فارحہ کی شادی عمر سے ہو جاتی ہے لیکن عمر کا دوست علی اسے  فارحہ کے خلاف بھڑکاتا ہے۔ فارحہ کو جاسوسی سے علم ہوتا ہے کہ علی جواد ہی ہے۔ وہ علی کو دھمکی دیتی ہے کہ عمر سے اسکے تعلقات بحال کروائے ورنہ علی اور ناظمہ کی شادی میں کھڑاک ہوگا۔ علی کو ہار ماننی پڑتی ہے۔ غرض ہر شخص اپنی اپنی جنگ لڑ رہا ہے۔۔۔لیکن سب اچھا ہے۔ جہاں دو سال کے بعد فارحہ اور ناظمہ شادی شدہ ہیں اور مدیحہ کو آج بھی دادی کے خراٹے تنگ کرتے ہیں۔
Tags: funny،  family based
Download Sab acha hai afsheen naeem from mediafire.

Read more funny novels like Sab acha hai afsheen naeem.

Read similar novels by writer afsheen naeem.
Sab acha hai afsheen naeem

Thursday, 9 August 2018

Asia Razaqi novel plot pdf

Cast:musa, saba, aini, عینی، صبا، موسی
Plot: صبا کی کہانی، جو کہ نہایت ہی اداس کہانی ہے۔ زندگی کی زیادتیوں سے بھرپور۔ صبا اور عینی نا صرف ماموں زاد ہیں بلکہ بچپن کی دوستیں بھی ہیں۔ صبا کی والدہ کی اچانک وفات کے بعد اسکی شادی اچانک ہی موموں کے بیٹے موسی سے ہو جاتی ہے جو اس سے دو سال چھوٹا ہے۔ شروع کے چند سال تو صحیح گزر ہی جاتے ہیں کہ موسی صبا سے بے حد محبت کرتا ہے، عینی خیال رکھتی ہے لیکن پھر ایک دن موسی خفا ہو کر بیرون ملک چلا جاتا ہے اور صبا کے برے دن شروع ہو جاتے ہیں۔ مامی جی کو لگتا ہے انکا بیٹا صبا کی وجہ سے دیس نکالا سہ رہا ہے۔ موسی وہاں دوسری شادی
Continue reading
Tags: sad story, happy ending, islahi novel


Kitna akela hai safar by asia mirza

 Kitna akela hai safar by asia mirza
Cast: رمنا اور عمر۔   رباب ramna and umar, rubab
Plot:  کسی زمانے میں ڈاکٹر عمر نے رباب سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ جسے رباب کے والد صاحب کی بے جا ضد نے کہ وہ انکے ساتھ بیرونِ ملک رہے ختم کردیا۔ سالوں بعد جبکہ رمنا ، عمر کو اپنے دل میں جگہ دے چکی ہے رباب کی خاندان میں آمد سب کچھ جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔ کیا عمر اب تک دل میں رباب کا غم لیے پھر رہا ہے۔
Tag word: Misunderstandings, sweet.

Khushboo ke safeer by asia mirza

Cast: علی وجدان اور مریم ali wajdan and mariyam
Plot: وجدان کا تعلق ایک نہایت ہی غریب گھر سے  ہے جبکہ مریم اسکی کزن ہے۔ ان کے درمیان محبت کا مضبوط تعلق ہے لیکن وجدان کی  حالات کو بدلنے کی دن بدن برھتی ہوئی جنونیت انکے تعلق کو بکھیر کر رکھ دیتی ہے۔ کیا محبت سے زیادہ اہم پیسہ اور دولت ہے؟ مریم اپنے آپ سے پوچھنے پہ مجبور ہو جاتی ہے۔
Tag word: Poor main characters, lesson  to learn

Ik harf-e-tasali phool ki manind by asia mirza

 Ik harf-e-tasali phool ki manid by asia mirza
Cast: عینیہ، معوذ شاہ ainia , maooz shah

Plot: معوذ شاہ عینیہ کی پھپھو کا بیٹا ہے جنکی غربت کے باعث ان سے تعلقات کافی سرد سے ہیں۔ عینیہ کے والد کے بزنس میں نقصان کے بعد عینیہ اپنی پھپھو کے ہاں جا کر رہنے پہ مجبور ہو جاتی ہے اور محبتوں سے گندھے ماحول میں سبکو اپنا اسیر کرلیتی ہے ماسوائے معوذ شاہ کے ۔ جسکی انا اور ماضی کے تلخ تجربے اسے عینیہ پہ اعتماد کرنے سے روکتے ہیں۔

Tag word: Misunderstandings, Poor hero, rich heroine
Download Ik harf-e-tasali phool ki manind by asia mirza in pdf from mediafire.

Read more novels by Asia mirza

Wednesday, 8 August 2018

Yaaram By Sumaira Hameed

Cast: Amraha, Aliyaan, Carl, Sadhna, Veera, Lady Mehar امرحہ، عالیان، کارل، سادھنا، ویرا، لیڈی مہر 
Plot: امرحہ صرف اپنے دادا کی اجازت سے انگلینڈ میں مانچسٹر یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے جو سراسر دھوکے سے حاصل کیا ہوتا ہے۔ وہاں جا کے نہ صرف اسے وہ پیسے چکانے پڑتے ہیں بلکہ نئی جگہ پر ایڈجست ہونے یں بھی ٹائم لگتا ہے۔ وہا وہ لیدی مہر کے گھر کرایہ پر رہتی ہے اور بہت سے دوست بناتی ہے جن میں کارل ، سادھنا، ویرا، سائی اور مورگن شامل ہیں۔ اور عالیان کی تو بات ہی الگ ہے۔ وہ اسکا سب سے اچھا دوست ہے اور دل کے بہت قریب ہے۔ عالیان کے اپنے عربی باپ سے نفرت ہے جس نے اسکی ماں کو دھوکہ دیا تھا۔ ٓامرحہ انجانے میں عالیان کے باپ سے اسکا تعلق بحال کرنے کی کوششوں میں عالیان کا دل دکھا جاتی ہے۔ اور ہ جو اسکی ہر خطا معاف کر دیتا تھا اس بار اس کی غلطی بھلا نہیہں پاتا۔ پھر برازیل اسٹیڈیم میں ہونے والے ہنگامے میں امرحہ شدید زخمی ہو جاتی ہے اور عالیان کو احساس ہوتا کہ کائنات کیسے لٹتی ہے؟ کیا وہ امرحہ کو بچا پائے گا یا امرحہ یونہی ریت کی مانند اس کے ہاتھ سے پھسل جائے گی۔ جاننے کے لیے پڑھیے دوستوں کی نوک جھونک سے بھرپور سمیرا حمید کا شاہکار۔
Tags: Funny, Foreign Hero, students, University based, Friends, Romantic
Download Yaaram by Sumaira Hameed free from mediafire:
Read more stories like this from the author:

Tuesday, 31 July 2018

Dehleez-e-dil pe muhabton ke diye by Asia Mirza

 Dehleez-e-dil pe muhabton ke diye by Asia Mirza
Cast: عالیشان اور زرنیلا aalishan and zarnila

Plot: عالیشان ، زرنیلا کے چاچو کا گمشدہ بیٹا ہے۔ اسکے اچانک واپس ملنے سے سبھی بہت خوش ہیں ماسوائے زرنیلا کے جسے لگتا ہے کہ وہ انتہائی چالاک و عیار اور جابر انسان ہے اور مزید یہ کہ وہ سارے گھر کو اپنا ہمنوا بنا رہا ہے۔ ایسے میں عالیشان کا رشتہ زرنیلا کے قطعی ناقابلِ قبول ہے کہ وہ عالیشان کے جزبوں کو شک کی عینک سے دیکھ رہی ہے۔

Tag word: Arrogant Hero, Misunderstandings
DOWNLOAD  Dehleez-e-dil pe muhabton ke diye by Asia Mirza FROM MEDIAFIRE.
.
Read more novels by asia mirza like  Dehleez-e-dil pe muhabton ke diye by Asia Mirza


Sunday, 29 July 2018

samra bukhari novel plot pdf

1. ghar titli ka par by samra bukhari
Cast: anjum, anji, shafaq, shehryaar شہریار، انجی ، شفق
Plot: کہانی کامرکزی کردار شفق ہے۔ کہانی اسکی اور انجم جو کہشفق کی دوست ہے کہبارے میں ہے۔ شفق انجم سے بے حد محبت کرتی ہے اور اس پر آنکھ بند کر کے اعتماد کرتی ہے۔ جبکہ انجم ان لوگوں میں سے ہے جو کسی کے نہیں ہو سکتے۔ اپنی ستائش اور شفق کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع انجی نہیں چھوڑتی۔ سوئے قسمت دونوں کی شادی بھی لاہور ہو جاتی ہے Continue reading

Ghar titli ka par by samra bukhari

Cast: anjum, anji, shafaq, shehryaar شہریار، انجی ، شفق
Plot: کہانی کامرکزی کردار شفق ہے۔ کہانی اسکی اور انجم جو کہشفق کی دوست ہے کہبارے میں ہے۔ شفق انجم سے بے حد محبت کرتی ہے اور اس پر آنکھ بند کر کے اعتماد کرتی ہے۔ جبکہ انجم ان لوگوں میں سے ہے جو کسی کے نہیں ہو سکتے۔ اپنی ستائش اور شفق کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع انجی نہیں چھوڑتی۔ سوئے قسمت دونوں کی شادی بھی لاہور ہو جاتی ہے جہاں شفق گھر سے دور انجی کے رحم و کرم پر ہوتی ہے اور انجی کی لگائی آگ اسکے گھر کو جلانے کے در پر ہے۔ شہریار آہست آہستہ اس سے دور ہونے لگتا ہے ایسے میں شفق کی ساس کی آد شفق کی آنکھیں کھولنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور وہ شفق کا گھر بچانے میں مدد کرتی ہیں۔
Tags: betrayal, friendship, innocent heroine
Download Ghar titli ka par by samra bukhari from mediafire in pdf.

Readmore novels by samra bukhari.
drama story Ghar titli ka par by samra bukhari

Jannat Kay Pattay By Nemrah Ahmad

CAST: Haya Salman, Jahan Sikander, Sabeen, Waleed حیا سلمان، جہان سکندر، ، سبین، ولید

PLOT: حیا سلمان کا اپنے پھوپھو زاد جہان سے بچپن میں ہی نکاح ہو چکا ہے۔ پھوپھو اپنی فیملی کے ساتھ ترکی میں مقیم ہیں۔ سکندر صاحب پہلے پاک فوج میں جاسوس تھے مگر غداری کے بعد ترکی میں پناہ گزین ہیں اور اسی بنا پر جہان ک اپنے مامووں سے کوءی رابطہ نہیں ہے۔ حیا ترکی میں سکالرشب کے لیے اپلائی کرتی ہے مگر مقصد صرف جہان سے ملنا اور اس بچپن کے رشتے کو ایک نام دینا ہے۔ ماڈرن سے حیا کے ساتھ ترکی میں پیش آنے والے حالات تلخ اور سبق آموز واقع ہوتے ہیں وہ وہیں گلے میں جھولتے دوپٹے سے وہ شرعی پردہ تک کا سفر کرتی ہے۔ جبکہ جہان نے اپنے باپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے فوج میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور آج وہ میجر جہان سکندر احمد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ ہر وقت حیا کے اردگرد ہوتا ہے مگر وہ نہیں جانتی۔ جب گھر والوں کو جہان کی اصلیت کا علم ہوتا ہے تو وہ حیران رہ جاتے ہیں۔ کیا وہ تنگ نظر لوگ جہان کی جاب اور حیا کا پردہ گبول کر لیں گے؟ جاننے کے لیے پڑھیں نمرہ احمد کا خوبصورت ناول۔

TAGS: Social, Romantic, Islamic
Download Jannat Kay Pattay By Nemrah Ahmad free from mediafire:
Read more novels like Jannat k pattay from the author: